میراڈونا کی "ہینڈ آف گاڈ” جرسی 9.3 ملین ڈالر میں فروخت ہوگئی
لندن(پاک ترک نیوز)
— ڈیاگو میراڈونا کے 1986 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف متنازعہ "ہینڈ آف گاڈ" گول کرنے کے موقع پر پہنی ہوئی جرسی9.3 ملین ڈالر میں فروخت ہوگئی، جو کہ کھیلوں کی یادگاروں کے ایک آئٹم کی نیلامی میں ادا کی گئی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
نیلامی کرنے والے نیلام گھر سوتھ بی نے یہ شرٹ بدھ کی شب بند ہونے والی آن لائن نیلامی میں فروخت کی ہے۔ جبکہ اس کے خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
میراڈونا نے 22 جون 1986 کو میکسیکو سٹی میں عالمی فٹبال کپ کےکوارٹر فائنل کے دوران دو گول کیے۔…