براؤزنگ ٹیگ

#diesel

یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی 10روپے تک کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اگست سے 10روپے تک کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔پیٹرول کی قیمت 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول پرائس میں کمی کے بعد قوی امکان ہے کہ اس کا اثر پاکستان پر بھی ہوگا، نتیجتاً یکم اگست سے پاکستان بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ ایسے وقت میں جب کہ گزشتہ ماہ 2بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں…

پٹرول 9 روپے 99 پیسے ، ڈیزل 6 روپے 18 پیسے فی لٹر مہنگا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 9 روپے 99 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے،پٹرول کی نئی قیمت275 روپے 60 پیسے ہو گئی۔جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ڈیزل کی نئی قیمت283 روپے 63 پیسے ہو گئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات12بجے سے ہو گا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مشرق وسطیٰ اور امریکہ میں غیر یقینی صورتحال کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی…

پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7.67 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.72 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی تجویز تیار کر لی گئی جس کی حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ آج رات نئی قیمت کا اعلان کرے گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے سے زائد اضافے کا امکان

لاہور (پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 16جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے سے زائد کا امکان ہے ۔ پٹرول کی قیمتوں میں 7روپے 37جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 3روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73 روپے اضافہ کا امکان ہے،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 0.92 روپے فی لیٹر اضا فہ ہو سکتا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184.25 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائیگی ایل ڈی او کی قیمت 166.65 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی کمی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 20 پیسے کمی کا اعلان کردیا، جس کے بعد پیٹرول کی لیٹر قیمت 258 روپے 16 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ وزارت خزانہ…

بڑی عید پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بڑی عید پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، پیٹرول ساڑھے 9 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے ۔ عوام کو عید سے قبل ریلیف ملنے کا امکان ہے۔عوام کو پیٹرولیم قیمتوں میں مسلسل چوتھی بار ریلیف ملے گا، قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول 259 روپے لیٹر اور ڈیزل 266 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 169.61روپے، لائٹ ڈیزل 153.25 روپے فی لیٹرہونے کی توقع ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 16جون سے ہوگا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر 14 سینٹ کی کمی ہونے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔عالمی منڈی میں ڈیزل 4 ڈالر کی کمی کے بعد 93 ڈالر 88 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے، اسی تناسب سے پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 45 پیسے کی کمی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ 16 اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 24 روپے…

پٹرول 15روپے 39،ڈیزل 7روپے 88پیسے سستا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔ وزات خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر سے کم ہوکر 273 روپے 10 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔ وفاقی حکومت نے ایک ماہ کے دوران مسلسل دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔7 روپے 88 پیسے کی کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخ 281 روپے 96 پیسے سے کم ہوکر 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہوگئے…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) حکومت کی جانب سے 15 روز میں مسلسل دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13روپے تک کمی کا امکان ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.68 ڈالر کی کمی سے 99.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق وزیراعظم کی منظوری کے بعد 16مئی 2024 سے ہوگا۔ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 7.26 ڈالر فی…

پٹرول 5 روپے 45 پیسے ، ڈیزل 8 روپے 42 پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کمی کی گئی،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288روپے 49پیسےمقررکردی گئی۔ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کمی کی گئی ،ڈیزل کی نئی قیمت 281روپے 96پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی۔ لائٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 63 پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15 مئی تک ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ دو ہفتوں میں کم ہونے کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 9 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 8 روپے 3پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کے ساتھ لائٹ…

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(پاک ترک نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 30 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں اضافے کے منصوبے کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔آج پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا۔ پیٹرول کی قیمت 298 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔حکومت پٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے پر غور کر رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے آج 15 اپریل کی رات کو پیٹرولیم…

پٹرولیم مصنوعات 10روپے سے زیادہ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ ملک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے برعکس ڈیزل کی قیمتوں میں ڈھائی روپے کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کریں گے۔ یاد رہےکہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے جب کہ آج برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل 87 ڈالر فی بیرل…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا پلان بنا لیا۔ حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پٹرول ساڑھے 4 روپے جبکہ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 2 روپے 92 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ برینٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل ہے، اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری…

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے 50پیسے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے 50پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔ نئی حکومت کی تشکیل سے قبل عوام کیلئے بری خبر آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 روپے سے زائد مہنگی ہو سکتی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7.50 روپے تک مہنگی ہو سکتی ہیں،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 7.50 روپے تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ آج…

نئی حکومت آنے سے قبل پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)نئی حکومت آنے سے قبل پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ ڈیزل سات روپے 50 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 82 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔مٹی کا تیل 1 روپے 7 پیسے مہنگ ہونے کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔ خام تیل کی گزشتہ 15 ایام میں قیمت 77 ڈالر سے 82 ڈالر 7 سینٹ تک رہی۔ یاد رہے کہ 31 جنوری 2024 کو بھی حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13…

7ماہ کے دوران پٹرول کی فروخت میں 7فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں گزشتہ سات ماہ کے دوران پٹرول کی فروخت میں 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں پٹرول کی فروخت میں مالی سال کے پہلے7ماہ میں 7فیصد کمی جبکہ گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی قیمتوں میں مجموعی طور پر استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پٹرول کی فروخت 4.18 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کی 4.58 ملین ٹن فروخت کے مقابلہ میں 7فیصد کم ہے۔ یکم فروری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں شمالی علاقوں میں فی بوری سیمنٹ کی اوسط قیمت…

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات 10روپے لٹر مہنگی ہونے کا امکان 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں 7.85 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2.06 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتاہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 16 جنوری 2024 سے 6 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت 3.7 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، کیونکہ بین الاقوامی کمپنیوں نے موٹر اسپرٹ پر اپنے پریمیم میں اضافہ کیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔قیمتوں میں اضافے کا اعلان 31جنوری 2024کی رات ہوگا۔ ذرائع آئل…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک میں عام انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 7روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔ نگران حکومت کی جانب سے 31 جنوری سے 15 فروری تک کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ اوگرا کی تجویز کے بعد کیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مشرق وسطیٰ میں حوثی باغیوں کے بحرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے باعث تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر پاکستان میں بھی پٹرول اور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More