براؤزنگ ٹیگ

#diesel

پیٹرول 8 روپے فی لٹر سستا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا اعلان کردیا۔ نگراں وفاقی حکومت نے اوگرا کی سفارش پر آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 259.34 پیسے ہو گئی ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی یا ردوبدل نہیں کیا۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت276.21 روپے فی لیٹر پر قرار رکھی گئی ہے۔

اگلے پندرہ روز کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار ، مٹی کا تیل سستا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی ہے۔ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے کمی کا اعلان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 14 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل قیمت میں 11 روپے 29 پیسے کمی کی گئی ہے۔قیمتیں 31 دسمبر کی رات بارہ بجے تک نافذ العمل رہیں گی۔ پیٹرول کی قیمت 14 روپے کی کمی کے بعد 267.34 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں بھی آئندہ 15 روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے جس کے متعلق ورکنگ کر لی گئی ہے۔پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کی تجویز ہے اسی طرح مٹی کا تیل ساڑھے 7 روپے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت 13 روپے 76 پیسے فی لٹر تک کم ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ…

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے سے زائد کی کمی کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر سے زائد کمی ہو سکتی ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ اوگرا کی سمری پر حکومت کرے گی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ پندرہ دنوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی ایسی ا اور اوگرا کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کے بعد ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں ۔برطانوی خام تیل کی قیمت میں کمی سے فی بیرل قیمت 82.82 ڈالر ہو گئی ہے۔ ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے ۔پٹرول 7 روپے جبکہ ڈیزل 6 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں…

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں7 روپے کمی ہونے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کےمطابق اوگرا نے قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کردیا، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں اوگرا کی طرف سے حکومت کو بھیجی جانے والی سمری میں پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ دوسری جانب آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے ہفتہ وار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم دسمبر سے بڑی کمی کا امکان ہے ۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔روسی تیل کی فی بیرل قیمت60ڈالر سے بھی نیچے آگئی، یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی 60ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی گئی ہے مگر مارکیٹ میں روسی تیل کی قیمت مقررہ حد سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کے سودے ایک فیصد کمی کے ساتھ 80.58ڈالر فی بیرل جبکہ…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے ۔ تفصیلات کےمطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔15 نومبر سے ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ اوگرا قیمتوں کے متعلق سمری 15 نومبر…

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار ، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا ہوگیا ۔رات 12 بجتے ہی نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 3.82روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت283.38 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303.18روپے فی لیٹر ہی برقرار رکھی گئی ہے۔ حکام کے مطابق پیٹرول…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم نومبر سے اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم نومبر سے اضافے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔پیٹرول 3 روپے 55 پیسے جبکہ ڈیزل 0.82 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوگا ۔

حکومت نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسز اور مارجن بڑھا دیئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران حکومت نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسز اور مارجن بڑھا دیئے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ لیوی کی شرح 50 روپے سے بڑھا کر 55 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ پٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ پٹرول پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول پر فی لیٹر مارجن 7.41 روپے مقرر کر دیا گیا۔ پٹرول پر ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے بڑھا دیا گیا، اضافے کے بعد ڈیلر مارجن 8 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ خیال…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے ۔ پٹرول کی قیمت 300روپے سے بھی نیچے آنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی اور پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے ۔پر پٹرول کی فی لیٹر قیمت 36 سے 38 روپے کم ہوسکتی ہے کیونکہ تیل کی عالمی قیمتیں 99 ڈالر فی بیرل سے 12 فیصد کم ہو کر 87 ڈالر پر آگئی ہیں،اس کے علاوہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 4 فیصد بہتری ہوئی۔

سویڈ ن میں 2025تک پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ

سٹاک ہوم (پاک ترک نیوز) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں 2025 تک شہر کے مرکزی 20 بلاک میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ شہر کے نائب میئر نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ایئر کوالٹی کو بہتر بنانا ہے۔ شہر کے نائب میئر برائے ٹرانسپورٹ اور شہری ماحولیات لارس اسٹرومگرین، نے ایک بیان میں کہا کہ آج کل سٹاک ہوم میں ہوا کی وجہ سے بچوں کے پھیپھڑے متاثر ہو رہے ہیں اور بزرگ شہری وقت سے پہلے مر رہے ہیں، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول صورت حال ہے۔ ان کا کہنا…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عوام کیلئے اچھی خبر ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16اکتوبر سے بڑی کمی کا امکان ہے ۔ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 ڈالر کمی سے 117 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ دوسری جانب روپے کی قدر میں مسلسل اضافے سے بھی قیمتیں کم ہونے کا…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے ۔پٹرول 15روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے تک کمی کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو ماہ بعد کمی کا امکان ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں 15روپے ،ہائی سٹیڈ ڈیزل 10جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے تک کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، تاہم پیٹرولیم لیوی کو بڑھانے کی صورت میں قیمتوں میں زیادہ کمی کا امکان نہیں۔ حکومت پٹرول پر 60 روپے،…

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا گیا۔حکومت نے پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 26 روپے سے زائد اضافہ کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے 30 ستمبر تک ہوگا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے دو پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.34 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔دوسری جانب لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔ حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں اگلے 15روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔ ستمبر کے اگلے 15 دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔مٹی کا تیل 10 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔ حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے پٹرول پر 60 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد کر رکھی ہے۔ حکومت…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 70 پیسے کا اضافہ متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایکس ریفائنری قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 238.29 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 237.61 روپے ہوگئی ہے۔ نگران حکومت 15 ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے…

متحدہ عرب امارات میں مسلسل تیسرے ماہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

ابوظہبی(پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای )میں مسلسل تیسرے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے رواں ماہ کے لیے سپر پیٹرول کی قیمت 3.14 سے بڑھا کر 3.42 درہم فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 2.95 سے بڑھا کر 3.40 کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یو اے ای میں مسلسل تین ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ قیمت کا گزشتہ برس ستمبر سے موازنہ کیا جائے تو یہ ایک بڑا اضافہ ہے۔یہ فیصلہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں پھر سے اضافہ شروع ہونے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More