ترکی کا افغانستا ن کیلئے امدادی ٹرین بھیجنے کا اعلان
ٹرین میں 700ٹن خوراک، کپڑے اورادویات افغانستان بھیجی جائیں گی۔ افغانستان میں سخت سردی اور تباہ حال معیشت کی وجہ سے لاکھوں افراد غربت کی زندگی گزارنے مجبور ہیں۔
امدادی ٹرین ترکی کی ڈساسٹر مینجمنٹ ایجنسی کی جانب سے مختلف این جی اوز کے تعاون سے بھیجی جائے گی۔
امریکہ کی جانب سے افغانستان کے اربوں ڈالر مالیت کے اثاثوں منجمد، جبکہ ترقیاتی فنڈز کو روک دیا گیا ہے جو پہلے ملک کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے۔
افغان مرکزی بینک کے 9.5ارب ڈالر کے ذخائر امریکہ میں منجمد پڑھے ہیں…