انسٹاگرام کا این ایف ٹی ڈسپلے کی آزمائش کا آغاز
کیلی فورنیا(پاک ترک نیوز) معروف سوشل ایپ انسٹا گرام نے این ایف ٹی ڈسپلے کی آزماش کا آغاز کردیا ۔نان فنجیبل ٹوکن کی آزمائش فی الحال امریکی صارفین کیلئے ہے ۔
اس کا باضابطہ اعلان انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کیا ہے جس میں انہوں نے منتخب تخلیق کاروں کی ایپ میں اسے ظاہر کیا ہے۔ بعدازاں اس میں کرپٹوکرنسی ایتھریئم کے ساتھ پولی گون کی سہولت دی جائے گی اور اس کے بعد ویب تھری پروٹوکول فلو اور سولانا کرنسی تک اس کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔
اس کے بعد این ایف ٹی کے مالکان اس کی ملکیت کی تصدیق کے…