براؤزنگ ٹیگ

dollar

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کو 46 ارب 50 کروڑ روپے کا نقصان

لاہور(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے میگا ایونٹ میں167ملین ڈالر یعنی (46 ارب 50 کروڑ 26 لاکھ سے زائد پاکستانی روپوں)کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ آئی سی سی کے ممبران رواں ماہ سری لنکا میں شیڈول مالی اور آپریشنل معاملات پر بورڈ میٹنگ میں سوالات کریں گے جبکہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے میگا ایونٹ میں اضافی رقم اور میچز کروانے سے متعلق بھی اہم فیصلے ہوں گے۔آئی سی سی نے اس حوالے سے ایک آزاد کمیٹی قائم کی ہے جو اپنی رپورٹ پیش کرے…

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی دو روز کی تعطیلات کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 525 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار 600 پوائنٹس پر جا پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 15 جولائی کو کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 81 ہزار 428 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 80 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ برقرار ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 1200 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 80 ہزار دو پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 2 ہزار 95 پوائنٹس کے اضافے کے بعد تاریخ رقم کرتے ہوئے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت…

اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ، پہلی بار 78 ہزار کی حد عبور ، ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر ریکارڈ ساز تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، اس دوران انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن کے آغاز ہی سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1465 پوائنٹس کے بڑے اضافے سے 78100 کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ یاد رہے کہ عیدکی تعطیلات سے پہلے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آخری روز (جمعہ کو) پی ایس ایکس میں انڈیکس 77 ہزار کی سطح عبور کر چکا…

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 74 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

کراچی(پاک ترک نیوز) وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے اگلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس دوبارہ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، سٹاک مارکیٹ میں 2120 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 917 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے کیساتھ 72 ہزار 797 پوائنٹس کی…

آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر قرض کی درخواست، سخت شرائط کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) سے پیکیج میں توسیع کرکے 8 بلین ڈالر قرضہ دینے کی درخواست کردی۔ یہ رقم عالمی قرض دہندہ کی جانب سے اب تک کی پیشکش کی گئی رقم سے تقریباً 2 بلین ڈالر زیادہ ہے۔پاکستان نئی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت اپنے بقیہ زیادہ سے زیادہ کوٹہ کو تقریباً مکمل طور پر حاصل کر لے گا۔ متعدد سابق اقدامات کو نافذ کرنے کے ساتھ نئے بیل آؤٹ پیکیج کے سائز اور روایتی طور پر تین دو طرفہ قرض دہندگان کی طرف سے کسی بھی نئے قرض سے متعلق امور پر بات چیت…

حکومت اور آئی ایم ایف بجٹ کیلئے ڈالر کی قدر کے تعین پر میں اختلاف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )اور پاکستان کے درمیان روپے اور ڈالر کی قدر کے تعین کے معاملے میں اختلاف پیدا ہوگیا۔ عالمی مالیاتی ادارے نے اگلے مالی سال کے بجٹ کیلیے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 16 فیصد گراوٹ کے ساتھ 328.4 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی تھی، لیکن پاکستان نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے 3.5 فیصد گراوٹ کے ساتھ روپے کی قدر 295 روپے مقرر کی ہے۔ یادرہے کہ ماضی میں اس حوالے سے آئی ایم ایف کے تخمینے غلط ثابت ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف نے رواں ماہ جون کیلیے ڈالر کا…

بلوچستان :ڈیموں کی تعمیر میں 2.4 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) بلوچستان میں ڈیموں کی تعمیر میں 2.4 ارب روپے کی ’بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ خصوصی آڈٹ رپورٹ میں بلوچستان میں 100 ڈیموں کی تعمیر میں 2.4 ارب روپے کی بے ضابطگیوں اور تاخیر کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 100 میں سے 26 ڈیموں پر کام 2018 کے بجائے 2021 میں مکمل ہوا۔ تاخیر سے تعمیراتی لاگت 261 ملین روپے تک پہنچ گئی۔منصوبے کے نفاذ کے یونٹ اور نگرانی کے اخراجات میں بھی 133.6 ملین روپے کا اضافہ ہوا۔ غیر شیئر ہولڈرز کو 112.6 ملین روپے کی اضافی ادائیگی کی گئی جبکہ…

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 72 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

کراچی(پاک ترک نیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 859 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 761 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1244 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 71 ہزار 902 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ…

چین اور روس برکس کے تحت امریکی ڈالر کے بغیر 260 بلین ڈالر کی تجارت کریں گے

ماسکو (پاک ترک نیوز) برکس کی رواں سال 2024میں بین الاقوامی تجارت اور لین دین میں امریکی ڈالر کو ختم کرنے کے لیے پیش قدمی جاری ہے۔اور اس سلسلے میں برکسملکوں روس اور چین نے مقامی کرنسیوں کے ذریعے 260ارب ڈالر کے مساوی تجارت کا معاہدہ کیا ہے۔ برکس کی رپورٹ کے مطابق بلاک کا مقصد مقامی کرنسیوں کو امریکی ڈالر سے آگے رکھنا ہے تاکہ اپنی مقامی معیشتوں اور کاروبار کو مضبوط کیا جا سکے۔ یہ اتحاد دوسرے ترقی پذیر ممالک کو بھی اس بات پر قائل کر رہا ہے کہ وہ اس کی پیروی کریں اور سرحد پار لین دین کے لیے مقامی…

سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا ، پہلی مرتبہ 73 ہزار کی حد عبور کر لی

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک یکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ،اسٹاک مارکیٹ میں 558 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 73 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 771 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 30 پیسے ہو…

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، ڈالر بھی مہنگا

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس 405 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 71 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں 523 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 71 ہزار 433 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ…

پاکستان کی کریڈٹ ر یٹنگ اور امریکی ڈالر بانڈ کی فروخت میں بہتری آنےکا امکان ہے، گولڈمین سیکس

نیویارک (پاک ترک نیوز) پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اس کےامریکی ڈالر بانڈز کے ساتھ ساتھ بہتری کے امکانات موجود ہیں۔ جس سےمنافع کی شرح میں تیزی آنے کی توقع ہے۔ گولڈمین سیکس کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کرنسی کے لیے ممکنہ فوائد بھی دیکھے گئے ہیں۔2022 سے پریشان کن سطح پر رہنے کے بعد، پاکستان کے امریکی ڈالر بانڈز نے گزشتہ سال ای ایم بی آئی گلوبل ڈائیورسیفائیڈ انڈیکس میں سب سے زیادہ منافع فراہم کیا۔یہ عالمی میکرو پس منظر میں بہتری کے ساتھ، کم افراط زر اور فیڈ کے ہائیکنگ سائیکل کے خاتمے، اور…

امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 5 فیصد اضافہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) امریکہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی جابن سے ترسیلات زرمیں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ماہ میں 2.4 ارب ڈالر کا زر مبادلہ بھیجا گیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.05 ارب ڈالر ارسال کئے گئے تھے۔ فروری میں امریکہ سے ترسیلات زر کا حجم 287 ملین ڈالر رہا۔ یہ گزشتہ فروری کے 220 ملین ڈالر کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہے۔

انٹر بنک میں ڈالر 279روپے پر برقرار، اوپن مارکیٹ مارکیٹ سے غائب ہونے لگا

کراچی (پاک ترک نیوز) اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے 279تک پہنچنے کے بعد مارکیٹ سے ڈالر بتدریج غئب ہونا شروع ہو گیا ہے اور گذشتہ ہفتے سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ اب تک جاری ہے ۔ حالانکہ پچھلے دو ددنوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی گرین بیک کاانٹربینک ریٹ 279 کی سطح پربرقرار ہے۔ البتہ اوپن مارکیٹ میں کونٹرز پریہ کل اور آج بھی 279سے 282روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ تاہم منی چینجرز کی جاانب سے کسی کو بھی ایک ہزار ڈالر سے زیادہ فراہم نہیں کئے جا…

سٹیٹ بینک نے برآمدکنندگان کو بغیر پیشگی منظور ی بیرون ملک ڈالر استعمال کرنےکی اجازت دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک نے برآمد کنندگان کو بغیر پیشگی منظوری بیرون ملک ڈالر آزادانہ طور پر استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے برآمد کنندگان کو بغیر کسی پیشگی منظوری کے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں اپنے فنڈز استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ حکومت برآمدات کو بڑھانے اور برآمد کنندگان کو ایک آزاد خیال رکھنے کی کوششیں کر رہی ہے جس میں مارکیٹنگ اور دیگر متعلقہ مقاصد کے لیے ڈالر تک آزادانہ رسائی ہے۔ ایس بی پی کے سرکلر میں کہا گیا کہ برآمد…

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 62 ہزار پوائنٹس سے نیچے آ گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1338 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 61 ہزار 605 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ انتخابات کے بعد اگلے روز 100 انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی تھی، تاہم یہ بحالی کے بعد 1200 پوائنٹس کی تنزلی پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی انٹربینک میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے…

برکس کے20رکن ممالک کی روسی ادائیگی کے نظام میں شمولیت

جوہانسبرگ (پاک ترک نیوز) برکس کے 20ممالک امریکی ڈالر کے مقابلے میں روسی ادائیگی کے نظام میں شمولیت کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔ BRICS کے مجموعی طور پر ڈی ڈیلرائزیشن کے منصوبوں کے ساتھ موافق 20 ممالک نے امریکی ڈالر کو کم کرنے کے لیے روسی ادائیگی کا نظام اپنایا ہے۔ روس نے کہا ہے کہ SWIFT کے متبادل میں پہلے ہی 159 سے زیادہ غیر ملکی شرکاء موجود ہیں۔ روس کے مرکزی بینک کی گورنر ایلویرا نبیولینا نے ایک حالیہ برکس بحث کا اعلان کیاکہ برکس اتحاد کیلئے مغربی ادائیگی کے نظام کو چیلنج کرنے کا راستہ…

عراق نے 8 مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر کے لین دین پر پابندی عائد کردی

بغداد ( پاک ترک نیوز) عراق نے 8 مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر کے لین دین پر پابندی لگا دی۔ عراق نے آٹھ مقامی کمرشل بینکوں پر امریکی ڈالر کے لین دین میں ملوث ہونے پر پابندی لگا دی ہے، جس نے دھوکہ دہی، منی لانڈرنگ اور امریکی کرنسی کے دیگر غیر قانونی استعمال کو کم کرنے کے لیے ایک اعلیٰ امریکی ٹریژری اہلکار کے دورے کے چند دنوں بعد ہی پابندی عائد کر دی ہے۔ بینکوں پر عراقی مرکزی بینک کی یومیہ ڈالر کی نیلامی تک رسائی پر پابندی عائد ہے، جو درآمدات پر انحصار کرنے والے ملک میں ہارڈ کرنسی کا ایک اہم…

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ،ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے، 100 انڈیکس 500 پوائنٹس سے زائد کے اضافے کے بعد 64 ہزار 983 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ دن کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 511.85 پوائنٹس یا 0.79 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 983 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ دوسری جانب پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 11 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More