غیرملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا
کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالی غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی کمپنیوں نے سرمایہ کاری سے زیادہ منافع باہر منتقل کردیا ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران غیرملکی کمپنیوں نے 2 ارب 21 کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے باہر منتقل کیا جب کہ اسی دورانیے میں غیرملکی کمپنیز نے پاکستان میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 2022-23 کے مقابلے میں غیر ملکی…