سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن کی اجازت مل گئی
مشی گن (پاک ترک نیوز ) امریکہ کی ریاست مشی گن کی عدالت نے سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل کرنے سے متعلق درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے انہیں پرائمری الیکشن کی اجازت دیدی ہے۔
ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ میں 4 ووٹرز نے درخواست دائر کی تھی کہ کیپیٹل ہل پر حملے میں کردار کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست میں 27 فروری کو ہونے والی پرائمری الیکشن میں امیدوار بننے سے روکا جائے۔
عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار عدالت کو اس بات پر قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ اس عدالت کو معاملے کا جائزہ…