براؤزنگ ٹیگ

#drarifalvi

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں منعقد ہونیوالی تقریب حلف برداری میں صدر مملکت عارف علوی نے نومنتخب وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیا ، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑبھی اس موقع پر موجود تھے ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر سروسز چیفس بھی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہیں۔تینوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی ایوان صدر میں موجود تھے جبکہ وزیراعلیٰ…

صدر مملکت عارف علوی آج نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہی نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف سےحلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب آج سہہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ ڈاکٹر عارف علوی ہی نومنتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے حلف لیں گے اور صدرعارف علوی خود بھی نومنتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے حلف لینے کے لیے تیار ہیں۔ تقریب حلف برداری آج پیر سہہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں منقعد ہوگی۔ اس حوالے سے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے قریبی ذرائع نے بھی دعوی کیا ہے کہ نومنتخب وزیر اعظم کا حلف صدر عارف علوی ہی لیں…

قومی اسمبلی کا نومنتخب اراکین کی حلف برداری کیلئے اجلاس کل طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی سیکٹریٹ نے نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے حوالے سے اجلاس کل طلب کرلیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا 29 فروری کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ قومی اسمبلی کے سیکریٹری طاہر حسین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد آئین کے آرٹیکل 91 کی شق دو کے تحت اجلاس بلانے کی منظوری دی ہے۔ یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم نے صدر مملکت کو دو بار قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی…

صدر نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری واپس بھیج دی، اسپیکر نے اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے مخصوص نشستوں سے متعلق نگراں وزیراعظم انوار الحق کی ایڈوائس واپس بھیج دی جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس جمعرات کو بلالیا ہے۔ صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ پہلے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو مکمل کریں پھر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے۔ صدر مملکت نے سمری وزیراعظم ہاؤس اور وزارت پارلیمانی امور کو واپس بھجوا دی۔ آئین کے آرٹیکل 91 کی کلاز ٹو کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا…

یوم کشمیر: صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جموں کشمیر کا حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا، پاکستان…

عمران خان، فوج کے درمیان مصالحت میں ناکامی کی متعدد وجوہات تھیں، صدرمملکت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ عمران خان اور فوج کے درمیان مصالحت میں ناکامی کی بہت سی وجوہات تھیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا کہ عمران خان اور فوج کے درمیان مصالحت نہ ہونے بہت سی وجوہات تھیں جن کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔ چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں اور بحیثیت صدر عدلیہ پر یقین رکھتا ہوں۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے فیصلے پر دنیا اور افغان حکومت سے بات چیت کے نیتیجے میں…

عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، صدر مملکت اور الیکشن کمیشن میں اتفاق

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے مابین عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا۔ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024ء بروز جمعرات کرائے جائیں گے، الیکشن کمیشن کل 8 فروری کی تاریخ سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اعلامیہ میں الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں معزز ممبران الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت عارف علوی…

پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو بڑھانا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ویپن سسٹم لانچنگ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کامیاب تجربے میں تعاون پر تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو…

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے عہدے کی مدت آج پوری ہوجائے گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی آئینی مدت آج مکمل ہو رہی ہے، عارف علوی نے 9 ستمبر 2018 کو صدارتی منصب سنبھالا تھا۔ عارف علوی عہدہ صدارت مکمل کرنے کے بعد ایوان صدر خالی نہیں کرینگے بلکہ نئے صدر کے انتخاب تک صدارتی فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔ صدر نے گزشتہ ہفتے بعض اہم مشاورتی میٹنگز کے بعد نئے صدر کے انتخاب تک فرائض ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جبکہ صدر لاہور کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔ لاہور میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے…

18رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) 18رکنی نگران کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران کابینہ سے حلف لیا ۔ 18 رکنی نگران وفاقی کابینہ میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیر خزانہ شمشاد اختر اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید انور علی حیدر کو بنایا گیا ہے۔ نگراں کابینہ میں وزیر قانون احمد عرفان ، وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی، وزیر انسانی حقوق خلیل جارج، قومی ورثہ کا نگران وفاقی وزیر جمال شاہ، وزیر…

انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیراعلی انوار الحق کاکڑ سے حلف لیا۔ تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔سابق وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ۔تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور آرمی چیف نے شرکت کی۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ سینیٹر…

صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صد ر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس پر دستخط کردیئے جس کے بعد قومی اسمبلی تحلیل اور وفاقی کابینہ ختم ہوگئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی تحلیل کیلئے صدر مملکت کو ایڈوائس ارسال کی تھی، جسے صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت منظور کرلیا۔ نگراں وزیراعظم کی تقرری تک شہبازشریف بطور وزیر اعظم امور انجام دیتے رہیں گے جبکہ اسمبلی تحلیل کے نوے روز میں عام انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔ آئین کے مطابق نگراں وزیراعظم کی تقرری…

تین بڑے آئینی عہدیدار حج پر جانے کو تیار،ملک میں آئینی بحران کا خدشہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کےتین بڑے آئینی عہدیداروں کی جانب سے رواں برس حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کرنے اور اس کے لئے انتظامات اور سہولتوں کی فراہمی کے مطالبے کے بعد حکومت مشکل سے دوچار ہوگئی ہے۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حج پر جانے کے فیصلے سےآگاہ کیا ہے۔جس کی آئین میں گنجائش موجود نہیں کیونکہ ان تینوں بڑے آئینی عہدیداروں کی ملک میں عدم موجودگی سے آئینی بحران پیدا ہو…

سپریم کورٹ کے فیصلے، ریویو ایکٹ2023 قانون بن گیا،نواز شریف اور جہانگیر ترین اپیل کر سکیں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر ایکٹ 2023ء پر دستخط کردیے جس کے بعد یہ قانون (ایکٹ) بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹس 2023 قانون بن گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قانون سازی پر دستخط کردیے گئے۔ اٹارنی جنرل نے صدر سے دستخط شدہ نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیا۔ قانونی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین بھی اپیل دائر کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے…

وہ قومیں عظمت حاصل کرتی ہیں جو تاریخ سے سبق سیکھتی ہیں ،صدر مملکت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وہ قومیں عظمت حاصل کرتی ہیں جو تاریخ سے سبق سیکھتی ہیں ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی تامل نہیں کہ آج کی کوئی بھی سیاسی جماعت کبھی بھی پاکستان مخالف نہیں رہی اور نہ ہی وہ غداروں پر مشتمل ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مایوسی اور محرومیوں کی وجہ سے ہماری تاریخ میں سب کی جانب سے زیادتیاں کی گئیں، میں تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیتا ہوں کہ وہ ‘دوبارہ سوچیں’۔ صدر مملکت نے کہا کہ انا اور…

چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزیدفروغ دینے کا خواہاں ہے، چینی وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) چین کے وزیر خارجہ چن گانگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزیدفروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صدر عارف علوی سے ملاقات کی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات میں عالمی ایشو سمیت دیگر معاملات پر بات ہوئی۔ چینی وزیراعظم خارجہ کا کہنا تھا کہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، پاکستان کی بہترین مہمان نوازی کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزیدفروغ دینے کا خواہاں ہے،پاکستان اور چین سدا بہار دوست ہیں۔ ان کا مزید کہنا…

صدر مملکت نے سپریم کورٹ بل نظرثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023ء آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظر ثانی کے لیے پارلیمنٹ کو واپس بھجوادیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بادی النظر میں یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے، بل قانونی طور پر مصنوعی اور ناکافی ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے، میرے خیال میں اس بل کی درستگی کے بارے میں جانچ پڑتال پوری کرنے اور دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس کرنا مناسب ہے۔ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ آئین سپریم کورٹ کو اپیل، ایڈوائزری، ریویو اور…

صدر مملکت کو الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے پر اعتماد میں لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے پر خط لکھ دیا۔ صدر مملکت عارف علوی کو خط میں الیکشن ملتوی کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس خط کے ذریعے صدر کو انتخابات ملتوی کرنے کے معاملے پر اعتماد میں لیا گیا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 روز قبل پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے تھے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی…

صدر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو کروانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل بروز اتوار کو کرانے کا اعلان کر دیا۔ صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا۔ الیکشن کمیشن نے 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کیلئے تاریخ تجویز کی تھی، الیکشن کمیشن نے انتخابات ترجیحاً اتوار کے روز کرانے کی تجویز بھی دی تھی۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں…

صدر مملکت نے فنانس بل 2023 کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری) بل 2023 کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری )بل 2023کی منظوری دیدی ہے۔صدر مملکت نے فنانس بل 2023 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔قومی اسمبلی میں منظوری کے بعد فنانس سپلیمنٹری بل 2023ء منظوری کے لیے ایوان صدر بھجوا یا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پیر کی شام قومی اسمبلی میں مالیاتی قانون سازی کو اپوزیشن اراکین کی موجودگی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا جسے وفاقی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More