براؤزنگ ٹیگ

#drone

ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا آغاز

لاہور(پاک ترک نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ اورسرویلنس کا آغاز ہوگیا۔ تجرباتی طور پر لاہور میں مال روڈ پر ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا۔ ڈرون مانیٹرنگ کے دوران روڈ بلاک ، احتجاج اور متبادل روٹ پلان کا جائزہ لیا گیا۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے مال روڈ احتجاج کے دوران ڈرون مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ منتظر مہدی نے ٹریفک مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس یونٹ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پرڈرون کیمرے سے مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ ،…

امریکی ڈرون حملوں کی پالیسی تبدیل،صدر کی منظوری درکار ہو گی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کی جانب سے ڈرن حملوں کی پالیسی تبدیل کردی گئی ، کسی بھی دہشت گرد کو نشانہ بنانے سے قبل امریکی منظوری درکار ہو گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن نے طویل انتظار کے بعد خفیہ پالیسی پر دستخط کیے ہیں جس میں سی آئی اے اور پینٹاگون کے لیے روایتی جنگی علاقوں سے باہر کیے جانے والے مہلک ڈرون حملوں اور کمانڈو چھاپوں کے لیے قوانین کو سخت کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے انسداد دہشت گردی کے ڈرون حملوں سے متعلق قوانین کو سخت کر دیا۔کسی دہشتگرد کو نشانہ بنانے کیلئے امریکی صدر کی…

ترکیہ نے بغیر پائلٹ جدید سمندری ڈرون تیار کرلیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے Bayraktar ڈرونز کے بعد بغیر پائلٹ جدید سمندری ڈرون تیار کرلیا ۔ مقامی ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ نے مارلن سیڈا کا آغاز کر کے نئی بنیاد ڈالی ہے، جو کہ آنے والی نیٹو مشقوں میں ترکیہ کی نمائندگی کرنے والا پہلا بغیر پائلٹ سمندری ڈرون ہو گا۔ یہ دنیا کی پہلی الیکٹرانک جنگ کے قابل بغیر پائلٹ کے سمندری ڈرون ہے۔ https://twitter.com/trdefencenews/status/1529749056431480832 اس سےقبل بغیر پائلٹ جدید ڈرون جو کہ جنگ کے میدان میں گیم چینجر کے طور پر دیکھے گئے تھے ۔ ترکیہ نے…

اسلام آباد پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ڈرون استعمال کرے گی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) کیپٹل پولیس نے جدید تکنیکی صلاحیت حاصل کرلی ہے اب اسلام آباد پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ڈرون استعمال کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق کیپیٹل پولیس نے امن و امان کے قیام کے لئے عوامی اجتماعات کو محدود اورمنظم رکھنے کے لئے جدید تکنیکی صلاحیت حاصل کرلی۔اسلام آباد پولیس کے مطابق مستقبل میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے غیر مہلک شیل پھینکنے والے ڈرون استعمال کئے جائیں گے۔ ڈرون کے استعمال سے مظاہرین کو محدود اور منظم کرنے میں مدد ملے گی۔

ترکیہ کے جدید فوجی ڈرون کی کامیاب آزمائشی پرواز

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی جدید ترین بغیر پائلٹ جنگی فضائی گاڑی (ڈرون) آکینجی نے تمام ہتھیاروں کے اسٹیشنوں سے لدی ایک آزمائشی پرواز مکمل کر لی ہے۔ اس بات کا اعلان ڈرون تیار کرنے والے ادارے بیطارکی جانب سے گذشتہ روز ٹوئیٹر پر کیا گیا ہے۔ جس میںآکینجی۔بی کو تمام نو اسٹیشنوں سے بھری ہوئی مسلح پرواز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آکینجی۔بی جنگی ڈرون، جو کئی قسم کےگولہ بارود کے ساتھ پروازیں کرنے کے قابل ہے۔ وہ مقامی طور پر تیار کردہ گولہ بارود Teber-82 اور منی گولہ…

جاسوس ڈرون آبدوز کا امریکی منصوبہ نئے مرحلے میں داخل ہوگیا

ورجینیا(پاک ترک نیوز) امریکی جاسوس ڈرون آبدواز کا منصوبہ نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ۔ یہ ڈرون آبدوز خودکار انداز سے سفر کرتا ہے ۔اس زیرِ آب ڈرون کے بڑے اور پھیلے ہوئے پر ہوں گے جن کی وجہ سے یہ ’مینٹا رے‘ مچھلی کی طرح دکھائی دے گا۔ ’مینٹا رے انڈر واٹر ڈرونز‘ کی جسامت بہت بڑی ہوگی لیکن اب تک ان کی حتمی جسامت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ نئے مرحلے کےلیے دو امریکی دفاعی اداروں، نارتھروپ گرومین اور مارٹن ڈیفنس گروپ کو منتخب کیا گیا ہے جو اپنے اپنے طور پر اصل جسامت والے مینٹا رے ڈرونز تیار کریں گے۔ان…

ہمیں ترکی کےمختلف ملکوں کو ڈرون طیاروں کی فروخت پر تحفظات ہیں،امریکہ

واشنگٹن ڈی سی/انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکی کی جانب سے یورپ ،مشرق وسطیٰ، ایشیاء اور مختلف افریقی ملکوں خصوصاً اتھوپیاکو ڈرون طیاروں کی فروخت پر ہمیں تحفظات ہیں جو تمام سطحوں پر ترک حکومت کو پہنچا دئے گئے ہیں۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بیان میں بتایا ہے کہ ہمارے پاس شواہد موجود ہیں کہ ترکی کے فراہم کردہ ڈرون طیارے اتھوپیا کی حکومت نے متحارب گروپوں کے خلاف استعمال کئے ہیں جس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہواہے۔ ہم نے یہ معاملہ ترکی کی حکومت سے اٹھایا ہے مگر ہمیں ابھی تک خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔ ترجمان…

روس کاجدید ترین ڈورون پہلی پروازکیلئے تیار

ماسکو (پاک عرب نیوز)روس نے جدید ترین خصوصیات کا حامل ،بھاری ہتھیاروں سے لیس نیا ڈرون ایس-70تیار کرلیا ہے جواپنی پہلی تجرباتی اڑان نووسبرسک کے ہوائی اڈے سے بھرے گا ۔جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ روسی نائب وزیر دفاع الیکسی کرووچکوف کی جانب سے منگل کے روز جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جدید ترین ڈورون کی پہلی پرواز کے لئے تیاری مطلب یہ ہے کہ یہ جہاز اپنے تمام آلات اور ہتھیاروں سے لیس کیا جا چکا ہے اورچند دنوں میں کامیاب پرواز کے بعد اسکی پیداوار کا کام شروع ہوجائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ڈورون…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More