مقبوضہ وادی ،قابض بھارتی افواج نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کردیا
سری نگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی افواج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔گزشتہ روز میں شہید ہونیوالے کشمیریوں کی تعداد 17ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ جس کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسی دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر کو بارود سے اُڑا دیا جس سے گھر میں موجود ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ بارودی مواد کے…