صدر اردوان آئندہ ہفتے دوبارہ زلزلوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ مولود چاوش اولو
اسکندرون (پاک ترک نیوز)
ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولونے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان آئندہ ہفتے دوبارہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
وہ گذشتہ روزجنوبی ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ صوبہ ہاتائے کے اضلاع کیریخان اور اسکندرون کےدورے کے موقعہ پر گفتگو کر رہے تھے۔
کریخان ضلع میں ایک رابطہ مرکز کے دورے کے بعدانہوں نے امدادی کاموں میں حصہ لینے والے کان کنوں اور زلزلوں سے متاثرہ مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت زلزلہ متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھے گی۔ترک وزیر خارجہ نے بتایا…