براؤزنگ ٹیگ

earthquake

اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی اورزیر زمین گہرائی 98 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔ اسلام آباد ، راولپنڈی، سوات ،پشاوراور مالا کنڈ پارا چنار، شمالی وزیرستان ، ، لوئر دیر، چار سدہ ،ہنگو اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ساتھ تاجکستان اور…

تائیوان میں 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، سونامی وارننگ جاری

تائی پے(پاک ترک نیوز) تائیوان کے مشرقی حصے میں 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔ تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے چینی صوبے فوجیان میں بھی محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کا مرکز ہوالین سے تقریباً 18 کلو میٹر جنوب اور تائی پے سے 138 کلو میٹر دور سمندر تھا، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً 8 بجے آیا، جھٹکے جاپان، شنگھائی،…

استنبول کو فالٹ لائن کے قریب واقع ہونے کے باعث تباہ کن زلزلے کا خطرہ

استنبول (پاک ترک نیوز) استنبول کو اناطولیہ فالٹ لائن کے قریب واقع ہونے کے باعث زلزلے کا خطرہ ہے ۔ تفصیلات کےم طابق استنبول شمالی اناطولیہ فالٹ لائن کے قریب واقع ہے، ایک ارضیاتی خطرہ ہے ،استنبول کو پچھلے 2,000 سالوں میں کم از کم 34 طاقتور زلزلوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ جنوبی ترکیہ میں گزشتہ سال کی تباہی کے بعد سے زلزلے کے خطرے نے استنبول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، کیونکہ یورپ کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کے رہائشیوں کو خدشہ ہے کہ انہیں اسی طرح کی تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ استنبول میں…

ترکیہ کے روما گروپ (رومانی ،ابدالی اور ڈوماری کمیونٹیز )زلزلے کے اثرات سے زیادہ متاثر

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے روما گروپ (رومانی ، ابدالی اور ڈوماری کمیونٹیز )کے افراد نے زلزلے کے اثرات کو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ محسوس کیا ہے۔ ایک سال قبل جنوبی ترکیہ میں آنے والے زلزلوں نے لاکھوں لوگوں کو اپنے پیاروں، گھروں اور ملازمتوں کے نقصان کا سامنا کیا۔ اس میں نچلے طبقے میں آنیوالے رومانی ،ڈوماری اور ابدالی کمیونٹیز کو دیگر افراد کی نسبت سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اگرچہ ترکیہ میں اقلیتوں کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا ہے، لیکن یہ گروہ، جنہوں نے گزشتہ ہزار سال کے دوران…

ترکیہ زلزلے کو ایک برس بیت گیا ،بچ جانیوالے بچھڑ جانیوالوں کے غم میں نڈھال

انقرہ (پاکت رک نیوز) ترکیہ کے زلزلے کی تباہی کو ایک برس مکمل ہوگیا ۔ تباہ کن زلزلے میں بچے جانیوالے بچھڑ جانیوالوں کے غم میں ابھی تک نڈھال ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ایک برس قبل ایلماس عبدالغنی جو اپنے گھر پر موجود تھیں اس کا جسم ایک سال پہلے 6فروری کی صبح اس کے اپارٹمنٹ کے فرش کی طرح لرزتا ہے۔ وہ اپنے شوہر کی چیخوں سے بیدار ہوئی، رو رہی تھی: "ایلماس، اٹھو! اپنی جان بچاؤ!‘‘ "مجھے صرف خوف اور الجھن یاد ہے،" 35 سالہ ایلماس عبدالغنی کا کہنا ہے کہ، جب اس کا دماغ وقت کے ساتھ واپس آتا ہے تو تقریباً…

جاپان میںچھ روز کے دوران 850سے زائد زلزلے آچکے ہیں ، آفٹر شاکس کا سلسلہ مزید ایک ہفتہ جاری رہے گا، حکام

ٹوکیو(پاک ترک نیوزز) جاپان میں مسلسل چھٹے روز آنے والے زلزلوں سے مرنے والوں کی تعداد 110 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ 5.2شدت کا تازہ زلزلہ آج تاکااوکا شہر اور گردونواح کے علاقوں میں آیا ہے۔ جاپان کے متعلقہ حکام کی طرف سےجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 2016 کے بعد پہلی بار 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل ملک کے جنوب مغرب میں کماموٹو پریفیکچر میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس میں 273 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 516 افراد کو مختلف…

جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) وسطی جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق 7.6 شدت کے زلزلے نے وسطی جاپان میں اشیکاوا کو نشانہ بنایا ہے، جس سے سونامی کی وارننگ جاری ہو گئی ہے اور رہائشیوں کو ممکنہ آفٹر شاکس کے لیے انخلا اور تیاری کے لیے مشورہ دیا گیا ہے۔ عوامی نشریاتی ادارے NHK نے رپورٹ کیا کہ ایک میٹر اونچائی (3.3 فٹ) کے قریب سونامی نے بحیرہ جاپان کے ساتھ مغربی ساحل کے کچھ حصوں کو ٹکرایا، جس میں بڑی لہر کی توقع ہے۔ جاپان کی…

چین میں 6.2 شدت کے زلزلے سے116 افراد ہلاک

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کے شمال مغربی علاقے میں 6.2 شدت کے زلزلے سے 116 افراد ہلاک ہوگئے۔ چین کے 2 شمال مغربی صوبوں گانسو اور چنگھائی میں آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے سے 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور متعدد عمارتیں کو نقصان پہنچا۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز لین ژو کے جنوب مغرب میں 102 کلومیٹر دور تھا۔ حکام کے مطابق زلزلے کے باعث مختلف عمارتیں گر گئیں جبکہ ابتدائی طور پر ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترک صوبہ برسا 5.1 شدت کے زلزلہ سے لرز اٹھا

انقرہ (پا ک ترک نیوز) ترکیہ کے شہر برسا 5.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق شمال مغربی ترکیہ کا صوبہ برسا پیر کی صبح 5.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔ زلزلے کا مرکز بحیرہ مرمرہ میں تھا، زلزلہ کے جھٹکے استنبول میں بھی محسوس کئے گئے ۔ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مرکز برسا کے مدنیا ضلاع کے ساحل سے 4.73کلو میٹر دور اور سطح سمندر سے 8.98کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور اسی مقام پر 3 منٹ بعد 4.5 شدت کا ایک اور زلزلہ…

نیپال میں 6.4 شدت کا زلزلہ140 افراد ہلاک

کٹھمنڈو(پاک ترک نیوز) نیپال میں 6.4 شدت کے زلزلے سے 140 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نیپالی فوج بھی امدادی کارروائیوں میں شہری انتظامیہ کی مدد کررہی ہے۔ زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔ گزشتہ رات آنے والے زلزلے کا مرکز دارالحکومت کٹھمنڈو سے 500 کلومیٹر دور…

افغانستان میں 6.3شد ت کا ایک اور زلزلہ ،ہلاکتوں کا خدشہ

ہرات(پاک ترک نیوز) افغانستان کے مغربی علاقے میں 6.3 شدت کا ایک اورزلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔حکام کی جانب سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 6.3 شدت زلزلے کی گہرائی کم تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے شہر ہرات سے 29 کلومیٹرز دور تھا۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔زلزلے سے جانی اور مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاعات نہیں ہیں تاہم حکام نے اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ افغانستان میں ایک ہفتے کے دوران آنے والا یہ تیسرا شدید زلزلہ…

نگران وزیراعظم کی افغانستان کے شہرہرات کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد بھیجنے کی ہدایت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے این ڈی ایم اے کو افغان شہر ہرات میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کیلئے امداد بھیجنے کی ہدایت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ افغانستان کے شہر ہرات میں تباہ کن زلزلے سے نقصان پر دکھ ہوا، مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کیساتھ ہیں۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، این ڈی ایم اے کو متاثرین…

افغانستان ،زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2500سے تجاوز کر گئی

کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان میں آنیوالے زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2500سے تجاوز کر گئی جبکہ ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ مغربی افغانستان میں مرد اپنے ننگے ہاتھوں اور بیلچوں سے ملبہ کھود رہے ہیں تاکہ متاثرین کو طاقتور زلزلوں کے ملبے سے نکالا جا سکے جو جنوبی ایشیا کے غریب ملک کو مارنے کے لیے سب سے مہلک ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس ہولناک زلزلے کے نتیجے میں 2500جاں بحق جبکہ 10ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔1300سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق…

افغانستان میں 6.2 شدت کا زلزلہ

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا ۔زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیڑ تھی۔ زلزلے کے جھٹکے ایران، ترکمانستا اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

بھارت میں 6.2شدت کازلزلہ ،لوگوں میں خوف و ہراس

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت 6.2شدت کے زلزلہ سے لرز اٹھا ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلہ ریاست میگھالیہ کے شمالی گارو پہاڑی علاقوں میں علی الصبح آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ گھر لرز اُٹھے اور عوام خوف زدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔ دوسری جانب بھارتی ریاست میگھالیہ میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ دیگر ریاستوں ہریانہ، بنگال اور آسام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریاست میگھالیہ کے بعد ہریانہ،آسام، بنگال اور…

پاکستان میں 48گھنٹوں کے دوران ہولناک زلزلے کی پیشگوئی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان میں 48گھنٹوں کے دوران ہولناک زلزلے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے باعث ملک بھر میں اضطراب کی کیفیت ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے قبل پیشنگوئی کرنیوالے ڈچ سائنسدان نے پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی کر دی۔ڈچ سائنسدن کی جانب سے پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ آنیوالے زلزلے کی شدت 6 یا اُس سے زائد ہو سکتی ہے۔ زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قرار دیتے ہوئے سطح سمندر کے…

زلزلے کے باعث صفحہ ہستی سے مٹ جانا والا مراکشی گائوں ٹین زرٹ

رباط (پاک ترک نیوز) ٹین زرٹ مراکش کا ایک گائوں ہے جو زلزلے کے باعث صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہے ۔اب اس کا نام و نشاں نقشہ میں نہیں رہا ہے ۔ ٹین زرٹ مراکش سے تقریباً 80 کلومیٹر (50 میل) جنوب میں ناہموار اٹلس پہاڑوں میں واقع ہے، جو کھڑی موڑ اور خشک وادی میں پھنس گیا ہے۔ شاید ہی کوئی Tenzirt پر توجہ دیتا ہے کیونکہ اس تک پہنچنا بہت مشکل ہے۔ ٹین زرٹ میں ہر طرف تباہ حال گھر اور منہدم ہونے والی عمارتیں موجود ہیں ۔ انہی عمارتوں میں ایک عورت کھڑی ہے، حیران اور کھوئی ہوئی نظر آرہی ہے۔ وہ ایک ماں ہے، ایک ماں…

ترکیہ کے زلزلوں سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے عالمی بنک کا ایک ارب ڈالر کا پیکیج

استنبول (پاک ترک نیوز) عالمی بینک نے ترکیہ کے جنوب میں زلزلے سے متاثرہ صوبوں میں بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے 1 بلین ڈالر کی خطیر رقم مختص کی ہے اس بات کا اعلان ماحولیات، شہریات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مہمت اوزہاسیکی نےپیر کے روز جاری ہونے والے بیان میں کیا ہے۔اوزاسیکی نےکہا ہےا کہ یہ قرض زلزلے سے متاثرہ علاقے میں تعمیر نو کے اقدامات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 684.8 ملین ڈالر کے قرضہ پیکج کا کافی حصہ وزارت کو مختص کیا گیا ہے۔ اوزہاسیکی نے ان فنڈز کی تقسیم کا خاکہ پیش کرتے…

مراکش میں 6.8شدت کے زلزلے سے قیامت صغری برپا ،650افراد جاں بحق

رباط(پاک ترک نیوز) مراکش میں 6.8شدت کے زلزلے سے قیامت صغری برپا ہو گئی ،650افراد جاں بحق  اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔تاحال ملبے تلے درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراکش سے 44 میل دور جنوب مغرب تھا اور گہرائی زیر زمین 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے آیا، زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ طاہر کیاجارہاہے ۔زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں محسوس کیے گئے ہیں۔…

کولمبیا میں 6.3شدت زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری

بوگوٹا (پاک ترک نیوز) کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں 6.3شدت کے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ۔زلزلے کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں 6.3 شدت کے زلزلے کے بعد درجنوں آفٹر شاکس آئے ہیں، جس سے خوفزدہ رہائشیوں نے سڑکوں پر بھاگنا شروع کر دیا اور ایک خاتون گر کر ہلاک ہو گئی۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی بڑے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، کولمبیا کی قومی ارضیاتی سروس نے 6.1 کی شدت کے طور پر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More