براؤزنگ ٹیگ

earthquake

ترکیہ میں 5.3شدت کا زلزلہ،23افراد زخمی ہو گئے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور جاپان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلوں کے باعث 23افراد زخمی بھی ہوئے ۔ ترکیہ کے مغربی صوبے ملاتیا میں 5 اعشاریہ 3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگوں نے خوفزدہ ہو کر جان بچانے کے لیے عمارتوں سے چھلانگیں لگا دیں۔عمارتوں سے چھلانگیں لگانے کے باعث 23 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب جاپان کے جزیدے ہوکائیڈو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ جس کی گہرائی…

ترکیہ میں 5.5 شدت کا زلزلہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) جنوبی ترکیہ کے صوبے ادانا میں 5.5شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے مطابق ترکیہ کے جنوبی صوبے ادانا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8.44پر 5.5شدت کا زلزلہ آیا جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ 5.5 شدت کے زلزلے کے بعد تین چھوٹے آفٹر شاکس آئے۔ زلزلے کے جھٹکے قریبی صوبوں دیاربکر اور مرسین میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز شہر کے ضلع کوزان میں بتایا گیا…

آذربائیجان میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تفصیلات کےمطابق یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ آذربائیجان میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت باکو کے علاوہ کچھ دیگر قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ تاہم زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ زلزلہ کی شدت 5.4 تھی، یہ 35 کلومیٹر (تقریباً 21.75 میل) کی گہرائی میں آیا اور اس کا مرکز بحیرہ کیسپین میں واقع صوبہ خچماز کے ساحل سے 46 کلومیٹر (تقریباً 28.6 میل) دور…

ترک زلزلہ زدگان کو 92مکانات فروری کے اوائل تک فراہم کردیئے جائیں گے ،وزیر ماحولیات

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک زلزلہ زدگان کو جلد ہی 92گائوں کے مکانات جلد فراہم کردیئے جائیں گے ۔ وزیر ماحولیات ،شہری آباد کاری اور موسمیاتی تبدیلی مہمت اوزہاسیکی کا کہنا ہے کہ کہرامانماراس کے ترکوگلوضلع کے تین دیہاتوں کو فروری کے شروع میں زلزلہ زدگان کے حوالے کردیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ان92مکانات کو علاقائی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے ۔ اوزہاسیکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں 6 فروری کے زلزلوں کے مرکز میں واقع Türkoğlu سے منسلک تین دیہاتوں میں مکانات کی تعمیر کو…

6مئی کے زلزوں کے بعد 38ہزار آفٹر شاکس آ چکے ہیں،اے ایف اے ڈی

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ میںفروری کے شروع میں آنے والے یکے بعد دیگر دو زلزلوں کے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں آنے کے بعد سے اب تک تقریباً 38,000 آفٹر شاکس آ چکے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے زلزلے کے ردعمل اور خطرے میں کمی کے جنرل منیجر پروفیسر اورہان تاتار نے کیا ہے۔گذشتہ روز وسطی صوبہ سیواس میں ایک سمپوزیم سے قبل ترک سرکاری میڈیا سے بات کرتے ہوئے تاتار نے بتایا کہ تقریباً ساڑھے تین ماہ کے عرصے میں ماپا جانے والے آفٹر شاکس کی…

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ سوات، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 91 کلومیٹر تھی۔

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے۔ہنگو، کوہاٹ، سوات، لوئر دیر، کرم، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے باجوڑ میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 جبکہ گہرائی 187 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغان ریجن میں کوہ ہندوکش تھا۔

ترکیہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کو زلزلہ زدہ علاقوں میں گراں قدر خدمات پر تمغہ حسن کارکردگی سے نواز دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی زلزلہ زدہ علاقوں میں گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ’تمغہ حُسن کارکردگی‘ سے نوازا گیا۔ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر رجب طیب اردوان سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے47 رُکنی ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے ٹیم لیڈر اکرام الحق سبحانی نے ’تمغہ حُسن کارکردگی‘ وصول کیا۔ رجب طیب اردوان نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ٹیم لیڈر کو تمغہ حُسن کارکردگی دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے زلزلے…

ترک صدر اردوان نے پاک آرمی کی ریسکیو ٹیم کو خصوصی ایوارڈ سے نواز دیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کوخصوصی ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔ ایوارڈ دینے کی خصوصی تقریب ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوئی۔یہ ایوارڈ پاکستان آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم لیڈر نے وصول کیا۔ یاد رہےکہ زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے پاک آرمی کی یو ایس اے آر ٹیم 7فروری کو ترکیہ روانہ ہوئی تھی،پاک آرمی کی ٹیم 22 فروری 2023 تک متاثرہ علاقے میں موجود رہی۔ پاک آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے 91 سائٹس کو سرچ کیا اور 8 افراد…

26لاکھ ترک زلزلہ زدگان کو محفوظ عارضی گھر فراہم کیے گئے،ترک وزیر داخلہ

انقرہ (پاک تر ک نیوز)وزیر داخلہ سلیمان سویلو کا کہنا ہے کہ تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونیوالے 26لاکھ ترک زلزلہ زدگان کو عارضی گھر فراہم کئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے پزارک ضلع کے خیمے کے شہر میں افطار ڈنر کے موقع پر کہااپنی تاریخ کے مہلک ترین زلزلے کے بعد ترکیہ نے تقریباً 26 لاکھ لوگوں کو پناہ فراہم کی ہے جو جنوبی علاقے میں شدید زلزلوں سے متاثر ہوئے تھے۔ افطار کے موقع پر یومیہ افطاری کے موقع پر ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سلیمان کا کہنا تھا کہ 59 دنوں سے…

ہم اپنے زلزلوں کے زخموں کو جلد مندمل کر لیں گے، صدر اردوان

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ہم 6 فروری کو آنے والے دوہرے زلزلوں کے اپنے زخموں کو جلد از جلد مندمل کر لیں گے۔اور ہم زلزلوں سے تباہ ہونے والے اپنے شہروں کو بھی جلد بحال کریں گے۔ صدر اردوان نےان خیالات کا اظہارگذشتہ روز یہاں ملک میں ہونے والے عام اور صدارتی الیکشن سے متعلقہ ایک تقریب کے دوران زلزلوں کے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئےکیا ۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ زلزلہ متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک سال میں…

ترک سپریم الیکشن کونسل نے صدارتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل (وائی ایس کے) نے14مئی کے صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے جس میں چار امیدوار وں کو انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ سپریم الیکشن کونسل کی جانب سے انتخابی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان اورامیدواروں کی حتمی فہرست جمعہ کے روز سرکاری گزٹ میں شائع کی گئی ہے۔ جس میں موجودہ صدر رجب طیب اردوان سمیت حزب اختلاف کی مرکزی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے رہنما کمال کلچدار اولو، ہوم لینڈ پارٹی (ایم پی) کے رہنما…

زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔ تفصیلات کےمطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ان کی حکومت زلزلے سے متعلقہ مسائل کو ہر چیز پر ترجیح دیتی ہے، کیونکہ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے۔ اردوان نے صوبہ کیلیس میں افطار ڈنر پر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ دوسرے…

پاک بحریہ کا جہاز زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان لیکر شامی بندرگاہ لطاکیہ پہنچ گیا

(پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون زلزلہ زدگان کیلئے امدای سامان لے کر شام کی بندرگاہ لطاکیہ پہنچ گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امدادی سامان میں متاثرین کیلئے خیمے، کمبل، راشن اور گرم کپڑے شامل ہیں۔ شام کی بندرگاہ پہنچنے پر لطاکیہ کے گورنر، پاکستانی سفیر اور شام کے دیگر اعلی سول و عسکری حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس معاون امدادی سامان لیکر شام پہنچنے والا پاک بحریہ کا دوسرا جہاز ہے۔ پاک بحریہ کا…

زلزلہ متاثرین کیلئے پہلے برس 3لاکھ 19ہزارجبکہ مجموعی 6لاکھ پچاس ہزار مکانات تعمیر کئے جائیں گے ،اردوان

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد زلزلہ متاثرہ علاقوں کی جلد بحالی ہے ۔ زلزلہ متاثرین کیلئے پہلے برس 3لاکھ 19جبکہ مجموعی 6لاکھ پچاس مکانات تعمیر کئے جائیں گے ۔ ترک صدر اردوان استنبول میں زلزلہ متاثرین کیلئے افطاری کے بعد گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد زلزلے کے علاقے کو بلند کرنا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک کے جنوبی علاقے کی تعمیر نو کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ آنے والے طاقتور زلزلوں کے میں…

ترک زلزلہ متاثرہ صوبے ملاتیا کے 8اضلاع میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

انقرہ (پاک ترک نیوز) زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کے صوبے ملاتیا کے 8 اضلاع میں دوبارہ سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ۔ صوبائی ڈائریکٹر برائے قومی تعلیم ہاتیس اوزدیمیر کا کہنا ہے کہ تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور زلزلے کے بعد تباہ شدہ سکولوں کا تعین کیا گیا ہے، ترکیہ کے ملاتیا صوبے کے آٹھ اضلاع میں تعلیم آج سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ تعلیم کا آغاز اضلاع ارپگیر، ارگووان، ہیکیمہان، پُترگے، دوگانیول، کالے، یزہان اور داریندے کے سکولوں میں کیا جائے گا جنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقے میں 53ہزار سے زائد مکانات کی تعمیر جاری

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقوں میں 53ہزار سے زائد مکانات کی تعمیر جاری ہے ۔ وزیرماحولیات، شہری کاری اور موسمیاتی تبدیلی مرات کورم نے بتایا کہ ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقے میں 53,830 ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر شروع ہو چکی ہے، اب تک 22,467کی بنیاد رکھی گئی ہے، اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے ایک پیغام میں، کروم نے کہا ہے کہ حکام 6 فروری کے مہلک زلزلے سے متاثرہ صوبوں میں مستقل رہائش گاہوں کی تعمیر کی بنیادیں رکھنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پاک بحریہ کا دوسرا جہاز زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر ترکیہ پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس معاون تقریباً 500 ٹن امدادی سامان لیکر ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچ گیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کی دوسری بڑی کھیپ پہنچ گئی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امدادی سامان میں زلزلہ متاثرین کیلئے موسم سرما کے خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔پاک بحریہ کے دونوں جہازوں نے مجموعی طور پر تقریباً 1500 ٹن امدادی سامان ترکیہ اور شام پہنچایا۔ ترجمان پاک…

ترکیہ کی ہلال احمر کی جانب سے رمضا ن المبارک کے دوران 19ملین لوگوں کی مدد کا عزم

انقرہ (پاک ترک نوز) ترکیہ کی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اس رمضان المبارک کے دوران 19ملین لوگوں کی مدد کرے کا ارادہ ظاہرکیا ہے۔ ترکیہ کے اعلیٰ خیراتی ادارے، ریڈ کریسنٹ (Kızılay) نے اس سال کی مہم کے تحت تقریباً 19 ملین ضرورت مندوں کو TL 2 بلین (105 ملین ڈالر) کے امدادی پیکجز کے ساتھ مدد کرنے کا عزم کیا ہے ۔ یہ تنظیم چوبیس گھنٹے رمضان کے دوران Kahramanmaraş کے مرکز میں آنے والے زلزلوں سے متاثر ہونے والے آفت زدگان کی ضروریات کو پورا کرتی رہے گی۔

ملک میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

پشاور(پاک ترک نیوز) گزشتہ روز آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد9 ہو گئی جبکہ جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش اور گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے باعث خیبر پختونخوا کا ضلع سوات سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں ریسکیو کا کام بھی جاری ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More