براؤزنگ ٹیگ

##earthquakeinturkey

ترک صدر اردوان نے پاک آرمی کی ریسکیو ٹیم کو خصوصی ایوارڈ سے نواز دیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کوخصوصی ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔ ایوارڈ دینے کی خصوصی تقریب ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوئی۔یہ ایوارڈ پاکستان آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم لیڈر نے وصول کیا۔ یاد رہےکہ زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے پاک آرمی کی یو ایس اے آر ٹیم 7فروری کو ترکیہ روانہ ہوئی تھی،پاک آرمی کی ٹیم 22 فروری 2023 تک متاثرہ علاقے میں موجود رہی۔ پاک آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے 91 سائٹس کو سرچ کیا اور 8 افراد…

26لاکھ ترک زلزلہ زدگان کو محفوظ عارضی گھر فراہم کیے گئے،ترک وزیر داخلہ

انقرہ (پاک تر ک نیوز)وزیر داخلہ سلیمان سویلو کا کہنا ہے کہ تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونیوالے 26لاکھ ترک زلزلہ زدگان کو عارضی گھر فراہم کئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے پزارک ضلع کے خیمے کے شہر میں افطار ڈنر کے موقع پر کہااپنی تاریخ کے مہلک ترین زلزلے کے بعد ترکیہ نے تقریباً 26 لاکھ لوگوں کو پناہ فراہم کی ہے جو جنوبی علاقے میں شدید زلزلوں سے متاثر ہوئے تھے۔ افطار کے موقع پر یومیہ افطاری کے موقع پر ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سلیمان کا کہنا تھا کہ 59 دنوں سے…

ہم اپنے زلزلوں کے زخموں کو جلد مندمل کر لیں گے، صدر اردوان

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ہم 6 فروری کو آنے والے دوہرے زلزلوں کے اپنے زخموں کو جلد از جلد مندمل کر لیں گے۔اور ہم زلزلوں سے تباہ ہونے والے اپنے شہروں کو بھی جلد بحال کریں گے۔ صدر اردوان نےان خیالات کا اظہارگذشتہ روز یہاں ملک میں ہونے والے عام اور صدارتی الیکشن سے متعلقہ ایک تقریب کے دوران زلزلوں کے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئےکیا ۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ زلزلہ متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک سال میں…

زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔ تفصیلات کےمطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ان کی حکومت زلزلے سے متعلقہ مسائل کو ہر چیز پر ترجیح دیتی ہے، کیونکہ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے۔ اردوان نے صوبہ کیلیس میں افطار ڈنر پر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ دوسرے…

ترک زلزلہ متاثرہ صوبے ملاتیا کے 8اضلاع میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

انقرہ (پاک ترک نیوز) زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کے صوبے ملاتیا کے 8 اضلاع میں دوبارہ سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ۔ صوبائی ڈائریکٹر برائے قومی تعلیم ہاتیس اوزدیمیر کا کہنا ہے کہ تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور زلزلے کے بعد تباہ شدہ سکولوں کا تعین کیا گیا ہے، ترکیہ کے ملاتیا صوبے کے آٹھ اضلاع میں تعلیم آج سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ تعلیم کا آغاز اضلاع ارپگیر، ارگووان، ہیکیمہان، پُترگے، دوگانیول، کالے، یزہان اور داریندے کے سکولوں میں کیا جائے گا جنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ترکیہ کی ہلال احمر کی جانب سے رمضا ن المبارک کے دوران 19ملین لوگوں کی مدد کا عزم

انقرہ (پاک ترک نوز) ترکیہ کی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اس رمضان المبارک کے دوران 19ملین لوگوں کی مدد کرے کا ارادہ ظاہرکیا ہے۔ ترکیہ کے اعلیٰ خیراتی ادارے، ریڈ کریسنٹ (Kızılay) نے اس سال کی مہم کے تحت تقریباً 19 ملین ضرورت مندوں کو TL 2 بلین (105 ملین ڈالر) کے امدادی پیکجز کے ساتھ مدد کرنے کا عزم کیا ہے ۔ یہ تنظیم چوبیس گھنٹے رمضان کے دوران Kahramanmaraş کے مرکز میں آنے والے زلزلوں سے متاثر ہونے والے آفت زدگان کی ضروریات کو پورا کرتی رہے گی۔

ترکیہ میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقوں میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کےمطابق ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے بتایا کہ ترکیہ کے جنوب مشرق میں کہرامنماراس کے مرکز میں آنے والے دو زلزلوں سے مرنے والوں کی تعداد 50,096 تک پہنچ گئی ہے۔ 6 فروری کو 7.7 اور 7.6 شدت کے تباہ کن زلزلوں نے ترکیہ اور پڑوسی ملک شام کے جنوب مشرقی علاقے کو متاثر کیا اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا جس کے باعث ہزاروں…

متحدہ عرب امارات کا ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لئے رمضان کا تحفہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے رمضان المبارک کے مقدس اسلامی مہینے کے دوران ترکیہ اور شام کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے باسیوں کے لئے 200 ٹن کھجور بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ انقرہ میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا پہلا طیارہ جس میں 28 ٹن کھجوریں لیکر غازی انتیپ کےہوائی اڈے پر پہنچا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے لائی گئی کھجور کی نقل و حمل مکمل ہونے کے بعد رمضان المبارک کے آغاز پر زلزلے سے…

زلزلہ متاثرین کے لئے 500خیمہ بستیاں آباد، ترک نائب صدر

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے نائب صدر فات اوکتے نے کہاہے کہ ترکی میں 6 فروری کو آنے والے طاقتور زلزلوں کے بعد زلزلے سے بچ جانے والوں کے لیے 500 سے زیادہ مقامات پر ٹینٹ سٹی اور شپنگ کنٹینرز کھڑے کیے گئے ہیں۔ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (افاد) کے دفتر میں ، محنت اور سماجی تحفظ کے وزیر ویدات بلگین اور افاد کےصدر یونس سیزر کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےفات اوکتےنے کہا کہ 240 مقامات پر 437,613 خیمے اور 21,714 کنٹینرز کے ساتھ 354 خطوں میں خیمے کے شہر قائم کیے گئے ہیں۔ اور ہر…

سعودی امداد پھر ترکیہ پہنچ گئی

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی طرف سےزلزلہ زدگان کی مدد کے لیے 86ٹن کے قریب امدادی سامان لیکر 15 واںطیارہ ترکیہ پہنچ گیا ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق 85 ٹن 346 کلو غذائی سامان سے بھرا طیارہ غازی انتیپ ایئرپورٹ میں اترا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے فضائی پل قائم ہے جس کے تحت مختلف غذائی سامان اور طبی آلات کی ترسیل جاری ہے۔ قبل ازیں سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان لے جانے والے متعدد طیارے شام بھی…

ترکیہ زلزلہ زدگان کیلئے مزید خیمے لیکر چوتھی خصوصی پرواز بھی روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) ترجمان این ڈی ایم اے کا کہناہے کہ ترکیہ زلزلہ زدگان کیلئے مزید خیمے چوتھی خصوصی پرواز کے زریعہ روانہ کردیئے گئے۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے ترکیہ کےلیے مزید امدادی کھیپ روانہ کر دی۔امدادی سامان میں 1200 موسم سرما کے رہائشی خیمے شامل ہیں۔ 90 ٹن امدادی سامان لیکر جانے والا یہ چوتھا جہاز ہے۔پرواز کے ساتھ سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی رانا مشہود احمد اور ایک صحافی بھی روانہ ہوئے۔اب تک ان چار پروازوں پر 360 ٹن لوڈ کے4800 خیمے بھیجے جا چکے ہیں۔ این ڈی ایم…

پاک بحریہ کا جہاز شامی زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان لیکر لطاکیہ پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر زلزلہ زدگان کیلئے امدای سامان لے کر شام کی بندرگاہ لطاکیہ پہنچ گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امدادی سامان میں متاثرین کیلئے خیمے، کمبل، جنریٹرز، راشن، ادویات اور گرم کپڑے شامل ہیں۔ شام کی بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفیر، شام کے اعلی سول و عسکری حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس نصر 1000 ٹن امدادی سامان لیکر جانے والا پاک بحریہ کا پہلا جہاز ہے۔پاک بحریہ کے…

ترکیہ کے زلزلوں میں غیر ملکی بھی جاں بحق ہوئے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا ہے کہ ترکیہ کے زلزلوں میں 6,600 غیر ملکی شہری بھی جاں بحق ہوئے جن میں زیادہ تر پناہ گزین شامی باشندے تھے ۔ پیر کے روز یہاںپریس کانفرنس میںانہوں نے کہا کہ اس وقت جاںبحق والوں کی مجموعی تعداد 48,448 ہے۔ جبکہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6,600 غیر ملکی شہری بھی ہیں۔ جن میں سے زیادہ تر ہمارے شامی بھائی بہنیں ہیں۔سویلو کے مطابق ترک حکام زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کنٹینر کیمپ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو 115,500 سے زیادہ خاندانوں کو…

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس 550ٹن امدادی سامان لیکر ترکیہ اور شام روانہ

کراچی (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون مزید 550 ٹن امدادی سامان لیکر ترکیہ اور شام کیلئے روانہ ہوگیا ۔ امدادی سامان میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے موسم سرما کے خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، کمانڈر پاکستان فلِیٹ ریئر ایڈمرل فیصل عباسی اور کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو نے کراچی بندرگاہ پر جہاز کو الوداع کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ترکیہ کے قونصل جنرل نے اس مشکل گھڑی میں امداد پر…

ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلئے لاہور سے پہلی خصوصی کارگو فلائٹ آج روانہ ہوگی

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلئے لاہورسےپہلی خصوصی کارگو فلائٹ آج روانہ ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کیجانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر جہاز روانگی تقریب میں شرکت کریں گے ۔کارگو فلائٹ میں مجموعی 89 ٹن وزن کے 1200 موسم سرما کے فیملی خیموں شامل ہے۔ کارگو فلائٹ ترکیہ کے ایئرپورٹ آدانا میں لینڈ کریگی۔ این ڈی ایم اے ترکیہ کےلیے 34 خصوصی فلائٹس…

ترکیہ زلزلوں کے بعد ملک کو ملنے والی امداد کی تفصیلات جاری

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبوں میں آنے والے طاقتور زلزلوں کے بعد اب تک 16 ممالک نے زلزلہ زدہ علاقے میں 34 فیلڈ ہسپتال قائم کیے ہیں۔ ترک وزارت خارجہ کی جانب سے گذشتہ شب ٹویٹر پر شیئر کیے گئے گرافک کے مطابق اس وقت غیر ملکی نمائندوں کے تعاون سے کل 179,655 خیمے، 2,076 رہنے والے کنٹینرز اور 2,075 موبائل حفظان صحت کے یونٹ ترکی میں لائے جا چکے ہیں۔ ڈیزاسٹر زون میں فراہم کی جانے والی امدادی اشیاء میں تقریباً 1.9 ملین کمبل، 269,747 سلیپنگ بیگ، 96,462 بستر، 33,810 جنریٹر، 7,488…

زلزلوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 46ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ صدر اردوان کی کابینہ کو بریفنگ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں آنے والے طاقتور زلزلوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 46,104 ہو گئی ہے۔ جبکہ اب تک 10ہزار سے زیادہ آفڑشاکس محسوس کئے جا چکے ہیں۔جن میں سے متعدد کی شدت 5سے زیادہ تھی۔ یہ بات صدر رجب طیب اردوان نے گذشتہ روز کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتائی۔انہوں نےیہ بھی کہا کہ ترکیہ زلزلے سے متاثرہ جنوب مشرقی علاقے میں تباہی کے متاثرین کے لیے دو ماہ کے دوران 100,000 کنٹینرگھر لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وزارتوں، متعلقہ اداروں اور تنظیموں اور مختلف ممالک اور بین…

زلزلوں کے بعد مدد کے لئے آنے والوں میں کم ترقی یافتہ ممالک سر فہرست تھے۔ ترک وزیر خارجہ کا دوحہ کانفرنس میں خطاب

دوحہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے جنوب میں دو بڑے زلزلوں کے بعدملک کی مدد کے لیےسب سے پہلے آنےوالوں میں سب سے کم ترقی یافتہ مما لک سر فہرست تھے۔جس کے لئے ترکیہ کی حکومت اور عوام انکے شکر گزار ہیں۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولونے اقوام متحدہ کی سب سے کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کم ترین ترقی یافتہ ممالک ان میں سب سے پہلے تھے جنہوں نے تاریک ترین دنوں میں ترکیہ کو مدد اور یکجہتی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ مخلص بین الاقوامی یکجہتی ہمارے دلوں کو گرماتی ہے اور ہمیں…

پاکستان سے ترک زلزلہ زدگان کیلئے نیٹو اور قطر کی ریلیف پروازیں روانہ ہونگی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے نیٹو اور قطر کی ریلیف پروازیں روانہ ہو نگی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ امدادی سامان ترکیہ لے جانے والی قطر اور نیٹو ریلیف پروازوں کو پاکستان کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ قطر اور نیٹو ریلیف پروازیں لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپریٹ ہوں گی ۔۔ ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلہ میں یہ ریلیف فلائٹس 2، 4 اور 6 مارچ کو آپریٹ ہوں گی۔دوسرا مرحلہ بھی رواں ماہ مارچ میں ہی مکمل ہوگا۔ ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ…

ترکیہ میں زلزلے کے23 روز بعد ملبے سے کتا زندہ نکال لیا گیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 23 روز بعد ملبے سے ایک کتے کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کہاکہ ہمیں ملبے سے آواز محسوس ہوئی جب قریب جا کر سنا تو پتہ چلا کہ ملبے تلے ایک کتا دبا ہوا ہے، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کتے کو نکالنے میں دو گھنٹے کا وقت لگا اور آخر کار اسے ملبے سے زندہ نکال لیا۔ زلزلے کے بعد گری ہوئی عمارتوں کے ملبے سے ریسکیو آپریشن کے ذریعے کئی لوگوں کو زندہ نکالا گیا، کچھ روز قبل ایک گھوڑا بھی زندہ حالت میں ملبے سے نکالا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More