ترکیہ و شام زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ
کراچی (پاک ترک نیوز) ترکیہ و شام کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ بذریعہ سول بحری جہاز روانہ کردی گئی۔امدادی سامان لیکر روانہ ہونے والا سول بحری جہاز پندرہ دنوں میں منزل پر پہنچے گا۔
این ڈی ایم اے پاکستانی عوام کی جانب سے زلزلہ زدہ ترک و شامی بھائیوں کی مدد کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر ترکیہ وشام کے لیے امدادی سامان کی مزید کھیپ سول بحری جہاز کے ذریعے روانہ کردی گئی ہے جس میں زلزلہ متاثرین کے لیے 8 ہزار 200 لگ بھگ خیمے، 15 ہزار…