سعودی وزارت حج و عمرہ نےزائرین و عازمین کے لئے ” اعتمرنا” کی جگہ زیادہ سہولتوں کی حامل ” نسک ” ایپ متعارف کروا دی
ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی وزارت حج و عمرہ نےسعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے " اعتمرنا" کی جگہ " نسک " ایپ کا اجرا کر دیا ہے۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سےگذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعےاب تک 4 کروڑ 34 لاکھ 32 ہزار 985 عمرہ پرمٹ جاری کیے گئے۔ اب اس کی جگہ نئی ایپ ’نسک‘ متعارف کرائی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کو سہولت کی فراہمی، آن لائن زیارت اورعمرہ ویزوں کے اجرا میں آسانی نیز عمرہ زائرین کے…