براؤزنگ ٹیگ

#ecc

ای سی سی کی آئی ایم ایف کے مطالبے پر کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ای سی سی نے نئے قرض کے لیے آئی ایم ایف کے مطالبے کو پورا کرنے کے لیے کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک نئے پروگرام کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پیشگی شرط کو پورا کرنے کے لیے یکم جولائی 2024 سے قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتوں کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈویژن نے قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتوں کے تعین کی سمری اتوار کو وزیر خزانہ کی جانب سے ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں پیش…

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج شام کو ہوگا۔ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس اورایتھیلیٹ ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی پر25 لاکھ روپے انعام دینے کی بھی منظوری دی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے اسکریننگ ٹیسٹ کیلئے این ٹی ایس کو 2 کروڑ 91 لاکھ روپے کی ادائیگیوں کے حوالے سے بھی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔ اقتصادی رابطہ…

آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے گیس کی قیمت میں 45 فیصد اضافہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے گیس کی قیمت میں 45 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ نگراں حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبات کے مطابق محصولات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قدرتی گیس کے ٹیرف میں 45 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کیا گیا۔نئے ٹیرف کا اطلاق یکم فروری 2024 سے ہوگا۔ ای سی سی نے سوئی کمپنیوں کی آمدنی کی ضروریات کے مطابق مستقل…

وفاقی کابینہ اجلاس ،ای سی سی کے 24جولائی کے فیصلوں کی توثیق

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 24 جولائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں 12نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ،وفاقی کابینہ نے پرسنل پروٹیکشن بل کی بھی اصولی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ نے ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی تشکیل کی منظوری دیدی جبکہ ای سی سی کے 24 جولائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی ۔ اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ آرڈیننس میں…

ای سی سی نے پاکستان ایل این جی کو آذربائیجان کی کمپنی سے معاہدے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو آذربائیجان کی سٹیٹ آئل کمپنی کے ساتھ فریم ورک معاہدے کی اجازت دیدی ہے۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، وفاقی وزرا نوید قمر، خرم دستگیر، شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر عائشہ غوث ، مصدق ملک اور دیگر نے شرکت کی۔ای سی سی نے نجکاری کمیشن کو ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کا عمل 30جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت توانائی کی سمری پر پاکستان ایل این جی اور آذربائیجان کی سٹیٹ آئل…

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا ۔دو نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال 24-2023 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی، 24 مئی، 5 اور 7 جون کے ای سی سی اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی لی جائے گی۔

حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گیس کی قیمت میں اضافےکا فیصلہ پہلے ہی کرچکی ہے، ای سی سی کی منظوری سے عالمی مالیاتی فنڈ کی ایک اور شرط پوری ہو جائےگی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More