براؤزنگ ٹیگ

#education

پنجاب حکومت کا گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہفتہ کو بھی ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اب سکول ہفتے میں دو دن بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ صوبے میں اساتذہ برادری کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اساتذہ قوم کی خدمت کر رہے ہیں اور ان کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔ وزیر تعلیم…

سعودی عرب :تین سیشن پر مشتمل تعلیمی نظام کی منظوری ، 8 ہفتے کی گرمیوں کی تعطیلات مختص

ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی کابینہ نے اگلے پانچ سالوں کیلئے عوامی تعلیم، اعلیٰ تعلیم، فنی اور پیشہ ورانہ تربیت میں تعلیمی کیلنڈر کیلئے عمومی ٹائم فریم کی منظوری دے دی ہے۔ آئندہ تعلیمی سال میں موسم گرما کی تعطیلات کیلئے8ہفتے مختص کرے گا۔ پہلا تعلیمی سیشن اتوار، 18 اگست، 2024 کو شروع ہوگی، سیشن اتوار، 17 نومبر، 2024 کو شروع ہوگی، اور تیسری مدت اتوار، 2 مارچ، 2025 کو شروع ہوگی، جو جمعرات، 26 جون، 2025 کو ختم ہوگی۔ آنے والے تعلیمی سال کی تعطیلات میں قومی دن کی…

آکسفورڈ یونیورسٹی نے پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپ کا اعلان کر دیا

لندن (پاک ترک نیوز) آکسفورڈ یونیورسٹی نے پاکستانی طلباء کے لیے وظائف کا اعلان کر دیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی نے بے نظیر سکالرشپ پروگرام کے تحت بلوچستان کے طلباء کو وظائف دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اس سلسلے میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور حکومت بلوچستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور لڑکیوں کی تعلیم کی عالمی سفیر ملالہ یوسفزئی نے شرکت کی۔ اس پروگرام کے تحت بلوچستان کے ہونہار طلباء کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے مکمل اسکالرشپ ملے گی،…

پنجاب کے 168کالجز کی نجکاری کا فیصلہ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پنجاب بھر میں 550 کالجوں میں سے کل 168 کالجوں کی نجکاری کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین تعلیم اور تعلیمی اداروں کے شدید تحفظات کے باوجود پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں کے بعد سرکاری کالجوں کی نجکاری کا آغاز کر دیا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کے تقریباً 37 کالجوں کو نجکاری کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔ صوبے بھر میں 550 کالجوں میں سے کل 168 کالجوں کی نجکاری کی جائے گی۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایل اے) نے سرکاری کالجز کو غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز)…

ملک بھر کے تعلیمی ادارے 9 دن بند رہیں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک بھر کے تعلیمی ادارے 9روز بند رہیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سکولوں کے بچے نو دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے، تعلیمی ادارے نو دن بند رہیں گے۔ پانچ فروری کو یوم کشمیر کی چھٹی دی گئی ہے جبکہ 3 اور 4 کو ہفتہ واری تعطیل ہے اس کے بعد 6 فروری سے انتخابات کی وجہ سے تعلیمی ادارے 9 فروری تک بند رہیں گے۔ 10 فروری اور 11 فروری کو پھر ہفتہ وار تعطیل ہوں گی، اس طرح تعلیمی ادارے 9 دن بند رہیں گے۔

نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے ،نگران وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کیا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد میں سکولوں کے لیے پرائم منسٹرز مائنڈ سپورٹس انیشیٹیو کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک سے شرکت کے لیے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا ہے کہ دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے…

گزشتہ برس 8لاکھ 60ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے ملک چھوڑ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) گزشتہ برس 2023میں روزگار کی تلاش میں پاکستانی کی بڑی تعداد بیرون ملک چلی گئی جو کہ 2015کے بعد سب سے زیاد ہ ہے۔ بیورو آف ایمی گریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے سامنے آ نے والے اعدادوشمار کے مطابق 8لاکھ 62ہزار 625پاکستانیوں نے سال 2023ء میں بیرون ملک نوکریوں کے لئے خود کو رجسٹر کروایا۔ 2022میں 8لاکھ 32ہزار 339پاکستانی ملک چھوڑ کر گئے اور 2015میں یہ تعداد 9لاکھ 46ہزار 571تھی۔ملک چھوڑ کر جانے والوں میں 3لاکھ 85ہزار 892لیبر کے شعبے سے وابستہ تھے۔ ملک چھوڑنے والوں میں ایک لاکھ…

پنجاب بھر میں آشوب چشم کے باعث4 روز کیلئے تعلیمی ادارے بند

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب بھر میں آشوب چشم کے باعث تعلیمی ادارے 4 روز کے لیے بند کردئیے گئے۔ پنجاب حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ راولپنڈی کےنتر تعلیمی ادارے کل سے اتوار تک بند رہیں گے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں آشوب چشم میں مبتلا 87 افراد کی مضر انجکشن کی وجہ سے بینائی چلی گئی جبکہ کچھ کی آنکھیں بھی ضائع ہوئیں ہیں۔حکام نے لوگوں کو آشوب چشم سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کون سے ممالک تعلیم پر سب سے زیادہ خرچ کرتے ہیں؟

لاہور(پاک ترک نیوز) دنیا کے بیشتر ممالک میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے پر لاکھوں بچے سکول واپس آئے ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں چھ سے 18 سال کی عمر کے 244 ملین بچے اب بھی سکول سے باہر ہیں۔ ورلڈ بینک کے مطابق، تعلیم سماجی اور معاشی ترقی کے لیے کلیدی محرک ہے۔ سکولنگ کے ہر اضافی سال کا تعلق فی گھنٹہ کی آمدنی میں نو فیصد اضافے سے ہے۔ عالمی سطح پر تعلیم Wittgenstein Centre کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دنیا کی 15 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کے صرف 10 فیصد سے کم کے پاس کوئی رسمی…

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز 6جون سے ہوگا

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز 6جون سے ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے سکولوں میں 6 جون سے 20 اگست تک تعطیلات ہوں گی۔ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز اگست کے آخری ہفتے سے ہوگا جبکہ نیا نصاب موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکولوں کے طلباء میں تقسیم کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔…

ترک زلزلہ متاثرہ صوبے ملاتیا کے 8اضلاع میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

انقرہ (پاک ترک نیوز) زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کے صوبے ملاتیا کے 8 اضلاع میں دوبارہ سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ۔ صوبائی ڈائریکٹر برائے قومی تعلیم ہاتیس اوزدیمیر کا کہنا ہے کہ تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور زلزلے کے بعد تباہ شدہ سکولوں کا تعین کیا گیا ہے، ترکیہ کے ملاتیا صوبے کے آٹھ اضلاع میں تعلیم آج سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ تعلیم کا آغاز اضلاع ارپگیر، ارگووان، ہیکیمہان، پُترگے، دوگانیول، کالے، یزہان اور داریندے کے سکولوں میں کیا جائے گا جنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

دور دراز علاقوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے ’’سکول آن ویلز‘‘ منصوبہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کئے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، دور دراز علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے” سکول آن ویلز “کا منصوبہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سکول آن ویلز منصوبے کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتےہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر 8 بسوں پر سکول آن ویلز منصوبہ اسلام آباد اور گرد ونواح کے…

سعودیہ اور او آئی سی کا افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کی مذمت

جدہ(پاک ترک نیوز) سعودی عرب اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے طالبان کی جانب سے کابل میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پرپابندی عائد کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ افغان حکومت اپنا فیصلہ واپس لے ۔دوسری جانب او آئی سی نے بھی افغان خواتین پر یونیورسٹیوں کے دروازے بند کرنے پرافغان حکومت کی مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس فیصلے پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام مسلم ممالک کو بھی اس پرحیرت ہے۔ سعودی وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ افغان خواتین کے جائز شرعی حقوق کے…

عظیم واپسی:آذربائیجان کا کاراباخ میں تعلیمی انقلاب لانے کا اعلان

باکو(پاک ترک نیوز) جمہوریہ آذربائجاتن نے آرمینیا کے قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقوں مںی ‘عظما واپسی‘ کے پہلے ریاستی پروگرام کے ایکشن پلان کی منظوری دے دی۔ صدر الہام علیئیو نے صدارتی فرمان کے تحت ایکشن پلان کی منظوری پر 16 نومبر کو دستخط کیے ۔ ریاستی پروگرام کے تحت علاقے میں سماجی خدمات کا نیٹ ورک تعمیر کیا جائے گا۔ سماجی خدمات میں صحت کی دیکھ بھال، سماجی تحفظ، ثقافت اور کھلد، سکول اور ابتدائی سکول کے اداروں کی تعمرک اور دیگر عوامی خدمات شامل ہیں۔ نٹو ورک مںو آزاد علاقوں مں لوگوں کی صلاحیتوں…

وزیراعظم کا بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئے بڑا تحفہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئے بڑا تحفہ ،بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئے تعلیمی اخراجات ختم کردئیے گئے۔ بلوچستان اور سابق فاٹاکے طالب علموں کی اعلی تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیراعظم نے اقدام اٹھایا ۔اقدام کا مقصد قومی اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کا فروغ ہے ۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علم مفت تعلیم حاصل کرسکیں گے ۔ بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئےتعلیمی پیکج سے متعلق…

اقوام متحدہ کا بچیوں کا عالمی دن، امریکہ نے طالبان پر نئی سفری پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ نے افغان طالبان پر بچیوں اور خواتین کے خلاف ظالمانہ سلوک کے الزام میں نئی سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے یہ اعلان گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے طالبان کے موجودہ یا سابق ارکان اور تشدد کے ذریعے خواتین کو دبانے میں ملوث دیگر افراد کے لیے ویزا پابندی کی نئی پالیسی متعارف کرانے کے ذریعے سے کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر اینٹونی بلنکن نے کہا کہ ایک بھیانک مثال کے طور پر افغانستان دنیا کا واحد ملک…

باکو میں بھی ٹرکش معارف سکول نےتعلیم و تعلم کا سلسلہ شروع کر دیا

باکو (پاک ترک نیوز) ٹرکش معارف فاؤنڈیشن (ٹی ایم وی) کے انٹرنیشنل معارف سکولزمنصوبے کے تحت آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں بھی معارف سکولز کا نیا کیمپس کھول دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی معارف اسکول میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں آذربائیجان کے وزیر برائے سائنس و تعلیم ایمن امرولائیف، نائب وزیر اقتصادیات النور علیئیف، باکو میں ترکی کے سفیر کاہیت باقی ، معارف فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرپرسن پروفیسر بیرول اکیگ ، سفارت خانے کے مشیر، باکو میں ترک اداروں اور تنظیموں کے نمائندوں، اساتذہ اور…

سعودی عرب میں تعلیم حاصل کریں ، سکالرشپ آگئے

جدہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے اپنے تعلیمی اداروں کے دروازے 160 ممالک کے طلبا کے لیے کھول دیے ہیں ۔ ’ادرس فی السعودیہ‘ (سعودی عرب میں تعلیم حاصل کریں) کے نام سے نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا گیا ہے ۔ جس کے تحت مختصر اور طویل مدت کے لیے تعلیمی ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مختصر ویزا ایک سال کے لیے ہوگا اور طویل مدتی ویزا مکمل تعلیمی پروگرام کے لیے ملے گا۔ یہ ویزے طلبا کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور سکالرز کو بھی جاری کیے جائیں گے ۔ سعودی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ 160 ممالک کے طلبہ اس سکیم سے…

پنجاب اور سندھ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد سکول دوبارہ کھل گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بچوں کی موجیں ختم ہو گئیں ، پنجاب اور سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت صفائی اور نکاسی آب کی خصوصی ہدایات کی گئی ہیں۔ کراچی میں آج صبح ہونے والی بارش کے باعث تعلیمی اداروں میں حاضری معمول سےکم ہے جبکہ سندھ کے بعض علاقوں میں سکولوں سے اب تک پانی کی نکاسی نہیں کی گئی جس کے باعث تعلیمی سلسلہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ترک صدر کا تمام تعلیم یافتہ معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں دینے کا اعلان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے تمام تعلیم یافتہ معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں دینے کا اعلان کر دیا۔2,927 تعلیم یافتہ معذور افراد کو اس برس ملازمتیں دی جائیں گی جبکہ 8 فروری کو معذور سرکاری ملازم کو سال کا پہلا ایوارڈ دیا جائے گا۔ کنونشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے طیب ا دوان نے 15 ہزار اساتذہ کو بھرتی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترک ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا وبا کے دوران تدریسی عمل جاری ہے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ 2021-22 تعلیمی سال وبا کے باوجود کامیابی سے ختم…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More