براؤزنگ ٹیگ

#elcation

حتمی نتائج موصول ہوتے ہی نواز شریف وکٹری تقریر کرینگے: مریم نواز

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حتمی نتائج موصول ہوتے ہی نواز شریف وکٹری تقریر کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کچھ نتائج کا انتظار ہے، حتمی نتائج موصول ہوتے ہی میاں نواز شریف وکٹری اسپیچ کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ہیڈ کوارٹر جائیں گے۔ نائب صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ کل رات میڈیا کے ایک حصے کی طرف سے جان بوجھ کر بنائے گئے غلط تاثر کے برخلاف ہماری جماعت مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر…

پنجاب اسمبلی: مسلم لیگ ن 37جبکہ آزاد امیدوار 25نشستوں پر کامیاب

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب اسمبلی کی 297سیٹوں میں سے اب تک پاکستان مسلم لیگ (ن) 37 اور آزاد امیدوار 25 نشستوں پر کامیاب ہے، مسلم لیگ ق 2، استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے ایک ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ پی پی 158سے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کامیاب قرار پائے، شہباز شریف نے 38 ہزار 642 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل یوسف ولی نے 23 ہزار 847 ووٹ حاصل کئے۔ پی پی 159سے مسلم لیگ ن کی امیدوار…

غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 8، ن لیگ کے 6، پی پی پی کے 12 قومی اسمبلی امیدوارکامیاب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن کے ترجمان نے انتخابات کے پہلے غیرسرکاری مگر حتمی نتیجے کا اعلان کردیا جہاں خیبرپختونخوا اسمبلی کے چار آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی جبکہ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ 8، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے6 اور پاکستان پیپلزپارٹی کے 12 قومی اسمبلی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن میں اس وقت دو حلقوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔…

امن و امان سبوتاژ کرنے کی ہرکوشش کو ناکام بنایا جائے گا،نگران وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اوراہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پر عزم ہے۔ امن اور امان کو سبوتاژ…

پنجاب میں انتخابات کے دوران امن وامان قائم رکھنے کیلئےدفعہ 144 نافذ

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب بھر میں عام انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ چیف سیکرٹری کی زیر صدارت عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق پنجاب کی بیوروکریسی کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، کمشنرز و دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ پنجاب میں انتخابات تک امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، دفعہ 144کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی، مانیٹرنگ کیلئے محکمہ داخلہ میں صوبائی و ضلعی کنٹرول رومز…

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 101 یونین کونسلز پر 7 سے 10 دن میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس پر عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم دیا الیکشن کمیشن 101 یونین کونسلز پر 31 دسمبر ہی کو الیکشن…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More