براؤزنگ ٹیگ

#electriccar

ترکیہ میں تیارکردہ پہلی الیکٹرک گاڑی مارکیٹ میں آ گئی

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ میں مقامی طور پر تیارکردہ پہلی الیکٹرک کار Togg کو مارکٰیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ توگ کی پہلی دو گاڑیوں کو صدر اردوان اور ان کی اہلیہ خاتونِ اول ایمنیے اردوان کے حوالے کردیا گیا۔ صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں دونوں کاروں کی ترسیل کے بعد ترکیہ کی توگ گاڑیوں کی باقاعدہ ترسیل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے پہلی ترک الیکٹرک کار Togg T10X کی ترسیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہم "توگ " کو راستوں پر دیکھیں گے۔ ترکیہ کی مقامی…

ایلون مسک چند لمحوں کیلئے دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم

سان فرانسسکو(پاک ترک نیوز) ٹیسٹ کے سی ای او اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک چند لمحوں کیلئے دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہو گئے ۔ایلون مسک کو فرانس کے 73 سالہ ارب پتی برنارڈ آرنالٹ نے کڑی ٹکر دے ڈالی۔ فرانسیسی ارب پتی برنارڈ آرنالٹ نے ایلون مسک سےمختصر وقت کے لیے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا۔ فوربز کے مطابق اس وقت ایلون مسک 185 اعشاریہ 5 بلین ڈالر اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ برنارڈ آرنلٹ کے پاس 184 اعشاریہ7 بلین ڈالر کے اثاثے موجود ہیں۔ فوربز نے رئیل ٹائم بلینیئرز کی فہرست…

مسک نے ٹیسلا کے مزید چار بلین ڈالر کے حصص بیچ دئیے

نیویارک (پاک ترک نیوز) ٹویٹر کے نئے مالک اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ریگولیٹری فائلنگ کے مطابق، ٹیسلا کے تقریباً 4 بلین ڈالر کے مزید حصص فروخت کیے ہیں۔ منگل کے روز کاروبار کے اختتام پر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس فائلنگ کے مطابق مسک، جس نے ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالر میں خریداہے نے 4 نومبر سے 8 نومبر تک الیکٹرک کار کمپنی کے 19.5 ملین شیئرز فروخت کیے ہیں۔ ایلون مسک نے اگست میں اپنے ٹیسلا اسٹاک میں سے 7 بلین ڈالر کے حصص فروخت کیے جب اس نے ٹویٹر کی خریداری کے لیے مالی اعانت کا کام کیا…

ترکیہ کی مکمل طور پر اندرون ملک بنائی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ افتتاح کے لئے تیار

بروسا (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے پہلے مکمل مقامی طور پر الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے پلانٹ کا افتتاح ترک جمہوریہ کی 99 ویں سالگرہ کے موقع پر 29اکتوبر کو صدر رجب طیب اردوان کریں گے ۔اور یہ ترک صدر کےمکمل طور پر ملک کے اندر گاڑیاں بنانے کی خواہش کی تکمیل بھی ہوگی۔ یہ تقریب ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان کو ملک کی پہلی قومی آٹوموبائل بنانے کے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کے قریب لے جائے گی۔ترک صدر نے طویل عرصے سے ملکی صنعت کاروں پر زور دیے رکھاتھا کہ وہ ترکی کو ایک اقتصادی پاور ہاؤس بنانے کے انکے وژن کے حصے…

طواف اور صفا و مروہ کی سعی میں معذور اور معمر زائرین کیلئے الیکٹرک گاڑی کی سہولت متعارف

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مکہ مکرمہ حرمین شریفین انتظامیہ الیکٹرک وہیل چئیرز کے بعد خانہ کعبہ کے طواف اور صفا و مروہ کی سعی میں معذوروں اور معمر زائرین کی آسانی کے لیے الیکٹرک گاڑی کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ گاڑی 2.98 میٹر طویل اورایک میٹر چوڑی ہے اور یہ 8 بیٹریوں کی مدد 30 کلو میٹر تک چل سکتی ہے۔ اس الیکٹرک گاڑی کے ااگلے حصے میں سنسر نصب ہیں جو راہداریوں میں تصادم سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ رفتار کو کنٹرول کرنے اور ضرورت پڑنے پرخودبخود رکنے کی…

الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 20برس تک چلنے والی بیٹری مارکیٹ میں آنے کیلئے تیار

والٹہم (پاک ترک نیوز) بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے 20برس تک چلنے والی بیٹری جلد مارکیٹ میں متعارف کروائی جائے گی ۔یہ بیٹری لیتھیم دھات سے تیار کی جائے گی اور یہ محض صرف 3منٹ میں چارج ہوسکے گی۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی جانب سے بنائی گئی یہ بیٹری لیتھیئم آئن کے بجائے لیتھیئم دھات کی ہے۔بیٹری کا پیچیدہ ڈیزائن ایک سینڈوچ سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جو بیٹری کی منفی الیکٹروڈکو اس پر بننے والے مائیکرواسٹرکچر سے بچاتا ہے۔ یہ اسٹرکچر لیتھیئم میٹل بیٹریوں میں ہوتا ہے اور ان کو جلد…

مرسڈیز نے ایک چارج پر 1200کلو میٹر کرنیوالی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

برلن (پاک ترک نیوز) مرسڈیز نے ایک چارج پر 1200کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنیوالی گاڑی متعارف کروا دی۔ ویژن ای کیو ایکس ایکس نے جرمنی کے شہر اسٹٹ گاٹ سے برطانیہ کے شہر سِلوراسٹون تک کا سفر ریکارڈ 15 گھنٹے سے کم وقت میں طے کیا۔ برقی گاڑی نے یہ کارنامہ 100 کلو واٹ آور کی بیٹری کے ساتھ انجام دیا۔ یہ بیٹری پیک ٹیسلا کے ماڈل ایس میں بھی استعمال کی گئی ہے۔ مرسیڈیز کی کار نے ٹیسلا کی نسبت دُگنا فاصلہ جدید ایرو ڈائنامکس اور بیٹری میں جدت کی وجہ سے طے کیا۔ ویژن ای کیو ایکس ایکس نے ایک ماہ قبل…

ہالینڈ کی کمپنی کا سولر پینل سے چلنے والی دنیا کی پہلی الیکٹرک گاڑی بنانے کا اعلان

لاہور (پاک ترک نیوز) ڈچ کمپنی نے رواں برس سولر پینل سے لیس دنیا کی پہلی الیکٹرک کار کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ہالینڈ کی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ پہلی سولر پینل سے لیس الیکٹرک ‏کار نومبر میں فراہم کر دی جائے گی۔سولر گاڑی ایک ری چارج سے تقریباً 625 کلومیٹر سفر کر سکے گی۔ تاہم دن کے اوقات میں یہ گاڑی 70 کلومیٹر اضافی چل سکے گی، یومیہ سفر 35کلومیٹر سے کم ہوا تو کار کو 7 ماہ تک ‏چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ سابقہ ٹیسٹس کے برعکس یہ نئے ٹیسٹ زیادہ رفتار اور سرد ماحول میں کیے گئے تاکہ…

خشکی اور پانی پر بیک وقت چلنے والی پہلی سپورٹس کار

لاہور(پاک ترک نیوز) خشکی اور پانی پر بیک وقت چلنے والی پہلی سپورٹس کار متعارف کروا دی گئی۔یہ سپورٹس کار 60میل فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے ۔ اس کار کی ابتدائی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہے اور اس کی فروخت رواں سال کے آخر تک شروع ہونے کی توقع ہے ۔ اس کار کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے بجلی سے چلایا جائے گا اور اس کی رفتار بگاٹی اور فراری سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ کار کو امریکی انجینئر نے ڈیزائن کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کار کا ڈیش بورڈ مکمل ڈیجیٹل ہے جبکہ اس میں پیٹرول انجن بھی ہے تاکہ اسے مشکل وقت…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More