ترکی ایل سلواڈور کو اپنا پہلا سیٹلائٹ بنانے میں مدد کرے گا
ترکی لاطینی ملک ایک سلواڈور کو اپنا پہلا خلائی سیارچہ بنانےمیں مدد کرےگا، دونوں فریقین کے مابین معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔
ایل سلواڈور کے صدر بوکیل نے دورہ ترکی کے دوران مختلف دفاعی ، ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حکام سے ملاقات کی ہے ۔
بوکیل کا کہنا تھا کہ تمام کمپنیوں کےساتھ میٹنگ کے بعد ہماری ایک اور کمپنی کے ساتھ میٹنگ ہے جو ہمارا پہلا سیٹلائٹ بنانے میں ہماری مدد کرنے جارہی ہے ۔
صدر رجب طیب اردوان اور صد ر بوکیل کی قیادت میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کے چھ معاہدوں پر دستخط کیے۔
بوکیل…