تیسرا انطالیہ ڈپلومیسی فورم شروع ہوگیا۔ایمن اردوان کا ہم منصبوں اور ماہرین کا خیر مقدم
انطالیہ (پاک ترک نیوز)
ترک خاتون اول ایمن اردوان نے کہا ہے کہ میں ریاستوں اور حکومتوں کے سربراہان، ان کی معزز شریک حیات، اور دنیا بھر سے اپنے تمام بین الاقوامی مہمانوں کو تیسرے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہوں۔
انہوں نے گذشتہ روز سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پراپنے پیغام میں جنوبی صوبہ انطالیہ میں شروع ہونے والے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر اپنے ہم منصبوں اور بین الاقوامی اداروں کے عہدیداروں کا خیرمقدم کیا۔انکا کہنا تھا کہ یہ فورم مختلف ثقافتوں، زبانوں…