وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری، توانائی ، دفاع، روابط، تعلیمی و ثقافتی تبادلوں اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے لیے دونوں فریقوں کے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔ آذری سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں۔…