امریکہ نے یوکرینی دارالحکومت کیف میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
کیف (پاک ترک نیوز) امریکہ نے یوکرینی دارالحکومت کیف میں اپنا سفارتخانہ تین ماہ کے بعد دوبارہ کھول دیا۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم باضابطہ طور پر کیف میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرینی عوام نے روس کے بلاجواز حملے کے جواب میں اپنے وطن کا دفاع کیا ہے اور اس کے نتیجے میں امریکی پرچم ایک بار پھر سفارت خانے کے اوپر لہرا رہا ہے۔
انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اس لیے سفارتکاروں کے تحفظ…