براؤزنگ ٹیگ

#employes

حکومت کے سفید ہاتھیوں سے چھٹکارا کون دلائے گا

از : سہیل شہریار وزارت خزانہ نے حکومت کے کاروباری اداروں کی مالی سال 2020-21اورمالی سال2021-22کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت کے ان سفید ہاتھیوں نے دو مالی سالوں کے دوران 10کھرب 39ارب 50کروڑ روپے سے زیادہ کانقصان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی اایم ایف ) کی شرائط کے تحت تیارکی جانے والی اس رپورٹ کو سرکاری شعبے کے کاروباری اداروں کی جامع رپورٹ برائے سال 2020-22 کا نام دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیر جائزہ دونوں مالی سالوں میں…

ٹوئٹر کے بعد ایمزون کا بھی 18ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

نیو یارک (پاک ترک نیوز) ٹوئٹر کے بعد معروف امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمزون نے بھی 18ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔ ملازمین کو فارغ کرنے کے فیصلے کا اطلاق 18جنوری سے ہوگا۔اس سے پہلے کمپنی نے نومبر میں دس ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے اثرات سے واقف ہے لیکن “غیر یقینی معیشت” کی وجہ سے یہ فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق عالمی وبا کورونا کے دوران کافی بڑے پیمانے پر لوگوں کو ملازمت پر رکھ لیا گیا تھا۔ ایمازون کے سی…

سخت محنت سے کام کرنے کا عہد کریں ورنہ کمپنی چھوڑ دیں،ایلون مسک

سان فرانسسکو (پاک ترک نیوز) ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ملازمین کو وارننگ دی ہے کہ سخت محنت سے کام کرنے کا عہد کریں ورنہ کمپنی چھوڑ دیں۔جو ملازم اس حوالے سے نئے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا اسے 3 ماہ کی تنخواہ دے کر برطرف کردیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے نئے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی جانب سے ملازمین کو ای میل کے ذریعے وارننگ دی گئی ہے کہ وہ جمعرات تک وہ سخت محنت سے کام کرنے کا عہد کریں ورنہ کمپنی چھوڑ دیں۔ای میل میں کہا کہ اگر ملازمین کمپنی میں رہنا چاہتے ہیں تو مثالی…

ایلون مسک نے ٹوئٹر سے آدھے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے 7روز بعد ہی اپنی کمپنی ٹوئٹر سے آدھے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ۔کمپنی ملازمین کو ایک میل کر کے اپنے حکم سے آگاہ کیا ہے۔ٹوئٹرنے آج سے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا، کمپنی نے عارضی طور پر اپنے دفاتر کو بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میل میں لکھا گیا ہے کہ ہم ٹوئٹر کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کیلئے اپنے افرادی قوت کو کم کرنے کے مشکل عمل سے گزرنا ہو گا، ۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اس سے متعدد افراد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More