براؤزنگ ٹیگ

#energycrisis

ترک کمپنی کا اسرائیلی فوج کو بجلی دینے سے انکار

انقرہ(پاک ترک نیوز) تنقید کے بعد ترک کمپنی نے اسرائیلی فوج کو بجلی دینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے نزدیک سمجھے جانے والوں کی ملکیت والے زورلو گروپ نے اسرائلی فوجی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے کے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کر دیا۔یہ بجلی اسرائیلی وزارتِ دفاع اور دوراد انرجی کے درمیان معاہدے کے تحت فراہم کی جاتی ہے۔ دوراد گروپ جزوی طور پر ترکی کے زورلو گروپ کی ملکیت ہے۔ کارپوریشن نے اعلان کیا کہ وہ بجلی گھر میں اپنی ہولڈنگز اور اسرائیل میں تمام ہولڈنگز کی تحلیل کا…

پاکستان توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے 10ارب ڈالر سے ریفائنری لگائے گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے 10ارب ڈالر سے ریفائنری لگائے گا ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے، حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون سے ملک میں 10 بلین ڈالر مالیت کی ایک نئی آئل ریفائنری کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ اقدام ملک میں توانائی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ اسی مناسبت سے ملک کے ساحلی اور سمندری علاقوں میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش…

سعودی عرب کا بنگلہ دیش کیلئے 1.4بلین ڈالر امداد کااعلان

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے بنگلہ دیش کی توانائی کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے 1.4 بلین ڈالر کی مالی امدادکا اعلان کیا ہے۔ بنگلہ دیش پیٹرولیم کارپوریشن کے لیے سعودی مالیاتی قرض پر حال ہی میں دستخط کیے گئے معاہدے سے جنوبی ایشیائی معیشت کی توانائی کی حفاظت کو فروغ دینے اور اس کے ڈالر کے ذخائر پر دباؤ کم ہونے کی توقع تھی۔ انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن، اسلامی ترقیاتی بینک کے ایک ڈویژن نے 25 مارچ کو بنگلہ دیشی حکومت کے ساتھ بنگلہ دیش پیٹرولیم کارپوریشن کو 1.4 بلین ڈالر فراہم کرنے کے لیے…

مارکیٹیں رات 8اور شادی ہالز 10بجے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک بھر میں وفاقی حکومت نے مارکیٹیں رات 8 اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قمر زمان کائرہ اور مریم اورنگزیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کفایت شعاری سے متعلق پالیسی تشکیل دی جارہی ہے، دنیا میں واحد ملک پاکستان ہے جس میں رات دیر تک مارکیٹس کھلی رہتی ہیں، تاجر بھی ہمارے بھائی ہیں، سختی سے کسی کے ساتھ نہیں نمٹا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع نے بتایا کہ سرکاری اداروں میں…

آذربائیجان یورپ کو ماحول دوست بجلی فراہم کرے گا، جارجیا، رومانیہ اور ہنگری سے معاہدہ طے پا گیا

بخارسٹ (پاک ترک نیوز) آزربائیجان سے ماحول دوست بجلی کے حصول کے لئے جارجیا، رومانیہ اور ہنگری نے آزربائیجان سے معاہدہ کر لیا۔ جس کے تحت بحیرہ اسود کے نیچے سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی 11سو کلو میٹر لمبی تار بچھائی جائے گی۔ آذربائیجانی، جارجیائی، رومانیہ اور ہنگری کے رہنماؤں نے گذشتہ روز معاہدے پر دستخط کیے تاکہ یورپ کو سبز آذری توانائی فراہم کی جا سکے۔معاہدے میں آذربائیجان سے رومانیہ تک بحیرہ اسود کے نیچے 1,000 میگاواٹ کی 1,100 کلومیٹر (685 میل) برقی کیبل شامل ہے۔ اس معاہدے کو یوکرین جنگ…

توانائی بحران ،سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) توانائی بحران کے باعث حکومت نے نے سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت سولر انرجی سے متعلق قائم ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ٹاسک فورس کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ جہاں بجلی پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے وہاں بھی سولر پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، توانائی بچت اور گرین انرجی کو فروغ دینے کے لیے پالیسی بنانے پر بھی غور ہوا ہے، گزشتہ برس…

توانائی بحران ،پنجاب بھر میں آج سے رات 9بجے بازار اور مارکیٹیں بند

لاہور (پاک ترک نیوز) بجلی بحران کے نمٹنے کیلئے پنجاب بھر میں آج رات 9بجے بازار اور مارکیٹیں بند ہو جائیں گی جبکہ شادی ہالز رات 10، ریسٹورنٹ رات ساڑھے گیارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔ اسلام آباد میں بھی تجارتی مراکز، دکانوں، پارکس، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔ پنجاب میں پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ کے لئے ہو گی، کمرشل فیڈرز پر آج رات 9 بجے کے بعد بجلی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہفتے کے روز تاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی جبکہ…

سندھ بھر میں بازار رات 9بجے بند کرنے کا حکم

کراچی(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی بحران سے نمٹنے کے فیصلے کے بعد صوبائی حکومتیں اپنے اپنے صوبے میں اس حوالے سے اقدامات کررہی ہیں۔سندھ بھر میں تمام بازار ،شاپنگ مال اور دکانیں رات 9بجے بند کرنے کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ صوبے بھر میں ہوٹل، کافی شاپ اور کیفے رات گیارہ بجے تک بند کردیے جائیں گے۔ میڈیکل اسٹور، اسپتال، پیٹرول پمپ، سی این جی اسٹیشن، بیکری اور دودھ کی دکانیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی جب کہ پابندیاں 16 جولائی تک نافذ العمل رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے اگلے 30…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More