براؤزنگ ٹیگ

#englandteam

سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ جولائی 2022 میں آئن مورگن نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا لیکن اب انہوں نے ٹی20 کرکٹ سے بھی ناطہ توڑ لیا ہے۔ انگلینڈ کو 2019 کا ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان نے محض 36 برس کی عمر میں کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ آئن مورگن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 میچ میں آخری بار شرکت کی تھی، انہوں نے مجموعی طور پر 115 ٹی20 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز راولپنڈی اور کراچی میں کھیلی جائے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) 17برس بعد پا کستان کے دورے پر آنیوالی انگلش ٹیم کے مبیان کھیلی جانیوالی ٹیسٹ سیریز راولپنڈی اور کراچی میں ہو گی ۔ انگلش ٹیم رواں برس دسمبر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی، میچز راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں کرائے جانے کی تجویز ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا مقابلہ 9 دسمبر سے جبکہ تیسرا میچ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔ وینیو پر دونوں بورڈز میں اتفاق ہوگیا ہے جبکہ ٹیسٹ میچز کی…

جوروٹ انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے مستعفی

لندن (پاک ترک نیوز) جو روٹ نے انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دیدیا ۔جو روٹ کا شمار انگلینڈ کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتانوں میں ہوتا ہے ۔ جو روٹ نے پانچ سال تک ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی ۔ تجربہ کار بلے باز نے جمعہ کی صبح ویسٹ انڈیز ٹور کے اختتام پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر جو روٹ کا کہنا ہے کہ وہ انگلش کرکٹ بورڈ، ساتھی کرکٹرز، دوست، فینز اور فیملی کے منتظر ہیں جنہوں نے قیادت کے دنوں میں سپورٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی نمائندگی اور پھر کپتانی کرنا ایک اعزاز ہے، بطور کھلاڑی وہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More