براؤزنگ ٹیگ

#engvsaus

انگلینڈ کو ورلڈ کپ سے باہر کرنا ہمارے بہترین مفاد میں ہے ،ہیزل ووڈ

بارباڈوس (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کے دائیں ہاتھ کے سپیڈسٹر جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے باہر کرنا "ہمارے اور شاید ہر کسی کے مفاد میں ہوگا"۔ سابق چیمپئن آسٹریلیا نے نمیبیا کو نو وکٹوں سے اڑا دیا کیونکہ اس نے 5.4 اوورز میں 72 رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک کھیل باقی رہ کر سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ آسٹریلیا اپنے آخری گروپ مرحلے میں اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ کرے گا جو T20 ورلڈ کپ 2024 میں انگلینڈ کی قسمت کا فیصلہ کر سکتا…

آئی سی سی نے میتھیو ویڈ کی امپائر سے جھگڑے پر سرزنش کردی

نیو یارک (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران آن فیلڈ امپائر کے ساتھ گرما گرم بحث کرنے پر جرمانے سے بچ گئے، تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انہیں باضابطہ سرزنش کی۔ ویڈ کو آسٹریلیا کی اننگز کے 18ویں اوور میں آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزی پر سرزنش کی گئی۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے عادل رشید کی طرف سے گیند باز کی طرف ایک گیند کھیلی، جس سے امید تھی کہ امپائر اسے ڈیڈ بال قرار دے گا۔ آئی سی سی نے ایک پریس ریلیز میں کہاکہ…

ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 287رنز کا ہدف دیدیا

احمد آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 36ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 287رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 36ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.3اوورز میں 286رنز بنا سکی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے لبھوشن نے 71،سٹیو سمتھ نے 44رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے ووکس نے 4،ووڈ اور عادل رشید نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دوبارہ ریٹائرمنٹ لے لی

لندن(پاک ترک نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دوبارہ ریٹائرمنٹ لے لی۔ معین علی 2021 کے سیزن کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے لیکن پھر رواں سال ایشز سیریز سے کچھ دن قبل انگلش سپنر جیک لیچ کی انجری کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کی جانب سے معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں شرکت کی۔ تاہم گزشتہ روز انگلینڈ نے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ…

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز جیت لی

سڈنی (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔میزبان آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 72رنز سے شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز جیت لی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 280رنز بنائے ۔ سٹیو سمتھ نے 94لبھوشن نے 58جبکہ مچل مارش نے 50رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3،ووکس اور ویلے نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، انگلینڈ آسٹریلیا میچ بھی بارش کی نذر

میلبورن(پا ک ترک نیوز )ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے میلبورن گرائونڈ میں ہونے والا آسٹریلیا انگلینڈ کے اہم میچ میں ٹاس بھی نہ ہو سکا ۔ گرائونڈ بارش کے باعث کئی مقامات پر نرم ہونے کے باعث امپائرز نے میچ منسوخ کردیا ۔ میچ منسوخ ہونے پر انگلینڈ اور آسٹریلیا کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے، جس کے ساتھ گروپ اے کی صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے۔ گروپ اے میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آئرلینڈ آسٹریلیا 3، 3…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ تاخیر کا شکار

میلبورن (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 12مرحلے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 12مرحلے میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث شروع نہ ہو سکا ۔ گرائونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہے ۔ اس سے قبل آئرلینڈ اور افغانستان کا بھی میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More