براؤزنگ ٹیگ

#engvspak

ملتان ٹیسٹ ،انگلینڈ پہلی اننگز میں 281پر آل آئوٹ

ملتان (پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ کی پوری ٹیم 281رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 281رنز بنائے اور تمام کھلاڑی آئوٹ ہوگئے ۔انگلینڈ کی جانب سے بینک ڈکٹ نے 63جبکہ اولیو پوپ نے 60رنز کی اننگز کھیلی ۔ قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنیوالے ابرار احمد نے 7وکٹیں حاصل کیں ۔جبکہ زاہد محمود نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ یاد رہے…

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل ملتان میں کھیلا جائے گا

ملتان (پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے ملتان میں کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستا ن کے دورے پر موجود انگلینڈ کل دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے مد مقابل آئے گی ۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 10بجے شروع ہو گا ۔ قومی ٹیم کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے ۔ نوجوان فاسٹ بائولر حارث رئوف بھی انجری کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہو چکے ہیں ۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔انگلینڈ نے راولپنڈی میں…

راولپنڈی ٹیسٹ ، انگلینڈ نے پاکستان کو 74رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے شاہینوں کو 74رنز سے شکست دیدی۔ پاکستانی ٹیم 343رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 268رنز بناسکی ۔ شاہینوں کی جانب سے سعود شکیل نے 76جبکہ امام الحق نے 48رنز بنائے ۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور روبنسن نے 4،4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 657جبکہ دوسری میں سات وکٹوں کے نقصان پر 264رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی اور پاکستان کو جیت کیلئے 343رنز کا…

راولپنڈی ٹیسٹ ،پاکستان کو جیت کیلئے مزید160رنز درکار

راولپنڈی (پاک ترک نیوز )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کےپہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کیلئے مزید 160رنز درکار ہیں جبکہ انگلینڈ کو 6وکٹیں درکار ہیں ۔ میچ کے پانچویں روز 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاہینوں نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 183 رنز بنا لیے ۔ ٹیسٹ کے آخری روز پہلے سیشن میں اوپنر امام الحق اپنے اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکے اور 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ جیمز اینڈرسن نے انکی وکٹ حاصل کی۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 46 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔…

راولپنڈی ٹیسٹ میں ایک اور دلچسپ ریکارڈ بن گیا

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے ۔ اس میچ میں کافی ریکارڈ بنتے نظر آتے ہیں تاہم ان ریکارڈز میں ایک اور دلچسپ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے کہ کھیل کے تیسرے روز پاکستان اپنی پہلی اننگز کھیل رہا ہے ۔ اب تک اس ٹیسٹ میچ میں 7سنچریاں بن چکی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔ اس سے قبل ایک ٹیسٹ میں زیادہ سے زیادہ پانچ سنچریاں سکور ہوئی تھیں ۔آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 1955میں کھیلے گئےمیچ میں پانچ سنچریاں سکور ہوئی…

راولپنڈی ٹیسٹ ،پاکستان کے 298پر 3کھلاڑی آئوٹ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے کھیل کے تیسرےروز اپنی پہلی اننگز میں کھانے کے وقفے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنا لئے ہیں ۔پاکستان کو خسارہ سے نکلنے کیلئے مزید 359رنز درکار ہیں جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔ کپتان بابر اعظم 28جبکہ سعود شکیل بغیر کوئی رنز بنائے کریز پر موجود ہیں آخری آئوٹ ہونیوالے کھلاڑی اظہر علی تھے جنہوں نے 27رنز بنائے تھے ۔ قومی ٹیم کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق سنچری مکمل کرنے میں…

راولپنڈی ٹیسٹ ،پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 17رنز بنا لئے

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کھانے کے وقفےتک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 17رنز بنا لئے ۔پاکستان کو خسارہ پور کرنے کیلئے مزید 640رنز کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل مہمان ٹیم انگلینڈ 657 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی ۔ انگلش ٹیم نے کھیل کے دوسرے دن اننگز کا آغاز 506 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کیا، کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ لیام لیونگ اسٹون 9 رنز بناسکے۔ ہیری بروک نے 153 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ول جیکس…

دو ٹیسٹ جیت کر ٹیسٹ چیمپیئن شپ کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھ سکیں،بابر اعظم

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کوشش ہوگی تین میں سے دو ٹیسٹ جیت کر ٹیسٹ چیمپیئن شپ کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھ سکیں۔ راولپنڈی میں پری میچ کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیسٹ اسکواڈ فائنل ہو چکا ہے لیکن شام یا کل تک کمبیشن سامنے آجائے گا، راولپنڈی کی کنڈیشنز دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتی ہیں، انگلینڈ کے خلاف پہلے فاسٹ بولرز پھر اسپنرز کو سامنے لائیں گے۔ کوشش ہوگی انگلش ٹیم کے خلاف…

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان ،لیام لونگ ڈیبیو کریں گے

لندن (پاک ترک نیوز) پاکستان انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کل سے کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ۔ لیام لونگ سٹون اپنا ڈیبیو کریں گے جبکہ بین ڈکٹ 6برس بعد پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے ۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس، جو روٹ، ہیری بروک، زیک کرالی، اولی پوپ، بین فوکس،جیک لیچ، اولی رابنسن اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز ٹرافی تقریب رونمائی بھی آج ہوگی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور…

پاکستان ٹیسٹ سکواڈ بہترین ،اچھے مقابلے کی توقع ہے ،انگلش ہیڈ کوچ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ٹیسٹ سکواڈ اچھا ہے ۔ شاہین آفریدی کی ٹیسٹ میچ میں عدم شرکت پاکستان کیلئے بہت بڑا نقصان ہےتاہم دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے۔آسٹریلیا میں ورلڈ کپ جیتنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ انگلش ٹیم برینڈن میکلم کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اچھی ٹریننگ کی ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے اچھی پچ بننے کی امید کر رہے ہیں۔ ان کا…

بلین ڈالرزانڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں ہم آگے نکل گئے ، رمیز راجہ

میلبورن (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بلین ڈالرز انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں پاکستان آگے نکل گیا۔لوگ ٹیم کی پرفارمنس کو انجوائے کریں اور احترام بھی کریں۔ فینز کو اس ٹیم سے بہت امیدیں ہیں۔ میلبورن میں میڈیا سے گفتگو میں پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پہلے دومیچز میں شکست کے بعد یہ سمجھا جا رہا تھا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے لیکن ٹیم نے سب کو غلط ثابت کردیا۔ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ اس ورلڈ کپ میں…

پاکستان بائولنگ مضبوط،ورلڈ کپ کا فائنل جیتنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا ،جوز بٹلر

میلبورن (پاک ترک نیوز) انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بائولنگ لائن اپ مضبوط ہے۔ورلڈکپ فائنل جیتنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا ۔موسم سے متعلق بات کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ موسم کا اختیار ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے تاہم بطور ٹیم کسی بھی صورتحال میں کھیلنے کو تیار ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اندازہ ہے وہ ایک مضبوط ٹیم ہے۔ ہم نے پچھلے کچھ عرصے میں ایک دوسرے کے خلاف کافی میچز کھیلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائنل کھیلنے کے لیے…

موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ،دعا ہے میچ مکمل ہو اور بارش سے متاثر نہ ہو،بابر اعظم

میلبورن (پا ک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ موسم تو ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن دعا ہے کہ میچ مکمل ہو اور بارش سے متاثر نہ ہو۔ میلبورن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ اس ورلڈ کپ کو 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جا رہی ہے، ہم نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے کہ دباؤ نہ لیں، سارے کھلاڑی فائنل کھیلنے کیلئے ایکسائٹڈ ہیں۔انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کیلئے ہم نے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابتدائی…

ٹی 20ورلڈ کپ ،30برس بعد پاکستان اور انگلینڈ فائنل میں مد مقابل اور بارش

آر اے شمشاد آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں آئی سی س ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 13نومبر کو ہو گا ۔ میگا ایونٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے جبکہ انگلینڈ نے بھارت کیخلاف 10وکٹوں کی بڑی فتح سے فائنل مقابلے میں قدم رکھا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس سے قبل 30برس پہلے 1992میں پاکستان اور انگلینڈ فائنل میں مد مقابل آئے تھے اور پاکستان نے اپنا پہلا ورلڈ کپ حاصل کیا تھا تاہم یہ ون ڈے میچز کا ورلڈ کپ جبکہ اس بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دونوں…

شاہین اور شاداب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے شارٹ لسٹ

لاہور(پاک ترک نیوز)قومی ٹیم کے باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور آل راؤنڈر شاداب خان کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔شاداب میگا ٹورنامنٹ میں 10 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے شاہین کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نو غیر معمولی کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔آئی سی سی نے شاہین کی بھی تعریف کی جنہوں نے گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹورنامنٹ…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں بارش ،شائقین کا میچ کا مقام تبدیل کرنے کا مطالبہ

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بارش کے پیش نظر شائقین نے میچ کا مقام تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ مد مقابل ہوں گے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے 95فیصد بارش کی پیش گوئی کی گئی ۔ کرکٹ شائقین کا اس حوالے سے مطالبہ سامنے آیا کہ میگا ایونٹ کے فائنل کے دن اور ریزرو ڈے پر متوقع بارش کے پیش نظر میچ کا مقام تبدیل کردیا جائے ۔ شائقین کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کے بجائے کسی…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل سے قبل میلبورن میں شاہینوں کی بھرپور مشقیں

میلبورن(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل سے قبل میلبورن میں شاہینوں نے بھرپور پریکٹس سیش میں حصہ لیا ۔ تفصیات کےمطابق شاہینوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں پریکٹس کی ۔قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم نے آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تاہم لیگ اسپنر شاداب خان نے شرکت نہیں کی۔نیٹ سیشن سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی…

روہت شرما کی روتے ہوئے وڈیو وائرل

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی انگلینڈ سے شرمناک شکست کے بعد رونے کی وڈیو وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے شر10وکٹوں کی شرمناک شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کی رونے کی وڈیو منظر عام پر آ گئی ۔ سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں وہ میچ کے بعد گرائونڈ سے باہر بیٹھے رو رہے ہیں۔ واضح رہے بھارتی شائقین کی جانب سے پوری ٹیم پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن سب سے زیادہ جو اس تنقید کی زد میں ہیں وہ بھارتی…

پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

کرائسٹ چرچ(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کرائسٹ چرچ پہنچنے والے اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے 13 اراکین شامل ہیں۔قومی سکواڈ جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا، سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔ سہ فریقی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ ، بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔پاکستان اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کیخلاف 7اکتوبر کو جبکہ میزبان نیوزی لینڈ کیخلاف…

پاک انگلینڈ فائنل معرکہ کل ،جیتنے والی ٹیم سیریز بھی نام کرلے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاک انگلینڈ فائنل معرکہ کل ہو گا ، دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں ۔میچ جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کر لے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری ٹی ٹوٹنی میچ کل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ سیریز تین تین سے برابر ہے۔ اس سے قبل 6میچز میں سے تین میں مہمان ٹیم انگلینڈ جبکہ 3میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی ۔ کل سیریز کا آخری میچ لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ میچ جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کرلے گی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More