اسلامی ملک غزہ میں جنگ بندی اور امداد کی بلاتعطل فراہمی کے لئے مزید کوششیں کریں۔ صدر اردگان
انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں امدادی سامان کی بلا تعطل فراہمی اور جنگ بندی کے لیے مزید کوششیں کریں۔
بدھ کی شب یہاں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات میں دونوں صدور نےغزہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس حوالے سے ترک ایوان صدر کے شعبہ مواصلات نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اردگان اور عباس نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام سمیت غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال اور جائزہ…