براؤزنگ ٹیگ

erdugan

وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان آج ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ 12 ترک فوجی طیاروں، 4گڈنیس ٹرینوں اور 02 ترک ریڈ کریسنٹ ٹرکوں کے ذریعے خیموں، ہنگامی خوراک کی اشیاء اور ادویات کی فوری روانگی کی صورت میں پاکستان کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے پر وزیراعظم نے صدر اردوان اور ترک عوام کا شکریہ ادا کیا. وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے یکجہتی کے طور پر وزیر داخلہ سلیمان سویلو، مرات کروم، وزیر برائے ماحولیات، اے ایف اے ڈی کے سربراہ اور ٹی او کے…

ترکیہ سے جنگ کا کوئی امکان نہیں، یونانی وزیر اعظم

تھیسالونیکی (پاک ترک نیوز) یونانی وزیر اعظم کیریاکوس میٹسوٹاکس نے کہا ہے کہ وہ صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ بات چیت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اور امید ہے کہ پراگ میں یورپی برادری کےاکتوبر میں ہونے والے اجلاس میںہماری ملاقات ہوگی۔ میٹسوٹاکس نےگذشتہ روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ترک صدر سے ملنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ حالانکہ ترک صدر نے حال ہی میں کہا تھا کہ اب میٹسوٹاکس کا ان کے نزدیک اب کوئی وجود نہیں ہے۔ تاہم یونانی وزیراعظم نے اکتوبر کے اوائل میں پراگ میں یورپی سیاسی برادری کے پہلے…

دس لاکھ مہاجر شامیوں کی رضاکارانہ واپسی کا منصوبہ تیار کررہے ہیں ، ایردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ وہ ترکی میں پناہ لینے والے 10 لاکھ شامیوں کو رضاکارانہ واپسی کے قابل بنانے کے لیے ایک منصوبہ تیارکررہے ہیں ۔2016 سے اب تک تقریباً ہزاروں شامی اپنے محفوظ علاقوں میں واپس جاچکے ہیں ۔ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریڈنڈنسی کے تعاون سے ادلب میں تعمیر کیے گئے بریکٹ ہاؤسز کی تقریب سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی ، شام کے مختلف علاقوں میں تقریباً60 لاکھ افراد کے امدادی پروگرام کو حتمی شکل دینے میں…

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا نیا حکم

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی زبان پر فخر اور اس کو فروغ دینے کے لیے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے نیا حکم جاری کیا ہے ۔ ترکی میں بننے والی مصنوعات چاہے وہ مقامی سطح پر استعمال کی جارہی ہوں یا برآمدات میں شامل ہوں ۔ ایسی ہر پروڈکٹ پر اب made in Turkey انگریزی زبان میں نہیں لکھا جائے گا بلکہ نئے حکم نامے کے مطابق ترک زبان میںـ Made in Türkiye لکھا جائے گا۔ جبکہ ترکی کے علاوہ عربی زبان میں ان مصنوعات پر الجُمْهُورِيَّة التُّرْكِيَّة لکھا جائے گاجیسے اردو زبان سمجھنے والے بھی باآسانی پڑھ اور سمجھ…

ترکی 2023 تک 7ارب پودے لگائےگا، طیب ایردوان کا اعلان

انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے قومی یوم شجرکاری کی تقریب سے خطاب میں اعلان کیا کہ ترکی 2023 کے آخر تک تقریبا ً7 ارب پودے لگائے گا اور ملک کا 30 فیصد رقبہ جنگلات سے ڈھکا ہوا ہوگا۔ ترک صدر طیب ایردوان نے کہا کہ اس وقت ترکی جنگلات کے مطالعے میں یورپ میں پہلے اور عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے۔ پیرس موسمیاتی معاہدے کے تحت ترکی نے 2053 کے لیے صفر اخراج کا ہدف مقرر کررکھا ہے ۔ اپنے خطاب میں ترک صدر نے بتایا کہ جنوب مغربی صوبوں میں موسم گرما کےد وران آگ سے متاثرہ جنگلات میں تیزی سے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More