براؤزنگ ٹیگ

#eurocup

سپین نے انگلینڈ کو شکست دے کر چوتھی مرتبہ یورو کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

برلن(پاک ترک نیوز) سپین نے انگلینڈ کو شکست دے کر فٹبال کے دوسرے سب سے بڑے عالمی ایونٹ یورو کپ 2024 کا ٹائٹل چوتھی مرتبہ اپنے نام کرلیا ۔ یورو کپ کے 17 ویں ایڈیشن کا فائنل برلن کے اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں تین مرتبہ کی چیمپئن ٹیم سپین نے پہلی بار ٹرافی جیتنے کا خواب دیکھنے والی انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیکر چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سپین کی طرف سے نکو ولیمز نے پہلا گول میچ کے 47 ویں منٹ میں کیا جس کے بعد کول پالمر نے 73 ویں منٹ میں انگلینڈ کی طرف سے پہلا…

یوئیفا یورو کپ2024 کےکوالیفائرمیچ میں ترکیہ کے ہاتھوں ویلز کو ہوم گراؤنڈ پرشکست

ویلز (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے یوئیفا یورو کپ2024 کےکوالیفائرمیچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو2-0سے شکست دی۔ گذشتہ شب ویلز کےسامسن نیو 19 مئیس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے نویں منٹ میںہونے والے گول کو مسترد کر دیا گیا کیونکہ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (VAR) کے معائنہ کے بعد ترکیہ کےذکی چلک کو آف سائیڈ کر دیا گیا۔ ویلز کے مڈفیلڈر جو موریل کو 41 ویں منٹ میں فریدی کادی اولو کو خراب ٹیکل کرنے کے بعد ریڈ کارڈ کے ساتھ باہر بھیج دیا گیا۔ ترک کپتان ہاکان چلہان اولو کی پینلٹی کک جو ایرون رمسی کے ہینڈ…

فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی ،ارجنٹائن 6برس بعد پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) فیفا نے فٹ بال کی نئی رینکنگ جاری کردی ،ارجنٹائن نے 6برس کے بعد پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔ فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے دلچسپ مقابلے کے بعد فرانس کو پینلٹیز پر شکست دے کر فٹبال چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ عالمی چیمپئینز نے سال 2023 کے دوستانہ مقابلوں میں پاناما اور کرکاؤ کو شکست دیکر پہلی پوزیشن سمیٹی جبکہ فرانس نے ابتدائی کوالیفائر میں ہالینڈ اور جمہوریہ آئرلینڈ کو شکست دینے کے بعد برازیل کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔ برازیل کو رواں سال دوستانہ…

جرمن کلب انٹرا چٹ فرینکفرٹ نے 2022 کی یوروپا لیگ جیت لی

سوئیل،سپین(پاک ترک نیوز) جرمن فٹبال کلب انٹراچٹ فرینکفرٹ نے سکاٹ لینڈ کے رینجرز کو شکست دےکر یوئیفا 2022 یوروپا لیگ ٹرافی اپنے نام کر لی۔ بدھ کی شب یہاں سانچیز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دلچسپ فائنل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے ایک سے زیادہ مواقع ضائع کئے اور یہ ہاف بغیر کسی گول کے وقفے کی جانب بڑھ گیا۔ دوسرے ہاف کے 57ویں منٹ میں انٹرچٹ کے دفاعی کھلاڑی کی غلطی نے رینجرز کے فارورڈ اریبو کو میچ کاافتتاحی گول بنانے کا موقع فراہم کر دیا جس سے اریبو نے پورا فائدہ اٹھایا۔بارہ منٹ بعد،…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More