ترکیہ امریکہ کی جانب سے ایف 16طیاروں میں تاخیر پر یورپی ریاستوں سے 40یورو فائٹر طیارے خریدے گا
انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ نے امریکہ سے ایف ۔16 طیارے فراہم نہ کئے جانے کے امکان کو سامنے رکھتے ہوئے 40 یورو فائٹر ٹائفون جیٹ طیاروں کی خریداری کے لیے یورپی ریاستوں کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے۔
وزیر دفاع یاسر گلر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ترکیہ ٹائفون خریدنے کے لیے برطانیہ اور اسپین کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، حالانکہ جرمنی نے اس خیال پر اعتراض کیا تھا۔
وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ ترکیہ یورو فائٹر کا جدید ترین، نو تعمیر شدہ ورژن خریدنا چاہتا ہے۔ اس کی وزارت دفاع اور انقرہ میں برطانوی…