توانائی کی شدید کمی سے دوچاریورپی منڈی اب بھی روسی قدرتی گیس کے لئے کھلی ہے۔ روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک
ماسکو(پاک ترک نیوز)
یورپی یونین کی مارکیٹ روسی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے لیے اب بھی کھلی ہے۔ 2022 کے 11 مہینوں کے دوران ایل این جی کی سپلائی 19.4 بلین کیوبک میٹر تک بڑھ گئی ہے ۔ اور ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ سال کے آخر میں 21بلین کیوبک میٹر ہو جائے گی۔
روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نےگذشتہ روز روسی سرکاری میڈیا کو بتایا کہ ابھی بھی یہ مارکیٹ بند نہیں ہے۔ مثال کے طور پر، ہم اس سال یورپ کو ایل این جی کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کرنے میں کامیاب رہے۔ وہ 2022 کے 11 مہینوں میں بڑھ کر 19.4…