امریکہ کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کا بھی شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت
لندن( پاک ترک نیوز) امریکہ کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ نے بھی اپنے اپنے شہریوں کو فوری یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
امریکی جنرل مارک ملی نے بھی روسی ہم منصب جنرل گیراسیموف سے ٹیلی فونک رابطہ کیاتاہم گفتگو کو خفیہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ جنرل مارک ملی نے فرانس، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، پولینڈ، رومانیہ اور برطانیہ کے فوجی حکام سے بھی رابطہ میں یوکرائن تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر یوکرائن چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ برطانوی وزیراعظم…