براؤزنگ ٹیگ

#europeunion

یورپی یونین موسم خزاں میں ترکیہ کیلئے آزاد ویزہ کے حوالے سے غور کرے گا

پیرس (پاک ترک نیوز) یورپی یونین کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ موسم خزاں میں ترکیہ کے لیے ویزا کو آزاد کرنے کے معاملے پر بات کرے گا۔ یورپی یونین کے عہدیدار کی جانب سے انقرہ اور یورپی یونین کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران سامنے آیا ہے ۔ گزشتہ ماہ، ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو کے سربراہی اجلاس سے قبل اعلان کیا تھا کہ انقرہ کی جانب سے سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے لیے راہ ہموار کرنے کے بعد انہیں توقع ہے کہ یورپی یونین الحاق کی بات چیت دوبارہ شروع کر دے گی۔ یورپی یونین کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ…

ترکیہ ویزا اور کسٹم عمل پر یورپی یونین سے مثبت اقدامات کیلئے پرامید

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ ویزا مسائل اور کسٹم عمل پر یورپی یونین سے مثبت اقدامات کی توقع رکھتا ہے ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے لیتھوانیا کے ولنیئس میں نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد کہا کہ انقرہ یورپی یونین سے ویزا کو آزاد کرنے اور کسٹم یونین سے متعلق مثبت اقدامات کی توقع رکھتا ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ ترکیہ کے صدارتی مشیر عاکف Çağatay Kılıç بات چیت کے لیے برسلز میں ہیں، ایردوان نے ولنیئس سے واپسی پر صحافیوں کو بتایا: وہ کسٹمز یونین کے معاملے اور ویزا کو آزاد کرنے کے معاملات دونوں پر بات کریں گے۔ مجھے…

یورپی یونین نے ترکیہ کیلئے دروازہ کھولا تو سویڈن کی نیٹو بولی کی حمایت کریں گے،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے روز یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ ترکیہ کے بلاک میں شمولیت کا دروازہ کھولے تاکہ انقرہ نیٹو میں سویڈن کی رکنیت کی حمایت کرے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان لیتھوانیا کے شہر ولنیئس میں نیٹو سربراہی اجلاس کے لیے روانگی سے قبل ہوائی اڈے پر خطاب کر رہے تھے۔اردوان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سویڈن کی نیٹو کی رکنیت ترک پارلیمنٹ کی صوابدید پر ہے۔ ترک صدر نے کہاکہ سب سے پہلے یورپی یونین میں ترکیہ کے لیے راہ ہموار کریں، اور پھر ہم سویڈن کے لیے اسی طرح راہ ہموار…

پی کے کے سے یورپی یونین کو خطرات لاحق ہیں، یوروپول کی سالانہ رپورٹ

ایتھنز(پاک ترک نیوز) یورپی یونین کے قانون نافذ کرنے والے ادارے یوروپول نے اپنی سالانہ دہشت گردی کی رپورٹ میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کو بلاک کے رکن ممالک کو لاحق خطرےکا موجب قرار دیا ہے گذشتہ روز جاری کردہ ایجنسی کی سالانہ دہشت گردی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ کچھ یورپی انتہائی بائیں بازو کے گروہوں کے ارکان اور انارکیسٹ شمالی عراق، جنوب مشرقی ترکی اور حال ہی میں شمال مشرقی شام میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی مدد گوریلا وار اور دہشت گرد کاروائیوں کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ اور اس کے عوض پی…

یورپی یونین کی ترک شہریوں کیلئے شینگن ویزا پابندیوں کے دعوئوں کی تردید

انقرہ (پاک ترک نیوز) یورپی یونین نے ترک شہریوں کے لیے شینگن ویزا پابندیوں کے دعووں کی تردید کی ہے۔ یورپی یونین نے طویل انتظار کے اوقات اور پروسیسنگ میں تاخیر سے متعلق رپورٹس کے بعد ترکیہ کے شہریوں کے لیے شینگن ویزا پابندیوں کے الزامات کی تردید کی ہے۔ ترکیہ میں یورپی یونین کے سفیر نیکولاس میئر لینڈرٹ کے مطابق، حکام ترک شہریوں کو شینگن ویزوں کے اجراء کو روکنے کے لیے کوئی پالیسی استعمال نہیں کرتے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں یورپی یونین کے سفیرنے کہا کہ طویل انتظار کے اوقات کے ساتھ ساتھ ویزا…

ترکیہ کا سرک ناری بھی یورپی یونین کی پی او ڈی فہرست میں شامل ہو گیا

برسلز (پاک ترک نیوز) یورپی یونین نے ترکیہ کے سانلیورفا علاقے کے انار کو اسکی خصوصی صفات کی بنا پر اصل خصوصیات محفوظ بنانے (پی او ڈی) کی اپنی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ اس نے انار کو پی او ڈی کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ جسے ترکی میں سورک ناری کہا جاتا ہے۔ اسے بلاک کی معیاری زرعی مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاء کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ سورک ناری نے پی او ڈی کی اہلیت حاصل کی ہے کیونکہ یہ سانلیورفا علاقے سے ہے جو میسوپوٹیمیا کے…

یورپی یونین ترکیہ کےانتخابات کو قریب سے دیکھ رہی ہے، ترجمان

برسلز (پاک ترک نیوزز) یورپی یونین ترکیہ میںہونے والے انتخابات کوقریب سےدیکھ رہی ہے کیونکہ ترکیہ بلاک کے لیےاہم شراکت دارہے۔ اور اسکے انتخابی نتائج کئی امور میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی متاثر کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز یورپی کمیشن کی روزانہ کی نیوز بریفنگ میں خارجہ پالیسی کے مرکزی ترجمان پیٹر اسٹانو نے کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ترکیہ مختلف پہلوؤں میں یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے اور ہم ملک میں انتخابی دوڑ اور آنے والی ووٹنگ کو بہت قریب سے دیکھ رہے…

یورپین کمیشن نے پاکستان کا نام ہائی رِسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری،یورپین کمیشن نے پاکستان کا نام ہائی رِسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔ فیصلہ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس(FATF) کی طرف سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے تناظر میں کیا گیا۔یورپی کمیشن کی طرف سے اپ گریڈیشن پاکستان کی منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کا اعتراف ہے۔ پاکستان نے تمام 34 نکات پر عمل درآمدکرکے ایک ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا ۔اس حوالے سے FATF اہداف کے حصول کے لئے پاکستان نے 14قوانین بنائے۔ اور 30 سے زائد ریگولیشنز کو پاس کیا۔

یورپی یونین نے یوکرین پر حملے کو ایک برس مکمل ہونے روس پر مزید پابندیاں عائد کردیں

برسلز (پاک ترک نیوز) یورپی یونین نے یوکرین پر روسی حملے کوایک سال مکمل ہونے پر مزید پابندیاں عائد کردی ہیں۔ یورپی یونین کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے تحت دوہری استعمال کی اشیا کے حوالے سے سخت برآمدی پابندیاں شامل ہیں اور ساتھ ہی روس کی جنگ کی حمایت کرنے والے اداروں کے خلاف اقدامات بھی شامل ہیں، بشمول حملے کی حمایت میں پروپیگنڈہ پھیلانا اور روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیے گئے ڈرونز کی فراہمی۔ پابندیوں کا تازہ ترین دور روس پر اضافی تجارتی پابندیوں کے لیے…

چند یورپی رہنماؤں نے جدید لڑاکا طیاروں کی فراہمی کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے،یوکرینی صدر

کیف (پاک ترک نیوز ) یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ چند یورپی رہنماؤں نے کیف کو جدید لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یورپ ہماری فتح تک ہمارے ساتھ رہے گا، چند یورپی رہنماؤں نے کیف کو جدید لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم لڑاکا طیاروں اور دیگر طیاروں کا مسئلہ حل کرنے کے قریب ہیں، یورپی رہنماؤں نے یوکرین کو…

ترکیہ زلزلہ ، یورپی یونین نے 1150امدادی کارکن بھیج دیئے

انقرہ (پاک ترک نیوز) یورپی یونین نے 1,150 امدادی کارکن اور 70 امدادی کتے زلزلے سے متاثرہ ترکیہ بھیجے ہیں۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے بحرانی انتظام نے کہا کہ ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلوں کے تناظر میں یورپی یونین 1,150 ریسکیورز اور 70 ریسکیو کتوں کو ترکیہ بھیج رہا ہے۔ جینز لینارسک نے ٹویٹر پر لکھا ،یورپی یونین کی یکجہتی بہترین ہے۔ یہ یونٹ 19 مختلف یورپی ممالک سے آتے ہیں، بشمول غیر یورپی یونین کے رکن مونٹی نیگرو اور البانیہ۔ ان کی تعیناتی "EU سول پروٹیکشن میکانزم" کے ذریعے مربوط…

یورپی پارلیمنٹ کے اراکین سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی کھل کر مذمت کریں۔ روس

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس نےیورپی پارلیمنٹ کے اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی عوامی سطح پر مذمت کریں اور مسلمانوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں اور مجرموں کوقانون کے کٹہرے میں لائیں۔ روسی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر ویلنٹینا ماتویینکو نے ہفتے کے روز اپنےسماجی میڈیاچینل پر کہا ہے کہ روسی سینیٹرز یورپی پارلیمنٹ کے اراکین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بنیاد پرست انتہاپسندوں کے اقدامات کی عوامی سطح پر مذمت کریں جو مذہبی عدم برداشت کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔اور مسلمانوں…

غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بلائیں ورنہ ویزہ پابندیاں لگیں گی، یورپی یونین کاپاکستان سمیت نصف درجن ملکوں کو انتباہ

برسلز (پاک ترک نیوز) اگر اپنے غیرقانونی تارکین وطن کو واپس نہیں بلائیں گے تو آپکے ملکوں پر ویزہ پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔یورپی یونین نے یہ انتباہ پاکستان سمیت کئی ترقی پزیر اور غریب ملکوں کو جاری کیا ہے۔ یورپی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سویڈین کے وزیر برائے تارکین وطن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے داخلہ کے درمیان اس بات پراتفاق ہوا ہے کہ اپنے غیرقانونی تارکین کو واپس نہ بلانے والے ممالک پر یورپ کے ویزوں سے متعلق پابندیاں لاگو کی جائیں گی۔ اسی سخت روئے کا مظاہرہ یورپی کمیشن کی سربراہ…

یوکرین میں جنگ بندی پر بات چیت روسی فوجوں کی موجودگی تک بے معنی ہے ،برطانوی وزیراعظم

لندن(پاک ترک نیوز) برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ بندی پر بات چیت موجودہ صورتحال میں اس وقت تک بے معنی ہے جب تک روسی فوجی یوکرین میں موجود ہیں۔ گذشتہ روزجوائنٹ ایکسپیڈیشنری فورس کے سربراہی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں واضح ہونا چاہیے کہ روس کی طرف سے جنگ بندی کا کوئی بھی یکطرفہ مطالبہ موجودہ تناظر میں مکمل طور پر بے معنی ہے۔ میرے خیال میں یہ ایک جھوٹی کال ہوگی۔ اور اسے روس خود کو دوبارہ منظم کرنے، اپنی فوجوں کو تقویت دینے کے لئے استعمال…

روسی خام تیل پر مغرب کی قیمت کی حد میں کمی کا اطلاق، ترکیہ کے ساحل پر آئل ٹینکر ز کا ٹریفک جام

استنبول (پاک ترک نیوز) روسی خام تیل پر مغرب کی قیمت کی حد میں کمی کے بعد ترکیہ کے ساحل پر آئل ٹینکر ز کا ٹریفک جام ہو گیا اور انقرہ نے اپنے آبنائے پر جانے والے کسی بھی جہاز کے لیے مکمل انشورنس کوریج کا ثبوت مانگ لیا ہے۔ منگل کے روز سامنے آنے والی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پیر کو تقریباً 19 خام تیل کے ٹینکرز ترکیہ کے پانیوں کو عبور کرنے کے منتظر تھے۔ G-7 ممالک، آسٹریلیا اور یورپی یونین کی 27 ریاستوں کی طرف سے روسی سمندری خام تیل پر عائد کردہ 60 ڈالر فی بیرل قیمت کی حد اس ہفتے سے…

یورپی منڈی میں گیس کی قیمت جون کے بعد پہلی بار 12سو ڈالر سے نیچے آگئی

لندن (پاک ترک نیوز) یورپ میں توقع سے کم سردی پڑنے کے نتیجے میں دی آئی سی ای ڈاٹ کام کے مطابق، جون کے وسط کے بعد پہلی بار یورپ میں گیس کی قیمت1,200 ڈالرفی 1,000 کیوبک میٹر سے نیچے آگئی ہے۔ ہالینڈ میں ٹی ٹی ایف مرکز میں نومبر کے سودوں کی قیمت1,175 ڈالرفی 1,000 کیوبک میٹر یا 115.56 یورو فی میگا واٹ آوورپر آگئی ہے۔ یورپی یونین کے گیس کے ذخائر اپنی آخری حد کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ مگر تاحال خطہ ہلکے موسم کا سامنا کر رہا ہے، اور بجلی کی پیداوار میں ہوا سے بجلی کا حصہ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ یہی…

سعودی عرب کے ایما پر "عرب پیس انیشیٹو” کو 20برس بعد بحال کرنے پر اتفاق

نیویارک (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پہل کرنے پر بیس سال کے وقفے کے بعد عرب لیگ اور یورپی یونین نے فلسطین کاز اور علاقائی سلامتی کے لیے امن کی کوششوں کو نئے سرے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی عرب، یوریی یونین اور عرب لیگ نے اقوام متحدہ کے جاری 77ویں سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر گزشتہ رات ایک مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا جس میں "عرب پیس انیشیٹو" کی بحالی پر غور ہوا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں قرار دیا گیا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے لیے…

گوگل کو 4ارب یورو جرمانے کا سامنا

برسلز (پاک ترک نیوز) یورپی یونین کی ایک اعلیٰ عدالت نے اپنے اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم کو حریفوں کو ناکام بنانے کے لیے استعمال کرنے پر ٹیک کمپنی کے خلاف جاری کردہ بلاک کے اب تک کے سب سے بڑے عدم اعتماد کے جرمانے کو بڑی حد تک برقرار رکھتے ہوئے گوگل کے خلاف یورپی یونین کے ایگزیکٹو کمیشن کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔ یوروپی کورٹ آف جسٹس کی جنرل کورٹ نےگذشتہ روزاپنے فیصلے میں یورپی یونین کے ایگزیکٹو کمیشن کے فیصلے کی تصدیق کی ہے جس میں گوگل کو اینڈرائیڈ کے غلبے کے ذریعے مسابقت کو روکنے کے لئے 4…

آذربائیجان اور آرمینیا نے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ چارلس مشیل

برسلز (پاک ترک نیوز) یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے کہاہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا نے 2020 میں کاراباخ کے علاقے پر چھ ہفتوں کی لڑائی کے بعد امن معاہدہ قائم کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یورپی یونین کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور آرمینیائی وزیر اعظم نکول پشینیان نے بدھ کے روز برسلز میں مشیل سے ملاقات کی اور جنوبی قفقاز میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔جبکہ مشیل نے ان مذاکرات کو "کھلے اور نتیجہ خیز" قرار دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ…

اثاثے ضبط کئے تو تعلقات مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے، روس کا امریکہ کو انتباہ

ماسکو (پاک ترک نیوز) روسی اثاچوں کو ضبط کرنے کے لئے کئے جارہے امریکی اقدامات کے تباہ کن نتائج برآمد ہونگے ۔اور ان سے سرد مہری کا شکار روس امریکہ تعلقات مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہارروسی وزارت خارجہ کے محکمہ شمالی امریکہ کے سربراہ الیگزینڈر ڈارچیو نےگذشتہ روز روس کے سرکاری خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکیوں کو ایسے اقدامات کے نقصان دہ نتائج سے خبردار کرتے ہیں جو دوطرفہ تعلقات کو مستقل طور پر نقصان پہنچائیں گے، جو نہ ان کے اور نہ ہی ہمارے مفاد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More