براؤزنگ ٹیگ

#europeunion

یورپی یونین روسی شہریوں کو ویزے دینا بند کردے ،یوکرینی صدر

کیف(پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین روسی شہریوں کو ویزے دینا بند کردے ۔ یوکرینی صدر نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر روسی شہریوں پر سفری پابندی عائد کرے۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یورپی ممالک کے اتحاد کے تصور اور مشترکہ یورپی اقدار کو تباہ نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی کسی بھی وجہ سے یورپ کو ایک سپر مارکیٹ میں تبدیل ہونا چاہیے۔ صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپیل کی ہے کہ روس کے یوکرین پر جارحیت کے جواب میں یورپی یونین…

روسی گیس کی ممکنہ مکمل بندش کی تیاری کیلئے ہنگامی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے،سربراہ یوروپی کمیشن

اسٹراسبرگ (پاک ترک نیوز) یوروپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین نے کہاہے کہ 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین کو یوکرین میں کریملن کی جنگ کے تناظر میں روسی گیس کی مکمل کٹوتی کی تیاری کے لئے ہنگامی منصوبے بنانے کی ضرورت ہے۔ وہ بدھ کے روز یہاں یورپی یونین کے فرانسیسی نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں گیس کی فراہمی میں مزید خلل ڈالنے اور یہاں تک کہ روسی گیس کی سپلائی کو مکمل طور پر منقطع کرنے کے لیے بھی ابھی سے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ یورپی یونین پہلے ہی روس پر پابندیاں عائد کر…

روس نے یورپی کونسل سے علیحدگی اختیا ر کر لی۔روسی وزیر اعظم نے حکم نامے پر دستخط کر دئیے

ماسکو(پاک ترک نیوز) روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے کونسل آف یورپ کے فریم ورک کے اندر متعدد معاہدوں میں روس کی شرکت کو ختم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ قانون سازی سے متعلق سرکاری روسی ویب پورٹل کی طرف سے شائع کردہ ایک دستاویز کے مطابق،16 مارچ، 2022 سے، روس کونسل آف یورپ انٹرنیشنل کوآپریشن گروپ آن ڈرگس اینڈ ایڈکشن (پومپیڈو گروپ) سے دستبردار ہو گیا ہے۔رو س نے 1990 کے جزوی معاہدہ یورپ کی کونسل برائے جمہوریت کے ذریعے یورپی کمیشن کا قیام، کھلا جزوی معاہدہ بڑی قدرتی اور تکنیکی آفات…

رو س نے تیل پر یورپی یونین کی پابندیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی بنا لی، ترجمان کریملن

ماسکو(پاک ترک نیوز) کریملن نے خبردار کیا ہےکہ روسی تیل پر یورپی یونین کی پابندیوں سے توانائی کی عالمی منڈی کو شدید نقصان پہنچے گا۔ ماسکو اپنے نقصانات کو محدود کرنے کے لیے برآمدات کو دوبارہ روک سکتا ہے۔جبکہ تیل کی برآمدات رخ تبدیل کرنے کی تیاریاں بھی کر لی گئی ہیں۔ یورپی یونین کے رہنماؤں نے رواں ہفتے کے آغاز میں روسی خام تیل کی درآمد پر پابندی پر اتفاق کیا جس کا مقصد سال کے آخر تک روس کے 27 رکنی بلاک میں تیل کی فروخت کا 90 فیصد روکنا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ ان…

ایران کے ساتھ جوہری مزاکرات دوبارہ شروع ہونگے، جوزپ بوریل

برسلز (پاک ترک نیوز) یورپی بلاک کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نےدعویٰ کیا ہےکہ ویانا میں جوہری مذاکرات اب ایران کے ساتھ یورپی یونین کے چیف مذاکرات کار کے تہران کےکامیاب دورے کے بعد جاری رہ سکتے ہیں۔ جوزپ بوریل نے جمعہ کے روز شمالی جرمنی کے شہر ویسن ہاس میں جی 7 کے وزرائے خارجہ امور کے اجلاس سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ ایران جوہری مذاکرات کو پٹری پر لانے اور معاہدے کی مکمل تعمیل کو یقینی بنانے کے بارے میں ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کاامکان موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے پر…

یورپی یونین نے روسی کوئلے پر پابندی کی منظوری دیدی

نیو یارک (پاک ترک نیوز) یورپی یونین نے روس کا کوئلہ درآمد پر پابندی کی منظوری دیدی ۔یورپی یونین کے مطابق تمام ستائیس ممالک نے روس سے کوئلہ درآمد کرنے پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ روسی کوئلے پر پابندی کی تجویز کمیشن کی طرف سے دی گئی تھی۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ روس سے کوئلے کے ساتھ ساتھ لکڑی اوردوسری چند اشیا بھی درآمد نہیں کی جا ئیں گی۔ دوسری جانب فرانس نے روسی بحری جہازوں کی آمد و رفت کو محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روسی بینکوں اور افراد کے خلاف مزید پابندیوں کے ساتھ ساتھ کچھ سیمی…

یورپی یونین کی وزیراعظم عمران خان سے روس یوکرین تنازع میں ثالثی کی درخواست

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) یورپین یونین کے صدر نے وزیراعظم عمران خان سے روس یوکرین تنازع پر ثالثی کا کردار ادا کرنے درخواست کردی۔ وزیراعظم ہائوس کے مطابق یورپی یونین کے صدر نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنمائوں کے درمیان روس اور یوکرین تنازع پر گفتگو ہوئی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز میلسی میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آج تک عمران خان کسی کے سامنے جھکا ہے اور جب تک زندہ ہوں میں اپنی قوم کو جھکنے نہیں دوں گا، یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کو خط لکھا…

ایران اور یورپ کا جوہری معاہدہ 2ہفتوں میں طے پانے کا امکان

ویانا (پاک ترک نیوز) یورپی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ 2ہفتے میں ہوسکتا ہے۔ یورپی حکام کے مطابق جوہری معاہدے کے حتمی مسودے پرغورجاری ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق جوہری معاہدہ 20صفحات پرمشتمل ہے۔مسودےمیں 2015کے جوہری معاہدےکی بحالی کےاقدامات درج ہیں۔ معاہدےکےتحت امریکاایران کےمنجمد 7ارب ڈالرجاری کرےگا۔مسودےکےتحت ایران مغربی ممالک کےقیدی رہاکرنےکا پابندہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More