ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ: ملک بھر میں فلور ملز کی ہڑتال، آٹا بحران کا خدشہ
لاہور(پاک ترک نیوز) حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر فلور ملز کی جانب سے آج سے غیر معینہ مدت تک کیلئے ملک بھر میں ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے سپلائی بند ہونے سے آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 مل مالکان نے ہڑتال کر رکھی ہے اور ملک بھرسے فلور ڈیلرز بھی ہڑتال میں شامل ہو گئے ہیں۔
چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضاکا کہنا ہے کہ ہم ود ہولڈنگ ٹیکس اکٹھا نہیں کریں گے، ود ہولڈنگ ٹیکس سے آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو جائے گا۔
آل پاکستان فلورملز…