براؤزنگ ٹیگ

#fakharzaman

یونس خان نے بابر اعظم کی جگہ فخر زمان کو قیادت سونپنے کا مشورہ دیدیا

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بابر اعظم کی جگہ قیادت فخر زمان کو سونپنے کا مشورہ دیدیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سابق کپتان یونس خان نے بابراعظم کی جگہ قومی بیٹر فخر زمان کو کپتان بنانے کا مشورہ دیدیا ۔ پاکستان امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان گروپ اے کا ایک اہم میچ بغیر گیند پھینکے ختم ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے گروپ مرحلے میں ہی باہر ہو گیا۔ گرین شرٹس نے اپنی T20 ورلڈ کپ 2024 کی مہم کا تباہ کن آغاز کیا تھا کیونکہ انہیں سپر اوور…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا منفرد انداز میں اعلان،شائقین خوش

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان بالکل منفرد انداز میں کیا، جس پر شائقین بھی داد دیئے بغیر نہ رہے سکے۔ پاکستان میں موجود تمام کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹیم کے ممبرز کی تصویر کے ہمراہ نام بتائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ 15 رکنی ورلڈکپ اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان…

ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی

دبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں ۔ بلے بازوں کے لیے تازہ ترین T20I رینکنگ میں بہتری دکھائی دی ہے خاص طور پر آئرلینڈ اور پاکستان کے کھلاڑیوں نے ڈبلن میں اپنی سیریز کے بعد توجہ حاصل کی ہے ۔ پاکستان کے جارحانہ بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان تازہ ترین بیٹنگ رینکنگ میں چار درجے ترقی کرکے 57 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔عماد وسیم نے نمایاں پیشرفت کرتے ہوئے باؤلنگ رینکنگ میں 52ویں نمبر پر آنے کے لیے 24 پوائنٹس آگے…

کاکول ٹریننگ کیمپ؛ اعظم خان 2 کلومیٹر ریس میں مشکلات کا شکار

ایبٹ آباد (پاک ترک نیوز) ایبٹ آباد کی کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 2 کلومیٹر دوڑنے میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔ دوسرے روز پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس کا جائزہ لینے کی دوڑ لگوائی گئی، اس ٹیسٹ کے دوران عرفان اللہ خان نیازی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کلومیٹر کی دوڑ 6 منٹ اور 47 سیکنڈز میں مکمل کی اور سرفہرست رہے جبکہ اعظم خان محض ڈیڑھ کلومیٹر ہی دوڑ سکے، اس ریس کو ٹائم فریم 20 منٹ رکھا گیا تھا۔ دیگر قابل ذکر پرفارمنس میں محمد رضوان نے 8…

بابراعظم کو ون ڈے میں زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے ایک اننگز درکار

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے ایک تھری فگر اننگز کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی جانب سے سعید انور نے 20سنچریاں سکور کی ہیں ۔بابراعظم 19سنچریوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔ محمد یوسف 15کے ساتھ تیسرے جبکہ محمد حفیظ 11سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ فخر زمان ،اعجاز احمد اور انضمام الحق نے 10،10سکور کی ہیں ۔

بابراعظم ،محمد رضوان ،افتخار سمیت کئی کرکٹرز رواں برس حج ادا کریں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ،افتخار احمد سمیت کئی کرکٹرز رواں برس حج ادا کریں گے۔ کپتان بابر اعظم والدہ کے ہمراہ اگلے ماہ جون کے دوسرے ہفتے حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے۔بابر اعظم کے علاوہ پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان ،افتخار احمد ، فخر زمان اور فہیم اشرف بھی رواں سال حج کریں گے۔ سابق کپتان انضمام الحق بھی اہلیہ کے ہمراہ حج ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے مارچ میں بتایا تھا کہ رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار 210…

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج بھرپور مشقیں کریں گی

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے بقیہ 3 میچز کیلئے کراچی پہنچ گئیں۔دونوں ٹیمیں آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں ٹیمیں خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچی تھیں جنہیں پروٹوکول کے تحت صدارتی سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ جہاں دونوں ٹیمیں آج سہ پہر چار بجے سے شام سات بجے تک نیشنل اسٹیڈیم پر ٹریننگ سیشن میں شرکت کریں گی، کل بھی دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 مئی کو تیسرا…

افغان سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان ،شاداب کپتان مقرر،بابر ،رضوان ،شاہین آرام کریں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔شاداب خان کپتان کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ بابر اعظم ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ سوچا ہے اب تمام ینگ کھلاڑیوں کو موقع دیں گے اور سینئرز کھلاڑیوں کو آرام دیں گے، اس حوالے سے تمام ٹاپ کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا ہے، بابراعظم، رضوان، شاہین، حارث رؤف اور فخر سے بات کرلی ہے انہیں افغانستان کیخلاف سیریز میں…

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ 8کے دلچسپ مقابلے جاری ہے ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کردیا ۔ فخر زمان نے 67اننگز میں اب تک 89چھکے لگائے ہیں ۔کامران اکمل نے 74اننگز میں 89چھکے لگائے گئے تھے۔ میگا ایونٹ میں چھکا لگانے والوں میں تیسرے بلے باز کا نام آصف علی ہے انہوں نے اب تک 60اننگز میں 86چھکے لگائے ہیں ۔اس لسٹ میں چوتھے نمبر پر آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹس کا نام آتا ہے جنہوں نے 46اننگز…

پی ایس ایل 8،لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مد مقابل

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ 8میں آج لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے جوڑ پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں ۔ آج ایک میچ کھیلا جائے گا ۔ ہوم گرائونڈ پر قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا چیلنج درپیش ہے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل 8میں کل آرام کا دن ہو گا ۔گزشتہ روز دو میچ کھیلے گئے ۔پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں لاہورقلندرز نے پشاور زلمی کو…

تیسرا ون ڈے ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 281رنز کا ہدف دیدیا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 280رنز لئے ۔ نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 281رنز درکار ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 101رنزبنائے ۔محمد رضوان نے 77آغاسلمان نے 45رنز کی اننگز کھیلی ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے 3جبکہ فرگوسن نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ یاد رہے کہ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور آج میچ…

قومی ٹیم کو جھٹکا ،فخر زمان ایک بار پھر انجری کا شکار ہو گئے

سڈنی(پاک ترک نیوز) بھنور میں پھنسی پاکستانی ٹیم کیلئے اور جھٹکا ، قومی بیٹر فخر زمان ایک بار بھی انجری کا شکار ہو گئے ۔ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے ۔ قومی ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو کاکہنا ہے کہ فخر زمان کے سکین کرائے گئے ہیں، وہ کل کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ فخر زمان نیدر لینڈ کیخلاف رنز لینے کے دوران انجری کا شکار ہوئے، میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے، بد قسمتی سے فخر زمان کی پرانی انجری دوبارہ سے ہوئی ہے۔ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا…

پاک بھارت ٹاکرا کل ،بارش کا قوی امکان

میلبورن( پاک ترک نیوز) آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں روایتی حریف پاک بھارت ٹاکرا کل ہو گا ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا قوی امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 12مرحلے میں کل مد مقابل آئیں گی تاہم میچ میں بارش کا قوی امکان ہے جس کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہو گا ۔ شاہینوں کی قیادت بابر اعظم جبکہ بھارت ٹیم کی سربراہی روہت شرما کریں گے ۔دونوں ٹیمیں فتح کے لیے پر امید ہیں…

فخر زمان ،عثمان قادر کی جگہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں تبدیلی ،فخر زمان کو عثمان قادر کی جگہ سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان نے آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان کو 15رکنی سکواڈ میں شامل کرلیا جبکہ لیگ سپنر عثمان قادر کو سٹینڈ بائی کھلاڑیوں میںشامل کرلیا گیا ہے ۔ فخر زمان کو ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے میں چوٹ لگی تھی جس کے نتیجے میں انہیں آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لئے ٹریول ریزور…

پی سی بی نے ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا

لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ورلڈ کپ 2022اور انگلینڈ کیخلاف 7ٹی ٹونٹی میچز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ۔ بابراعظم کپتان برقراجبکہ شاداب خان ان کے نائب ہوں گے ۔ قومی سکواڈ میں شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے ۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا۔ اعلان کردہ ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ،…

ہار جیت کھیل کا حصہ ،ویل ڈن پاکستان

آر اے شمشاد گزشتہ روز ایشیا کپ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان پہلے کھیلتے ہوئے 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، بھارت نے مطلوبہ 148 رنز کا ہدف میچ کے آخری اوور میں حاصل کیا۔ ویسے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے جس لگن کے ساتھ یہ میچ کھیلا ہے اس کیلئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ میچ بے شک ہار گئے لیکن قوم کے دل جیت لئے ہیں ۔ اگر بات کا آغاز وکٹ سے کیا جائے تو پہلے میچ کو دیکھ کر اندازہ ہو گیا تھا کہ پہلے…

ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی سکواڈ دبئی پہنچ گیا

دبئی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گئی۔قومی ٹیم آج ٹیم ہوٹل میں آرام کرے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل افتخار احمد، عثمان قادر، حیدرعلی اور آصف علی آج دوپہر میں لاہور سے دبئی پہنچیں گے۔اس کے علاوہ محمد حسنین برطانیہ سے متحدہ عرب امارات آئیں گے۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ …

پاک نیدر لینڈز دوسرے ایک روزہ میچ آج ہو گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرے ایک روزہ میچ آج روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا ۔گرین شرٹس نے سیریز میں فتح پر نظریں جما لیں ۔ شاہینوں کو سیریز میں نیدر لینڈز پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ خلاف توقع شدید مزاحمت کرنیوالی نیدر لینڈز کی ٹیم کسی بھی وقت حیران کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلیے گرین شرٹس کو چند مسائل پر قابو پانا ہوگا۔ پاکستانی سائیڈ میں کسی بھی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔پہلے ایک روز میچ میں دبائو کا…

بھارت کو ہرا کر پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتے پانچ برس مکمل ہو گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت کو ہرا کر پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتے آج پانچ برس مکمل ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے یادگار لمحات اور فاتح کپتان سرفراز احمد کی یادوں پر مبنی ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی جیتنا ہمارے لئے ایک یادگار لمحہ ہے، جن کو کبھی بھول نہیں پائوں گا، تمام کھلاڑیوں نے غیر معمولی پرفارمنس دی لیکن فخرزمان کی سنچری اور محمد عامر کا اسپیل ہمیشہ یاد رہے گا کیونکہ ایسی شاندار بولنگ بہت…

فخر زمان ڈالر کی قیمت میں اضافے پر پریشان

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے افتتاحی بلے باز فخر زمان بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پریشان ،قومی ہیرو نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں ڈالر میرا 210 رنز کا ریکارڈ نہ توڑے۔ قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پروفیشنل کھلاڑی ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہوتے ہیں، بابر اعظم اور محمد رضوان اوپننگ میں اچھا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد کسی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جو خوش آئند ہے، ہمارے شائقین کرکٹ نے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھی بہت سپورٹ کیا۔ فخر زمان کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ ویسٹ انڈیز…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More