ملکی ترقی زرعی شعبے کی جدت کے بغیر ممکن نہیں،وزیراعظم
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت زرعی شعبے کے حوالے سے بجٹ تجاویز پر اجلاس ہوا ۔
اجلاس سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ملکی ترقی زرعی شعبے کی جدت کے بغیر ممکن نہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رواں سال گندم کی تاریخی پیداوار موجودہ حکومت کے کسان پیکیج کی بدولت ممکن ہوئی۔ معیاری بیج کی فراہمی، جدید مشینری، ایکسٹینشن سروسز اور زرعی تحقیق کیلئے وسائل بجٹ میں مختص کئے جائیں گے۔زرعی اصلاحات پر…