براؤزنگ ٹیگ

#fedrelboardofrevnue

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے عہدے سے سبکدوشی کے لیے حکومت کو 2 ہفتوں کا نوٹس دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا، تاہم انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت کو تحریری مراسلہ بھجوادیا ہے۔ چیئرمین…

نان فائلرز کے ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد سم کارڈز بلاک کر دیے گئے: ایف بی آر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کے ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد سم کارڈز بلاک کر دیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کی تعمیل کو نافذ کرنے کے لیے نان کمپلائنٹ ٹیکس دہندگان کے 105,000 سم کارڈز کو بلاک کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے تصدیق کی کہ نان فائلرز کے 105,000 سم کارڈز بلاک کیے گئے ہیں، ایف بی آر روزانہ 5000 نان فائلرز کا ڈیٹا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فراہم کرتا ہے۔ ترجمان…

ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ کرنے والوں کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے ٹیکس فراڈ کرنے والوں کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔ ایف بی آر نے جعلی سیلز ٹیکس انوائسز جاری کرنے میں ملوث ٹیکس فراڈ کرنے والوں کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، جس سے قومی خزانے کو 21.69 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی اور حیدرآباد نے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت رحمان انٹرپرائزز کے خلاف 10 ارب روپے کے ٹیکس فراڈ اور زیڈ اے امپیکس کے خلاف 11.69 ارب روپے کی ایف آئی آر درج کیں۔…

ایف بی آر نے بینکوں سے کیش نکلوانے پر 10ماہ میں 10ارب روپے اکٹھے کرلئے

کراچی(پاک ترک نیوز) ایف بی آر نے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں رواں مالی سال 10 ماہ میں 10 ارب روپے جمع کیے۔ ایف بی آر نے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس عائد کیا ہوا ہے، گزشتہ دس ماہ میں 10 ارب روپے ان بینکوں نے وصول کیے جن کے مرکزی دفتر کراچی میں ہیں۔ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 231 اے بی کے تحت بینکوں سے کیش نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس عائد ہے، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں سے 50 ہزار کیش پر 0.60 فی صد ایڈوانس ٹیکس کاٹا جاتا ہے۔ ایک دن میں پچاس ہزار کا کیش…

ملکی کی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر کی محصولات کی ریکارڈ وصولی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ محصولات کی مد میں 7 ہزار ارب روپے اکٹھے کر لئے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایف بی آر نے 26 جون تک محصولات کی مد میں سات ہزار ارب روپے اکٹھے کر لئے ہیں۔30 جون تک ٹیکس وصولیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ گزشتہ روز قومی بچت سکیم کے تحت شریعت کے مطابق مصنوعات متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے 4 اسلامی بچت سکیمیں متعارف کرائیں گے۔ اسحاق ڈار نے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More