براؤزنگ ٹیگ

#ferrari

فراری کا پہلی الیکٹرک گاڑی2025میں متعارف کروانے کا فیصلہ

روم(پاک ترک نیوز) اٹلی کی معروف لگژری سپورٹس کار بنانے والی کمپنی فراری نے بھی الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان کردیا ۔ فراری کی پہلی الیکٹرک کار 2025میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔گاڑیوں کو الیکٹرک سسٹم پر منتقل کرنے سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فراری ایسی بیٹریوں پر تحقیق کر رہی ہے جو ان کی پاور کو بہتر کرے۔ دنیا کی تیز ترین لگژری گاڑیاں بنانے والی آٹو موبائل جائنٹ کمپنی فراری نے الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان کیا ہے، کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 برسوں میں 15ہزار گاڑیاں الیکٹرک تیار کی…

فراری کا 2021میں ریکارڈ 11ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت کرنے کا اعلان

میلان (پاک ترک نیوز) اٹلی کی سپورٹس کار بنانے والی کمپنی فراری نے کہا ہے کہ گیارہ ہزار سے زائد گاڑیوں کی ریکارڈ شپمنٹ کے بعد رواں سال اس کی آمدنی میںنمایاں اضافے کی توقع ہے۔ کمپنی کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق فراری نے اندازہ لگایا ہے کہ گزشتہ سال 2021 میں 11 ہزار 155 گاڑیوں کی ترسیل کے بعد رواں سال اس کی ایڈجسٹ شدہ مجموعی آمدنی 1.65 سے 1.70 ارب یورو کے درمیان ہوگی جبکہ گزشتہ سال آمدنی 1.53 ارب یورو تھی۔ سال 2020 میں کورونا کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کے بعد گذشتہ سال فراری کی شپمنٹ میں 22.3 فیصد…

خشکی اور پانی پر بیک وقت چلنے والی پہلی سپورٹس کار

لاہور(پاک ترک نیوز) خشکی اور پانی پر بیک وقت چلنے والی پہلی سپورٹس کار متعارف کروا دی گئی۔یہ سپورٹس کار 60میل فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے ۔ اس کار کی ابتدائی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہے اور اس کی فروخت رواں سال کے آخر تک شروع ہونے کی توقع ہے ۔ اس کار کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے بجلی سے چلایا جائے گا اور اس کی رفتار بگاٹی اور فراری سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ کار کو امریکی انجینئر نے ڈیزائن کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کار کا ڈیش بورڈ مکمل ڈیجیٹل ہے جبکہ اس میں پیٹرول انجن بھی ہے تاکہ اسے مشکل وقت…

الیکٹر ک گا ڑیاں بنانے کی تیاری، فیراری نے اپنی انتظامی ٹیم تبدیل کر دی

میلان(پاک ترک نیوز)فیراری نےکمپنی کی انتظامی قیادت میں تبدیلیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کا مقصد ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی خصوصیت کو بڑھانا ہے کیونکہ لگژری اسپورٹس کار بنانے والی کمپنی نے جلد ازجلد گاڑیوں کی الیکٹریفکیشن کو اپناناہے۔ کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹیو بینڈیٹو وِگنا ٹیک انڈسٹری کے ایک تجربہ کار اور چپ بنانے والی کمپنی ایس ٹی مائیکرو ا لیکٹرونکس کے سابق اعلیٰ ایگزیکٹو، نے فیراری کو صاف ستھرا، خاموش اور باہم مربوط نقل و حرکت کے نئے دور میں لے جانے کے لیے ستمبر کے آغاز میں کمپنی کے سی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More