براؤزنگ ٹیگ

#fifa

سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034کی میزبانی کیلئے 140ممالک کی حمایت حاصل

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کو فیفاورلڈ کپ 2034کی میزبانی کیلئے 140ممالک کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کو 140 سے زیادہ ممالک کی حمایت حاصل ہوئی ہے، جو کسی ایک ملک میں اب تک کا سب سے بڑا ہے۔ سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سعودی فٹ بال فیڈریشن (SAFF) کے صدر یاسر المسیحل کے مطابق، ممالک کی بے مثال حمایت اس تقریب کی میزبانی کے لیے مملکت کی صلاحیت پر دنیا کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

سعودی وفد فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ سے قبل معائنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سعودی وفد فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ سے قبل معائنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔ سعودی عرب کا دو رکنی وفد آئندہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کے میچ کی تیاری کے سلسلے میں جناح اسٹیڈیم کی سہولیات اور پچ کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گیا۔ وفد میں ٹیم کے فٹنس کوچ کلاڈیو ڈوناٹیلی اور سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم کے لاجسٹک مینیجر مصعب ابراہیم شامل تھے۔ ان کا دورہ پاکستان اس سنجیدگی کی نشاندہی کرتا ہے جس کے ساتھ سعودی عرب کوالیفائرز تک پہنچ رہا ہے اور اپنی ٹیم کی تربیت…

اردن نے پاکستان کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میں شکست دے دی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں جناح اسپورٹس گراؤنڈ اسلام آباد میں اردن نے پاکستان کے خلاف میچ جیت لیا۔ میچ دوپہر دو بجے شروع ہوا۔ جارڈن نے تین گول کیے جبکہ پاکستان ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا لیکن مقابلہ لڑا۔ پاکستان ٹیم کے گول کیپر یوسف اعجاز بٹ نے میچ کے دوران شاندار پرفارمنس دی۔ اس نے پنالٹی سمیت کئی یقینی گول بچائے۔ اردن کے موسیٰ التماری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان نے وقفے پر ایک تبدیلی کی۔ جارڈن نے پاکستان کے خلاف…

ناکافی سہولیات ،اردن نے پاکستان کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میزبانی منتقل کرنے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اردن فٹبال فیڈریشن نے پاکستان کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی میں حائل مشکلات کے باعث میچ اردن منتقل کرنے کی پیشکش کردی ۔ تفصیلات کے مطابق اردن کی فٹ بال ایسوسی ایشن (جے ایف اے) نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنی ہوم ٹائی جو کہ جناح سٹیڈیم میں ہونے والی تھی، اردن منتقل کر دیں۔ دونوں فریقوں کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ قریب آتے ہی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کے گروپ جی میں یہ پاکستان کا تیسرا…

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ، پاکستان کو تاجکستان کے ہاتھوں بھی شکست

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ میں پاکستان کو تاجکستان نے ایک کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا دیا۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے گروپ جی کا میچ اسلام آباد میں کھیلا گیا۔ تاجکستان نے میزبان ٹیم پاکستان کو شکست دے دی۔ میچ شروع ہوتے ہی مہمان ٹیم نے 2 گول کر دیئے۔ پاکستان کی جانب سے رئیس نبی نے ایک گول کیا تاہم اس کے بعد تاجکستان کی ٹیم نے پاکستان کو کوئی گول نہ کرنے دیا۔ فٹبال میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پر تاجکستان نے ایک کے مقابلے میں 4 گول کی برتری حاصل کر لی…

برازیلین فٹبالر اینٹونی گھریلو تشدد کے الزامات پر قومی سکواڈ سے ڈراپ

برازیلیا (پاک ترک نیوز) مانچسٹر یونائیٹڈ کے برازیلین فٹبالر اینٹونی میتھیوس ڈوس سانتوس جنہیں اینٹونی کے نام سے جانا جاتا ہے، کو گھریلو تشدد کے الزامات پر برازیل کے قومی سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ برازیلین فٹ بال فیڈریشن CBF نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ان حقائق کے نتیجے میں جو مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹرائیکر انٹونی سے متعلق منظر عام پر آئے، اور جن کی تحقیقات کی ضرورت ہے … کھلاڑی کو Seletao سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ اینٹونی کی جگہ 23سالہ گیبریل جیسس کو شامل کیا گیا ہے جنہیں فیفا کو بھیجے جانیوالے…

فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی ،ارجنٹائن 6برس بعد پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) فیفا نے فٹ بال کی نئی رینکنگ جاری کردی ،ارجنٹائن نے 6برس کے بعد پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔ فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے دلچسپ مقابلے کے بعد فرانس کو پینلٹیز پر شکست دے کر فٹبال چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ عالمی چیمپئینز نے سال 2023 کے دوستانہ مقابلوں میں پاناما اور کرکاؤ کو شکست دیکر پہلی پوزیشن سمیٹی جبکہ فرانس نے ابتدائی کوالیفائر میں ہالینڈ اور جمہوریہ آئرلینڈ کو شکست دینے کے بعد برازیل کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔ برازیل کو رواں سال دوستانہ…

لیونل میسی بیسٹ فیفا پلیئر آف دی ائیر قرار

لاہور(پاک ترک نیوز) لیونل میسی بیسٹ فیفا پلیئر آف دی ائیر قرار دیدیئے گئے ۔میسی نے یہ ایوارڈ دوسری دفعہ جیتا ہے۔ میسی نے پیرس سینٹ جرمین کے ساتھی اور ورلڈ کپ کے فائنل کے حریف کائلان ایمباپے کو مردوں کے مقابلے میں شکست دی، بیلن ڈی آر کے فاتح کریم بینزیما دوسرے نمبر پر رہے۔ بیسٹ فیفا ایوارڈ 2022 کی جانب سے بارسلونا کی میڈ فیلڈر الیکسیا پوٹیلس کو بیسٹ فیفا وومن پلیئر آف دی ائیر قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی بیلن ڈی آر آرگنائزر نے فرانس فٹبال سے الگ ہونے کے…

سعودی عرب پہلی بار فیفا کلب ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا

ریاض (پاک ترک نیوز) فیفا کونسل نے متفقہ طور پر سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کو ایونٹ کے انعقاد کیلئے ووٹ دیا، ٹورنامنٹ 12 سے 22 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے سعودی عرب کو سال 2023 کیلئے کلب ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے منتخب کرلیا۔ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز پر سعودی عرب کو ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے 2027 کے ایشین کپ کی میزبانی کے لیے منتخب کیا تھا۔ رواں برس سعودی عرب اسپینش سپر کپ، اولیکسینڈر یوسک اور انتھونی جوشوا کے درمیان…

رونالڈو فیملی کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے

ریاض (پاک ترک نیوز) پرتگالی فٹبال سٹارکرسٹیانو رونالڈ و اپنی فیملی کے ہمراہ میڈرڈ سے سعودی دارلحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔ جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ کرسٹیانو رونالڈو پرائیوٹ جہاز میں پیر کی شب 11بجے کے قریب اپنی فیملی اور معاونین کے ساتھ ریاض پہنچے ہیں۔ عرب میڈیانے النصر کلب کے حوالے سے بتایا ہےکہ آج منگل شام سات بجے اُن کے اعزاز میں مرسول پارک میں دو گھنٹے کی استقبالیہ تقریب ہوگی جہاں وہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔بعد ازں پرتگالی فٹبال سٹار ر اپنے مداحوں کے علاوہ پریس کانفرنس سے خطاب…

فٹبال عالمی کپ 2022میں کس ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

دوحہ (پاک ترک نیوز) فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 جیتنے والی ٹیم ارجنٹینا نے اپنی فٹ بال فیڈریشن کے لیے چار کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمالئے ہیں۔جبکہ عالمی فٹبال کپ کے آخری مرحلے میں حصہ لینے والی ہر ٹیم کی فیڈریشن کو کم ازکم 90لاکھ ڈالر ملے ہیں۔ فیفا کے بیان کے مطابق فالمی فٹبال کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے مقابلے میں ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل میں ہارنے والی ٹیم کی فیڈریشن کو فیفا کے 44 کروڑ ڈالر کے انعامی فنڈ میں سے تین کروڑ ڈالر ملےہیں۔ فرانس نے جب سنہ 2018 کا ورلڈ کپ جیتا تھا تو…

فیفا ورلڈ کپ ،مراکش اور کروشیا تیسری پوزیشن کیلئے آج مد مقابل

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں مراکش اور کروشیا تیسری پوزیشن کیلئے آد مد مقابل ہوں گے ۔ تیسری پوزیشن کیلئے یہ میچ آج رات 8بجے کھیلا جائے گا ۔ دنیا کو حیران کرنے والے مراکشی ہیروز آج تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر برانز میڈل سینے پر سجائے وطن واپسی کے خواہاں ہیں۔ انجریز کی وجہ سے مراکش ٹیم کو کمبی نیشن بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے، کروشین ٹیم بھی زخم پر فتح کا مرہم رکھنے کی کوشش کرے گی۔ یاد رہے کہ قطر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کل دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا کے…

لیونل میسی کا خواب ایک میچ کے فاصلے پر

دوحہ (پاک ترک نیوز) معروف فٹبالر لیونل میسی کا خواب صر ف ایک میچ کے فاصلے پر ۔میسی کے پاس ورلڈکپ جیتنے کا یہ آخری موقع ہے، میسی کا یہ اپنے کیرئیر کا پانچواں ورلڈ کپ ہے۔ارجنٹائن، کروشیا کو شکست دینے کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ میسی نے 2005 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے وہ ارجنٹائن کے لیے 164 مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں اور 90 گول کے ساتھ ملک کے سب سے زیادہ ریکارڈ سکورر ہیں۔ 2005 میں ہنگری کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میسی کے بین الاقوامی…

فیفا ورلڈ کپ ،پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن اور کروشیا مد مقابل

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ۔ میگا ایونٹ کا سیمی فائنل کا رات 12بجے آغاز ہو گا ۔ پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن اور کروشیا میں مقابلہ ہو گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس اور مراکش مدمقابل ہوں گے۔ ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کا ایونٹ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔ مقابلے کی دوڑ میں صرف 4 ملک ارجنٹائن، کروشیا، فرانس اور مراکش باقی رہ گئے ہیں۔ دوسری جانب فٹبال ورلڈ کپ کے آخری مرحلے میں…

سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹینا کو فیفا ورلڈ کپ میں اپ سیٹ شکست

دوحہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے 2 گول سے اَپ سیٹ شکست دیدی۔ لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے دوسرے راؤنڈ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ارجنٹینا کی سبقت کو ختم کرتے ہوئے 48منٹ میں صالح الشہری گول بناکر میچ برابر کردیا تاہم 5 منٹ کے وقفے سے سلیم الدواسری دوسرا گول داغ کر سعودی عرب کی ٹیم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کیا جس کے بعد 2 بار گیند کو جال…

قطر عالمی کپ میں منگل کو چار میچ کھیلے جائیں گے

دوحہ (پاک ترک نیوز) 22 ویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا میلہ قطر میں جاری ہے ۔ میگا ایونٹ میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ عالمی کپ میں منگل کو چار میچ کھیلے جائیں گے۔ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل کھیلے جانے والے پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں امریکا اور ویلز احمد بن علی سٹیڈیم، الریان میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرا میچ گروپ سی کی ٹیموں ارجنٹائن اور سعودی عرب کےدرمیان فٹ بال سٹیڈیم ،لوسیل میں کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں ڈنمارک اور تیونس…

روس یوکرین جنگ کے اثرات فیفا ورلڈ کپ پر پڑنے لگے

دوحہ (پاک ترک نیوز) روس یوکرین جنگ کے اثرات فیفا ورلڈ کپ پر پڑنے لگے ۔ پولینڈ میں گرنے والے میزائل واقعے کے بعد پولش حکومت نے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے روانہ ہونے والی ٹیم کو دو ایف سولہ طیاروں کے ذریعے سکیورٹی دی ۔ تفصیلات کے مطابق روس یوکرین جنگ کے دوران پولینڈ پر گرنے والے میزائل کے واقعے کے بعد پولینڈ حکومت محتاط ہوگئی، فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے فٹبال ٹیم کو جنگی جہازوں کے حصار میں قطر پہنچایا گیا۔یورپی ملک پولینڈ کی ٹیم جنگی طیاروں کے حصار میں قطر پہنچی ،دو ایف سولہ طیارے جہاز کے دونوں…

فیفا ورلڈ کپ 2022کا کل سے قطر میں آغاز

دوحہ (پاک ترک نیوز) دنیا میں کھیل کے سب سے بڑے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2022کا کل سے قطر میں آغاز ہو گا ۔ 32ٹیمیں ایک ٹرافی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائیں گی۔میگا ایونٹ 20نومبر سے 18دسمبر تک قطر کے 5شہروں کے 8سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔فرانس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ میگا ایونٹ عرب سرزمین پر پہلی با ر جبکہ ایشیا میں دوسری مرتبہ ہو گا ۔فٹ بال ورلڈ کپ کے لیےٹیمیں بھی قطر پہنچ چکی ہے۔ ورلڈ کپ کا پہلا معرکہ کل میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میں کل32 ٹیمیں ٹرافی…

فیفا کو قطر ورلڈ کپ سے ریکارڈ کمائی کی امید

دوحہ(پاک ترک نیوز) فیفا کو قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ سے ریکارڈ کمائی کی امید ہے ۔منتظمین کو میگا ایونٹ کے شایان شان انعقاد سے تمام تنازعات کے دم توڑنے کا بھی یقین ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکام کو روس میں کھیلے گئے گذشتہ ایڈیشن کے ریونیو 5.4 بلین ڈالر سے زیادہ آمدنی کی توقع ہونے لگی۔فٹبال ورلڈ کپ اتوار سے قطر میں شروع ہورہا ہے، ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کیلیے میزبان ملک کی جانب سے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔فیفا کو بھی قطر میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ آمدنی کی توقع ہے، وہ پہلے…

قطر میں فیفا ورلڈ کپ کا 20نومبر سے آغاز ہو گا

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر میں فیفا ورلڈ کپ کا 20نومبر سے آغاز ہو گیا ۔ یہ تاریخ کا مہنگا ترین ورلڈ کپ ہو گا ۔ قطر نے فیفا ورلڈ کپ انعقاد کیلئے ملک میں انفراسٹرکچر پر 200بلین ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کی ہے ۔شائقین کی سہولت کیلئے فٹبال سٹیڈیمز کو ایئر کنڈیشنڈ بنایا گیا ہے ۔ فیفا ورلڈ کپ دوسری بار ایشیائی سرزمین پر منعقد ہونے جا رہاہے اس سے قبل 2002میں جاپان اور کوریا کی سرزمین پر ورلڈ کپ کھیلا گیا تھا ۔ فیفا ورلڈکپ کے میچز قطر کے کل 8 اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، جن میں 32 ٹیمیں ایک دوسرے کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More