تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگائے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، ٹیکس سلیب میں ردو بدل ممکن، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے پر احتجاج مسترد کردیا اور کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگائے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، نان فائلرز کیلے ٹیکس کی شرح 45 فیصد اس لیے کی تاکہ وہ سوچے فائلرز کی اصطلاح بھی پاکستان میں ہی ہے۔
اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دس فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح نا قابل قبول ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح کو اگلے دو تین سال تک بڑھا کر تیرہ فیصد تک لے کر جانی ہے، بجٹ کا دوسرا…