براؤزنگ ٹیگ

#financeminister

توسیعی فنڈ سہولت کے لئے آئی ایم ایف سے آئندہ ماہ بات چیت ہوگی، وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے معاملے پر اگلے ماہ واشنگٹن میں بات چیت کی جائے گی کیونکہ ملک مکمل پیمانے پر معاشی بحران کو ختم کرنے کی طرف دیکھ رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے گذشتہ روز میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم نےآئی ایم ایف کے ساتھ ای ایف ایف میں اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے لیکن اسکی مالیت کیا ہو گی یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرض دہندہ کا ہماری ابتادئی درخواست…

آئی ایم ایف سے ملکی تاریخ کا سب سے طویل مدت پروگرام لینا چاہتے ہیں، وزیرخزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے تاریخی طویل مدت کا پروگرام لینے کا خواہاں ہے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تسلسل سے ہی معاشی نظم و ضبط رہے گا۔ معیشت کی بہتری آئی ایم ایف سے زیادہ ہماری حکومت کا ہدف ہے۔ آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ آئی ایم ایف نے موجودہ پروگرام کی آخری قسط میں 1.1 ارب ڈالردینے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم…

آئی ایم ایف مشن 14 مارچ سے پاکستان کے پروگرام کا جائزہ لے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کرلیا گیا جس کے تحت آئی ایم ایف وفد آج رات پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 14 مارچ سے پاکستان کے پروگرام کا جائزہ لے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری پروگرام کی پیش رفت پر غور کیا گیا اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایم ایف…

وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کو ناگزیر قرار دے دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نومنتخب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام کو ناگزیر قرار دے دیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ مالی سال مشکل ہوگا، پاکستان آئی ایم ایف سے اہم مذاکرات کیلئے جلد رسمی درخواست کرے گا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ سٹاف لیول مذاکرات رواں ہفتے شروع ہو جائیں گے کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے استعمال کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی…

اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل ہو گئی، سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔ معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ احسن اقبال وزیر داخلہ، عطاء تارڑ کو وزیر اطلاعات بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سردار یوسف کو مذہبی امور، حنیف عباسی کو وزارت صحت، خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپنے کا امکان ہے جبکہ مصدق ملک پیٹرولیم، طارق فضل چودھری کو کیڈ کی وزارت دینے پر غور ہو رہا ہے۔ آئی ٹی کا قلمدان…

پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں،اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناہے کہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیںیقین ہے کہ پاکستان کی معیشت بہت جلد مستحکم ہوجائےگی۔ بینک آف چائنہ اسلام آباد برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف نے چینی قیادت سے مل کر سی پیک منصوبہ شروع کیا، پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بینک آف چائنہ اور پاکستان کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔مشکل صورتحال میں چین نے پاکستان کی مالی مدد…

چین نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا،اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناہےکہچین نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ چین نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے۔ چین کی جانب سے قرض کی اصل رقم رول اوور کی گئی ہے۔ اسحاق ڈار نے لکھا کہ چین کے ایگزم بینک نے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ 2023-24 کے لیے اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ 2024-25 کے لیے رول اوور کردیا ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان کو ان…

نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق ،وزارت خزانہ کے امور کی نگرانی بھی ملنے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کرلیا گیا جبکہوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگران سیٹ اپ میں وزارت خزانہ امور کی نگرانی بھی ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کیلیے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کر لیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نگران سیٹ اپ میں وزارت خزانہ امور کی نگرانی کیلئے پلان بنا لیا، چین، سعودی عرب، یو اے ای، آئی ایم ایف سے وزیر خزانہ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔حکومتی کمیٹی اسحاق ڈار…

گزشتہ حکومت کے شرائط پر عمل نہ کرنے سے بہت مشکلات درپیش آئیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے شرائط پر عمل نہ کرنے سے بہت مشکلات درپیش آئیں۔ افراطِ زر کی شرح 7 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویز پیش کردیں اور کہا کہ معاہدے کے 11 یا 12 ریویو ہوتے ہیں، لیٹر آف انٹینٹ 30 جون کو سائن ہوا۔ پورری کوشش کی کہ آئی ایم ایف معاہدے پر 9 واں ریویو ہو جائے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بجٹ میں وعدہ کیا تھا کہ آئی ایم ایف سےجو معاہدہ…

پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط سٹیٹ بینک میں منتقل کردی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ توقع ہےکہ ہمارےکل زرمبادلہ کے ذخائر 13 اور 14 ارب ڈالر کے درمیان ہوں گے، رواں ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک اپنی رپورٹ…

سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کردیئے ،اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کروا دیے گئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹ آگئے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 11.6 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف ، عوام اور اپنی طرف سے سعودی قیادت اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو ہر موقع پر پاکستان کی مدد کرتے…

قومی ایئرلائن خسارے سے نکلنے کی استعداد رکھتی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن خسارے سے نکلے کی استعداد رکھتی ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لاینز کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ قومی ایئر لائن کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے بیڑے میں جہازوں کی تعداد 27 سے بڑھا کر 49 کرنی ہو گی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے قومی ائیرلائن نے یورپ اور امریکہ کے فضائی راستے…

سود سے نظام کو پاک کرنے کیلئے مزید منازل طے کریں گے،اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سود سے نظام کو پاک کرنے کیلئے مزید منازل طے کریں گے۔ قومی بچت سکیم کے تحت شریعت کے مطابق مصنوعات کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام آگے لے جانے کیلئے 2013 اور 2017 میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنائی گئی تھی، 21 فیصد اسلامی بینکنگ اپنا شیئر حاصل کر چکی ہے، بجٹ کا پہلا وعدہ پورا کر رہے ہیں، سود سے نظام کو پاک کرنے کیلئے مزید منازل طے کریں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پورا سسٹم ایک…

آئی ایم ایف کی مزید 215 ارب روپے کے ٹیکسز کی شرط تسلیم کرلی، اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے تمام نکات پر عمل مکمل کر دیا، 215 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز مان لی، ایک سے زائد اداروں میں پنشن ختم کی جا رہی ہے، اب مانیٹری فنڈ سے معاہدہ ہو جائے تو بسم اللہ، نہ ہو تو پھر بھی ہمارا گزارا ہو رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں 215 ارب کے ٹیکس لگانے کی تجویز مانی ہے، ان ٹیکسوں کا بوجھ غریب طبقے پر نہیں پڑے گا، جاری اخراجات میں 85 ارب…

آئی ایم ایف معاہدہ میں تاخیر ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے حکومتی کوششیں ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈ لاک پر بھی بات چیت کی گئی۔ اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے ایک بار پھر اسٹاف لیول معاہدے کے لیے تعاون کی درخواست کی۔

ایف بی آرکے ریونیو کا ہدف 9200ارب روپے رکھا گیا ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایف بی آرکے ریونیو کا ہدف 9200ارب روپے رکھا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر چیئرمین مجھ سے اجازت لینے کے بعد کمیٹی تشکیل دیں گے، ایک کمیٹی غلطیاں اور دوسری بزنس معاملات دیکھے گی،قرض کی مد میں بجٹ میں بھی بڑی رقم رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ڈی پی میں صحت،تعلیم،سوشل سیکٹر،ٹرانسپورٹ کے لئے بجٹ رکھاگیا،وفاقی بجٹ خسارہ 5ہزار 773ارب روپے ہے،انہوں نے کہا کہ پنشن کی مد میں…

کوئی ایسی چیز نہیں جو آئی ایم ایف معاہدہ میں رکاوٹ ہو،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی ایسی چیز نہیں جو آئی ایم ایف معاہدہ میں رکاروٹ بن جائے۔ وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی معیشت میں اتنی سکت ہے کہ عوام کوریلیف دے سکے۔ دنیا بھر میں ہر جگہ مہنگائی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ عام آمی پر بے پناہ مہنگائی کا اثرہے ۔ ملک کی باگ ڈور سنبھالی تک پچھلی حکومت نے معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ۔ چینی حکومت کی سپورٹ انتہائی مددگار ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہماری بھرپور مدد کی…

آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش ہو گا،700 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کرے گی ۔بجٹ کا حجم 13 ہزار 800 روپے سے زائد جبکہ 700ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ کا حجم 13 ہزار 800 ارب روپے سے زائد ہو گا اور بجٹ میں 7 ہزار 300 ارب روپے قرضوں اور سود کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے۔ بجٹ میں ایک ہزار 300 ارب روپے سبسڈی کے لیے مختص ہوسکتے ہیں اور آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار 150 ارب روپے ہو گا۔ٹیکس آمدن 9 ہزار 200 ارب روپے…

تمام ادائیگیاں وقت پر کریں گے اور ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا،وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تمام ادائیگیاں وقت پر کریں گے اور ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ پاکستان کے پاس ٹریلین ڈالرز کے اثاثے موجود ہیں، ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے، مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، مہنگائی کی وجہ سےعام آدمی پر بوجھ پڑا ہے، ماضی میں کئے گئے وعدوں پرعمل نہیں کیا گیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا…

بہت زیادہ امکانات ہیں کہ ہم ڈیفالٹ کرجائیں گے،مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک ترک نیوز) سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ رہنما مفتاح اسماعیل نے خبردار کیا ہے کہ بہت زیادہ امکانات ہیں کہ ہم ڈیفالٹ کرجائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان ایک سہ ماہی تو نکال لے گا لیکن دوسرے سہ ماہی یعنی اکتوبر سے دسمبر تک پاکستان کا آئی ایم ایف کے بغیر گزارنا تقریباً ناممکن ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نواں ریوینیو بہتر انداز میں مکمل کرلیتا ہے تو نئے پروگرام میں آسانی ہوگی۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More