براؤزنگ ٹیگ

#financeminister

اسلامی فنانسنگ سے غربت پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیرِ خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار اسلامی فنانسنگ سے غربت پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اسلام آباد میں بین الاقومی اسلامک بینکنگ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلامی بینکنگ کا نظام بہتر بنا رہے ہیں، اسلامی فنانسنگ سے غربت پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں اسلامک فنانسنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور نان مسلم ممالک میں اسلامک فنانسنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے، اسلامک فنانسنگ…

حکومت کا عوام کو انتخابات سے قبل بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے عوام کو انتخابات سے قبل بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت کی جانب سے پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا منصوبہ تیار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اور پنشن میں 30فیصد اضافہ کیا جائے گا،مزدوروں کی کم از کم اجرت 40ہزار کی جائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون کے دوسرے ہفتے میں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا پلان بنالیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بجٹ تیار کریں گے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے…

آخری شرط بھی پوری کر دی، آئی ایم ایف سے قسط ملنے کا امکان روشن ہو گیا، اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چین اورسعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کو پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کے بعد اب آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف کی سطح پر معاہدہ طے پانے کا امکان روشن ہو گیاہے۔ اس بات کی تصدیق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستانی میڈیا کے ساتھ پیر کے روز اپنی گفتگو میں کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابوظہبی نےایک ارب ڈالر کے فنڈز کا وعدہ کیا ہے اور ریاض کی جانب سے اگلے چند دنوں میں 2 ارب ڈالر جاری کرنے کی توقع ہے۔ تعطل کےشکار…

حکومت کو آئی ایم ایف کے جواب کا انتظار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزارت خزانہ نے مزید 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے حوالے سے پلان آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردیا۔ عالمی مانیٹری فنڈ سے درخواست کی ہے کہ اگر پہلے سٹاف لیول ایگریمنٹ ہوجائے تو اس فنانسنگ کا انتظام آسان ہوجائے گا، اس پلان پر اب آئی ایم ایف کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو پلان شیئر کیا ہے اس میں سیلاب کے بعد بحالی کیلئے جنیوا میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں 1.5 ارب ڈالر کے وعدوں، عالمی کمرشل بینکوں اور ایشین انفرا سٹرکچر…

پاکستان کو آج چین سے 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے: اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کو چین کی طرف سے 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے۔آج آنے والی رقم چین کی طرف سے منظورکردہ ایک ارب 30 ڈالر قرض کا حصہ ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج آنے والی رقم چین کی طرف سے منظورکردہ ایک ارب 30 ڈالر قرض کا حصہ ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین قرض کی مد میں ایک ارب ڈالر پاکستان کو پہلے ہی ادا کرچکا ہے، یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک کی طرف سے 1.3 ارب قرض کی…

وزیر خزانہ نے الیکشن اخراجات بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں معمولی کی کارروائی کا ایجنڈا معطل کردیا گیا ۔اس موقع پر نیشنل یونیورسٹی پاکستان کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا اور ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آناًفاناً منتخب…

ملکی حالات کے باعث واشنگٹن میں ورچوئل میٹنگ کروں گا،اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملکی حالات کے باعث واشنگٹن میں ورچوئل میٹنگ کروں گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان ورلڈ بینک، آئی ایم ایف کا رکن ہے بھکاری نہیں۔ آئی ایم ایف میٹنگ میں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔امریکا میں اجلاس کے لیے جانا تھا جو نہیں جاسکا،اس دورے سے متعلق افواہیں پھیلا ئی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کے باعث واشنگٹن میں ورچوئل میٹنگ کروں گا،ابھی بھی الیکشن ہوں گے تو 90دن میں…

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دورہ واشنگٹن منسوخ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورۂ واشنگٹن منسوخ کردیا۔دورہ منسوخ کیے جانے کی وجہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورۂ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کرنا تھی۔ اب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ،سیکرٹری خزانہ سمیت اقتصادی ٹیم کے دیگر ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس دورے میں…

آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ اس ہفتے بھی ہونے کا امکان نہیں ،اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہناہے کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ اس ہفتے بھی نہ ہونے کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو مطمئن کردیا ہے۔چند دنوں میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ اس ہفتے معاہدہ ہوجائے گا۔وفاقی وزیر خزانہ کا سوال کےجواب میں کہنا تھا کہ میں نے چند دن کہا ہے اس ہفتے کا نہیں کہا ہے۔ اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کا…

ای سی سی اجلاس ،سکواش کے ورلڈ چیمپئن جان شیر خان کیلئے ایک کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ای سی سی اجلاس میں سکواش کے ورلڈ چیمپئن جان شیر خان کیلئے ایک کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکرلی گئی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ، معاونین خصوصی ، پاسکو حکام وفاقی سیکرٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ سکواش کے ورلڈ چیمپئن جان شیر خان کیلئے ایک کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورمنظور کرلی گئی۔اجلاس میں گندم کی خریداری اور اسٹاک پر بریفنگ دی گئی۔ ای سی سی اجلاس میں جان شیر خان کو علاج معالجے کیلئے امداد کی سمری…

اللہ کے فضل سے پاکستان ڈیفالٹ ہوا، نہ ہو گا،اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہو، پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا، عمران خان اپنے ملک کا خیال کریں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان گھٹیا سیاست کر کے پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، وہ حقائق سے ہٹ کر باتیں کرتے ہیں، ایسی باتوں سے سٹاک مارکیٹ پر بھی اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں اپوزیشن نےبالکل صحیح فیصلہ کیا تھا، عمران خان نے تو معیشت کو ڈبو دیا تھا، اب عمران خان کی باتوں…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13روپے سے زائد اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مہنگائی میں پسی عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کا فیصلہ ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر 13روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے ۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں سے متعلق دو تجاویز بھوائی ہیں ،پیٹرول اور ڈیزل پر دو سے 5 فیصد فی لیٹر جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویزبھی شامل ہے۔ دو فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے جبکہ 5 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کی صورت میں پیٹرول کی فی لیٹر…

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خزانہ سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ترک ہم منصب ڈاکٹر نورالدین نیباتی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے زلزلے کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی بھی پیشکش کی۔اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب کے ساتھ تباہ کن زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ ترک وزیر خزانہ نے پاکستان کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد اور ریلیف سرگرمیوں میں تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر نے اپنی کابینہ اجلاس میں پاکستان…

ضمنی بجٹ ، نور عالم خان حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی میں ضمنی بجٹ کے دور نور عالم خان حکومت پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوائیں مہنگی ہوگئی ہیں،15 روپے والی دوا اب سو روپے کی ملے گی۔واپڈا افسران کو آپ 13 سو یونٹ مفت دیتے ہیں اور غریب آدمی سے بل لیتے ہیں۔مفت یونٹ دینے کا سلسلہ بند کریں۔عوام کو لوڈ شیڈنگ کے سبب تنگ ہوتے ہیں اور افسر ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے ہوتے ہیں۔واپڈا افسران کو لاکھوں روپے تنخواہ ،گاڑی اور بیشمار مراعات دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں قرضے معاف کریں گے مگر سیلاب زدگان کے…

حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گیس کی قیمت میں اضافےکا فیصلہ پہلے ہی کرچکی ہے، ای سی سی کی منظوری سے عالمی مالیاتی فنڈ کی ایک اور شرط پوری ہو جائےگی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی…

حکومت نے آئی ایم ایف جائزہ مشن کو شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف مشن کو شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فنانس ڈویژن میں آئی ایم ایف مشن کے چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کے جائزہ مشن سے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں اور گیس سیکٹر میں گردشی قرضے کے خطرے سے نمٹنے کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے…

اسحاق ڈار کا عمران خان کو معیشت پر لائیو مناظرے کا چیلنج

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف آئی عمران خان کو معیشت پر لائیو مناظرے کا چیلنج کردیا۔ ویڈیو خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے تمام افلاطون اکٹھے کرکے مذاکرہ کرلیں، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے اور حکومت جاتی دیکھ کر خود ہی توڑ دیے۔ انہوں نے کہا عمران خان نے معیشت کے غلط اعداد و شمار جاری کیے، جی ڈی پی پر جھوٹ بولا، عمران خان کی ترقی کا ہدف یہ ہے کہ اگر میری حکومت نہیں تو ریاست بھی نہ رہے۔ اسحاق ڈار…

چھوٹی سی اشرافیہ پورے ملک کے تمام فیصلے کر رہی ہوتی ہے،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ملک میں اشرافیہ کے نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے کیونکہ چھوٹی سی اشرافیہ پورے ملک کے تمام فیصلے کر رہی ہوتی ہے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کوشش کی ہے جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پارٹی نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور میں مسلم لیگ ن کا ہی حصہ ہوں، وزیر بنانا وزیر اعظم کا حق ہے اور ہٹانا بھی انہی کی صوابدید ہے جبکہ مستقبل میں…

امریکہ اور چین کے وزرائے خزانہ کی پہلی اوراہم ملاقات آج ہو گی

زیورچ (پاک ترک نیوز) امریکہ اور چین کے صدور کی جانب سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتر ی لانے کے طریقے تلاش کرنے پر اتفاق کے بعدامریکی وزیر خزانہ جینٹ یلن اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان معاشی حوالے سے اعلیٰ ترین سطح کے رابطے میں ملاقات کریں گی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یلن کی نائب وزیر اعظم لیو ہی کے ساتھ آج بدھ کے روز عالمی اقتصادیہ فورم کی سائیڈ لائنز میں پہلی آمنے سامنے ملاقات کریں گی۔ یہ ملاقات اس وقت ہورہی ہے جب امریکہ اور چینی معیشتیں تجارت، ٹیکنالوجی اور دیگر…

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بین الاقوامی معیار کی رہائشی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح، وزیراعظم

اسلام آباد( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بین الاقوامی معیار کی رہائشی سہولتیں فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیرون ملک مقیمُ پاکستانیوں کے لیے عالمی معیار کی حامل رہائشی سہولتیں تعمیر کرنے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام نے اس حوالے سے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ،…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More