براؤزنگ ٹیگ

#fire

چین :کیمیکل پلانٹ میں خوفناک دھماکے میں جھلس کر 5 افراد ہلاک ،34 زخمی

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے ایک کیمیکل پلانٹ میں خوفناک دھماکے میں آگ بھڑکنے سے جھلس کر 5 افراد ہلاک جبکہ 34 شدید زخمی ہیں۔ یہ حادثہ چین کے صوبے لیاؤننگ میں فیکٹری شٹ ڈاؤن میں مرمتی کام کے دوران کیمیکل پلانٹ میں پیش آیا۔ کیمکل پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جس نے پورے پلانٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔امدادی کاموں کے دوران پلانٹ سے 5 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 34 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کم از کم 8 ملازمین لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ…

پیرس میں چاقو کے حملے میں 6افرا د زخمی

پیرس (پاک ترک نیوز) فرانس کے شہر پیرس میں ایک مسلح شخص کی جانب سے چاقو کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت 6افراد زخمی ہو گئے۔ مبینہ حملہ آور کو پولیس نے گولی مار دی جس کی ہسپتال میں حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ نے بتایا کہ پیرس کے مصروف گارے ڈو نورڈ ٹرین سٹیشن پر چاقو سے حملہ آور نے چھ افراد کو حملہ کر کے زخمی کر دیا،پولیس نے حملہ آور کو گولی مار دی۔جس سے وہ زخمی ہوگیا ۔ ہسپتال میں وہ زندگی و موت کی کشمکش میں ہے ۔ جیرالڈ ڈرمینین نے بتایا کہ اس شخص نے…

غزہ کے رہائشی علاقے میں آگ سے جھلس کر سات بچوں سمیت 21افراد جاں بحق

غزہ (پاک ترک نیوز) فلسطین کے علاقے غزہ میں رہائشی علاقے میں آگ سے جھلس کر سات بچوں سمیت اکیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔اسرائیل کے طویل محاصرے کو اس بڑے زیادہ جانی نقصان کا سبب ٹھہرایا گیا ہے کیونکہ کہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں سے بر وقت جائے وقوعہ تک نہیں پہنچ سکیں۔ غزہ کی رہائشی پٹی پر یہ آگ جبالیہ کیمپ میں ایک بلڈنگ میں لگی تھی جس نے دیگر عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔شدید اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے آگ پر بروقت کنٹرول نہ کیا جاسکا۔ غزہ کے شہری دفاع…

ترک سرحد پر بلغاریہ کے بارڈر سکیورٹی فورس کے افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

صوفیہ(پاک ترک نیوز) بلغاریہ کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بارڈر سکیورٹی فورس کے افسر کو ترکیہ کی سرحد پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ وزیر ایوان ڈیمردزئیف نے بتایاکہ یہ واقعہ پیر کی شام کو پیش آیا، جب ایک نامعلوم شخص نے بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک افسر اور ایک فوجی کو گولی مار دی جو گولیم ڈیرونٹ گاؤں کے قریب سرحد کے ایک حصے میں گشت کر رہے تھے۔ بارڈر سکیورٹی فورس کا افسر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اہلکار کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ اضافی سرحدی گشت کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا، لیکن حملہ آور کو…

امریکہ میں آگ بجھانے والے اہلکار کے اپنے ہی گھر میں آگ لگنے سے 10افراد ہلاک

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ میں آگ بجھانے والے اہلکار کے گھر میں آگ لگنے سے 10افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونیوالوں میں 3بچے بھی شامل ہیں۔فائر فائٹر ہیرالڈ بیکر نے بتایا کہ مرنے والوں میں ان کا بیٹا، بیٹی، سسر، سالا ، سالی، ان کے بچے اوردو دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔مرنے والے بچوں کی عمریں پانچ، چھ اور سات سال ہیں جبکہ بالغ افراد کی عمریں 20 سے 79 سال کے درمیان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں پیش آیا جہاں فائر فائٹر کےگھر میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو…

تھائی لینڈ ، نائٹ کلب میں آتشزدگی کے باعث 13افراد ہلاک

بنکاک(پاک ترک نیوز)تھائی لینڈ میں نائٹ کلب میں آتشزدگی کے باعث 13افراد ہلاک جبکہ 41زخمی ہو گئے ۔ آگ کے باعث ہلاک ہونے والوں میں 4خواتین اور 9مرد شامل ہیں جن کی لاشیں دروازے، بیت الخلا اور ڈی جے بوتھ کے پاس سے ملیں۔ واقعہ تھائی لینڈ کے جنوب مشرقی صوبے چھونبوری میں رات گئے کلب ماؤنٹین بی نائٹ اسپاٹ میں پیش آیا جہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کلب کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ https://twitter.com/ThaiEnquirer/status/1555363193232338944 پولیس کا کہنا ہے کہ کلب کی دیواروں پر آتش گیر…

جنگلی آگ بھڑکنے کا خطرہ ۔ترکیہ میں لوگوں کے جنگلات کا رخ کرنے پر 31اگست تک پابندی عائد

انقرہ (پاک ترک نیوز) گرمی میں اضافے کی وجہ سےجنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بڑھنے کے ساتھ ترکیہ کی وزارت داخلہ نے ملک کے 81 صوبوں میں ایسے مقامات پر جنگلوں میں آنے والوں پر پابندی لگانے جہاں آگ لگنے کا خطرہ ہو۔ اور جنگلات کے قریب علاقوں میں تفر یح   کے لیے آگ لگانے اور کیمپ فائر کرنے پر31اگست تک پابندی لگانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں گذشتہ روز ملک بھر میں گورنروں کو جاری ہونے والے احکامات میں کہا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور چھٹیاں منانے والوں اور گھومنے پھرنے والوں کی بڑھتی ہوئی…

یورپ میں گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 1500سے تجاوزکر گئی

لزبن (پاک ترک نیوز) یورپ میں گرمی کی شدید لہر کے باعث گزشتہ دس روز میں ہلاکتوں کی تعداد 1500سے تجاوز کر گئی پرتگال اور سپین میں شدید گرمی کے باعث گزشتہ دس روز کے دوران1500 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پرتگال میں گرمی سے 1000 افراد جبکہ سپین میں 500 افراد ہلاک ہوئے۔ پرتگال میں آگ سے 75ہزار ایکڑ اور فرانس میں 22 ہزار ایکڑ رقبے پرپھیلے جنگلات متاثر ہوئے جبکہ ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔سپین اورپرتگال میں درجہ حرارت میں اضافے سے جنگلوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ لندن میں درجہ حرارت میں اضافے سے رہائشی…

سینیگال ،ہسپتال میں آتشزدگی سے 11نوزائیدہ بچے ہلاک

ڈاکر (پاک ترک نیوز) مغربی افریقی ملک سینیگال کےہسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ۔ آتشزدگی کے باعث 11نوزائیدہ بچے ہلاک ہو گئے ۔ سینیگال کے صدرنے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اوررنج کا اظہارکیا۔صدر نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدردی کی ۔آگ پر ریسکیو اہلکاروں نے کافی کوششوں کے بعد قابو پا لیا ۔مریضوں کو دوسرے وارڈز میں شفٹ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک اور ہسپتال میں آگ لگنے سے چار نوزائیدہ بچے مارے گئے تھے۔

وینزویلا : فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 2افراد ہلاک

کاراکاس (پاک ترک نیوز) وینزویلا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ روسی ساختہ ایم آئی 17میں چار افراد سوار تھے ۔فوجی ہیلی کاپٹر کے گرتے میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے دو افراد زخمی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وینزویلا کی ریاست لارا میں روسی ساختہ ایم آئی 17فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ۔ ہیلی کاپٹر میں چار افراد سوار تھے ۔ روسی ساختہ ہیلی کاپٹر میں سوار 2اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ پائلٹ اور معاون پائلٹ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام…

جرمنی سے امریکہ بیش قیمت گاڑیاں لانے والے بحری جہاز میں آتشزدگی

نیو یارک (پاک ترک نیوز) بیش قیمت گاڑیاں کے ساتھ جرمنی سے نیو یارک سفر کرنیوالے بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی ۔جہاز پر موجود عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ جہاز بحر اوقیانوس میں سفر کر رہا تھا کہ نا معلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔ پرتگال کی بحریہ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے تاہم عملے کے 22ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق متاثرہ جہاز پر ہزاروں بیش قیمت گاڑیوں کو جرمنی سے امریکہ منتقل کیا جا رہا تھا ۔ابھی تک جہاز پر موجود گاڑیوں کے نقصان کے بارے میں کوئی…

ممبئی :رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 7افراد ہلاک

ممبئی (پاک ترک نیوز) بھارت کے شہر ممبئی میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 7افراد جھلس کر ہلاک گئے ۔ ممبئی کے علاقے تردیو میں 20 منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ 18 ویں منزل پر لگی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر ہلاک گئے جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ریسکیو کی 10 گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا ، آگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے فائربریگیڈ نے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دیتے ہوئے مزید فائر…

قرضہ نہ دینے پر بھارتی شہری نے بینک ہی جلا دیا

نئی دہلی @(پاک ترک نیوز) بینک کی جانب سے قرض کی درخواست مسترد کرنے پر شہری نے بینک کو ہی آگ لگا دی۔پولیس نے ملزم کو موقع واردات سے ہی گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق کے مطابق قرضہ کی درخواست مسترد کرنے پر بینک کو نذر آتش کرنے کا یہ حیران کن واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ہاویری میں پیش آیا جہاں بینک نے شہری کی درخواست قرضے کی درخواست کو مسترد کردیا ۔ شہری نے طیش میں آ کر بینک کو ہی نذر آتش کردا ۔ کرناٹک پولیس نے بینک کو جلانے والے ملزم کو موقع واردات سے ہی گرفتار کرکے انڈین پینل کوڈ 436,…

امریکی ریگولیٹرز نے ہنڈائی، کِیا کے انجن میں آگ لگنے کی تحقیقات شروع کر دیں

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی آٹو سیفٹی ایجنسی نے کیا موٹرز اور ہنڈائی موٹرز کی گاڑیوں کے انجن میں لگنے والی آگ کے بارے میں اپنی تحقیقات کو تیز کر دیا ہے جس نے گاڑیوں کے کچھ ماڈلز کو چھ سال سے زیادہ عرصہ سے متاثر کیا ہے۔ امریکہ کی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (این۔ایچ۔ٹی۔ ایس۔اے) نے کہا ہےکہ اس نے ایک "انجینئرنگ تجزیہ" کیاہے جس میں تقریباً 3 ملین گاڑیوں کا جائزہ لینے کے علاوہ، دو نوںکار سازاداروں کی طرف سے شروع کی گئی گاڑیوں کیواپسی کی افادیت کا جائز ہ بھی لیا گیا ہے۔ ایجنسی نے مزید…

بنگلہ دیش :مسافروں کو لیجانے والی کشتی میں آتشزدگی سے32 افراد ہلاک

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش میں ایک مسافر فیری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ واقعہ جھالوکاٹی ضلع کے جنوبی دیہی علاقے میں پیش آیا جو دارالحکومت ڈھاکہ سے 250 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ مقامی پولیس چیف معین الاسلام کا کہنا ہے کہ ’تین منزلہ اوبھیجن 10 نے آگ پکڑ لی۔ ہم نے 32 لاشیں نکال لی ہیں۔ زیادہ تر افراد آگ کی وجہ سے ہلاک ہوئے جبکہ کچھ دریا میں چھلانگ لگانے کے بعد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔‘ بنگلہ دیش میں اس سے قبل بھی کشتیوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں…

جاپان :عمارت میں آگ لگنے کے باعث 27افراد جھلس گئے

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) جاپان کے شہراوسکا میں ایک کمرشل عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ۔ آتشزدگی کے واقعے میں 27افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آگ 8 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پرلگی جو عمارت کے دیگرحصوں میں بھی پھیل گئی۔ عمارت میں ڈاکٹرز کے کلینکس اورمختلف دفاترتھے۔ درجنوں فائرفائٹرزنے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پرقابوپایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے بری طرح جھلس جانے والے 27افراد کوانتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل…

بلغاریہ : بس میں آتشزدگی سے بچوں سمیت46 افراد ہلاک

صوفیا(پاک ترک نیوز) بلغاریہ کے مغربی علاقے میں ہائی وے پر چلتی بس میں آتشزدگی سے بچوں سمیت46افراد ہلاک ہو گئے ۔ حادثے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ریسکیور اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوںمیں حصہ لیا۔ بلغاریہ کی وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق بس مغربی بلغاریہ کی ہائی وے پرجار رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 46افراد ہلاک اور7زخمی ہوگئے۔ہلاک اورزخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں تاہم بچوں کی صحیح تعداد ابھی سامنے نہیں آسکی۔۔ ہلاک اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل…

نائیجر :سکول میں آگ لگنے سے 26 بچےجاں بحق

نیامی(پاک ترک نیوز) سکول میں آگ لگنے سے 26 بچے جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔ مقامی گورنر نے بتایا کہ جنوبی نائیجرمیں 26 سکول کے بچے اس وقت جاں بحق ہوگئے جب ان کے کلاس روم جو بھوسے اور لکڑی سے بنے ہوئے تھے آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ آگ لگنے کی وجہ سے 13بچے زخمی جبکہ 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایک اور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More