براؤزنگ ٹیگ

#firefighter

کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41افراد جاں بحق

کویت سٹی (پاک ترک نیوز ) کویت کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ صبح 6 بجے پیش آیا، المنقف علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیر تھے۔ کویتی حکام نے کہا ہے کہ ’محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے، یہ عمارت چھ منزلہ ہے جس میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے اور جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے آتشزدگی کے اسباب جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی جبکہ بتدائی تفتیش…

چلی میں فائر فائٹر سمیت دو افراد آگ لگانے کے الزام میں گرفتار

سان تیاگو (پاک ترک نیوز) چلی میں فائرفائٹر سمیت دو افراد کو مبینہ طور پر والپاریسو کے علاقے میں تفریحی مقام پر آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ فروری میں ویناڈیل مار کے تفریحی مقام میں میں آگ سے 137افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ چلی میں حکام نے ایک فائر فائٹر اور جنگلات کے ایک اہلکار کو فروری میں وینا ڈیل مار کے تفریحی مقام میں آگ لگنے کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے جس میں 137 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس ڈائریکٹر ایڈورڈو سرنا نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ آج اس شخص…

کراچی؛ کمرشل عمارت میں آتشزدگی سے10 افراد جاں بحق

کراچی(پاک ترک نیوز) کراچی میں کمرشل عمارت میں لگنے والی آگ سے 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، شہرقائد میں راشد منہاس روڈ پر کمرشل عمارت میں لگنے والی آگ تین سے چار منزلوں تک پھیل چکی ہے، جس کی زد میں آکر درجنوں دکانیں خاکستر ہو گئیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔کچھ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔حفاظتی اقدامات کے تحت اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کرکے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام نے ابتدائی طور پر بتایا کہ شاپنگ مال کی چھت پر رکھے جنریٹر…

انطالیہ کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے امدادی کارروائیاں تیز کردی گئیں

انطالیہ (پاک ترک نیوز)ترکیہ کے صوبے انطالیہ کے ضلع کیمر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے وسیع پیمانے پر امدادی کارروائیاں تیز کردی گئیں ۔ ثقافت اور سیاحت کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے کہا کہ انطالیہ کے ضلع کیمر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ریسکیو آپریشن میں 1,050 اہلکار، 200 سے زائد گاڑیاں، 10 طیارے اور 22 ہیلی کاپٹر حصہ لے رہےہیں۔ وزیر ثقافت نے رات شروع ہونے والی جنگل کی آگ کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس فراہم کیں۔ ایرسوئے نے کہا کہ آگ رات بھر 100 ہیکٹر تک پھیلی اور…

امریکہ میں آگ بجھانے والے اہلکار کے اپنے ہی گھر میں آگ لگنے سے 10افراد ہلاک

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ میں آگ بجھانے والے اہلکار کے گھر میں آگ لگنے سے 10افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونیوالوں میں 3بچے بھی شامل ہیں۔فائر فائٹر ہیرالڈ بیکر نے بتایا کہ مرنے والوں میں ان کا بیٹا، بیٹی، سسر، سالا ، سالی، ان کے بچے اوردو دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔مرنے والے بچوں کی عمریں پانچ، چھ اور سات سال ہیں جبکہ بالغ افراد کی عمریں 20 سے 79 سال کے درمیان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں پیش آیا جہاں فائر فائٹر کےگھر میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More