براؤزنگ ٹیگ

#fish

کمبوڈیا میں دنیا کی سب سے بڑی دریائی مچھلی پکڑی گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) کمبوڈیا میں ماہی گیر نے دنیا کی سب سے بڑی ’’اسٹنگرے مچھلی‘‘ پکڑ لی۔اسٹنگرے مچھلی 300کلو گرام وزنی اور یہ میٹھے پانی کی اب تک کی سب سے بڑی مچھلی ہے۔مچھلی 3.98 میٹر لمبی اور 2.2 میٹر چوڑی ہے۔ حکام نے مستقبل کی نقل و حرکت کو ٹریک کرنے کے لیے اسٹنگرے مچھلی کو ٹیگ لگانے کے بعد واپس دریا میں چھوڑ دیا۔ اس سے قبل 2005میں تھائی لینڈ میں پکڑی گئی اسٹنگرے مچھلی کا وزن 293کلو گرام تھا جس کا ریکارڈ دریائے میکونگ میں پکڑی جانے والی مچھلی نے توڑ دیا۔

دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم عوام کیلئے کھول دیا گیا

ابو ظہبی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کے شہری ابوظہبی میں دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم عوام کیلئے کھول دیا گیا ۔ ایکوریم میں دنیا کا سب سے بڑا سات میٹر لمبا سانپ رکھا گیا ہے، سپر سنیک نامی اژدھے کا وزن 115 کلو گرام ہے جبکہ اس کی عمر 14 سال بتائی گئی ہے۔ اس ایکوریم میں25 ملین لیٹر پانی میں 68 ہزار سمندری حیات رکھی جائیں گی جس میں شارک، سکولز آف فش اور سمندری کچھوے شامل ہیں۔ ایکوریم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عالمی سیاحتی مقام میں مقبولیت حاصل کرنے کے لیے یہ ایکیوریم ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More